عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

عظیم

محفلین
پیروڈی

کسی دن مرغ کهانا چاہتا ہوں
میں دلیا بهول جانا چاہتا ہوں

بنائے ہیں بہت غیروں نے چاول
میں اب کهچڑی پکانا چاہتا ہوں

تعجب جون سی گرمی ہے سر پر
دسمبر میں نہانا چاہتا ہوں

ہنسی میری اڑائے کیوں زمانہ
مذاق اپنا بنانا چاہتا ہوں

خریدی ہے نئی جو شرٹ میں نے
ہے کتنے کی بتانا چاہتا ہوں

کسی کے واسطے خوابوں کی دنیا
خیالوں میں بسانا چاہتا ہوں

کسی دن بهوت بن کر پشت سے آ
تجهے دهمکا ڈرانا چاہتا ہوں

کوئی رو دے گا میرے حال پر کیا
میں خود پر مسکرانا چاہتا ہوں

عظیم اس شخص نے کب ہے ستایا
کہ جیسے میں ستانا چاہتا ہوں




 

سید عاطف علی

لائبریرین
عظیم اِس دشت اِس دہر سے میں

عظیم یہاں ایک " سے " اور آئے گا۔عظیم اِس دشت سے اِس دہر سے میں۔لیکن بولنے میں بہت گنجلک ہے۔ ۔ ٹنگ ٹوئسٹر کی طرح لگا مجھے تو۔:)
اور ضمن کا استعمال تھیک نہیں ۔م کو ساکن کرنا ہے۔
 

عظیم

محفلین
عظیم یہاں ایک " سے " اور آئے گا۔عظیم اِس دشت سے اِس دہر سے میں۔لیکن بولنے میں بہت گنجلک ہے۔ ۔ ٹنگ ٹوئسٹر کی طرح لگا مجھے تو۔:)
اور ضمن کا استعمال تھیک نہیں ۔م کو ساکن کرنا ہے۔

جی عاطف بهائی ٹائپ ہونا رہ گیا تها -
 

الف عین

لائبریرین
دل پہ کب اختیار ہے صاحب
عشق ایسا بخار ہے صاحب
عشق کی جگہ شاعری بھی کہہ سکتے ہو!!! ہاں، وزن خارج ہو جائے گا، اور تو کچھ نہیں ہو گا۔
کچھ اشعار اچھے ہیں
 

عظیم

محفلین


تِرا دربار تیرا آستاں ہے
مِرا گهربار میرا گهر کہاں ہے

نظر میں بس گئے جس کی اُسے تو
زمیں بهی آپ اپنی آسماں ہے

تعجب ہے یقین آیا ہے کِس پر
معاذ اللہ مجهے کِس کا گماں ہے

مِرے اندر کہیں بیٹها ہے کوئی
جو میرا رازداں ہے ترجماں ہے

اِن آنکهوں میں نہیں ہیں اشک باقی
مگر دل میں جِگر میں خُوں فَشاں ہے

ہے کوئی واسطہ سا اِک کسی سے
کسی سے اِک تعلق سا رَواں ہے

ابهی سے موت کی راہیں نہ دیکهوں
ابهی تو زندگی کی رُت جَواں ہے

عظیم اپنا نہیں درمان کوئی
عظیم اپنا کوئی دارو کہاں ہے



 

عظیم

محفلین


اس عالم خراب میں اپنا نہیں کوئی
اپنے کسی حساب میں اپنا نہیں کوئی

بد بختیاں نصیب تهیں بد بختیاں ہی ہیں
اس خانماں خراب میں اپنا نہیں کوئی

 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
سید عاطف علی بهائی ایسا کیوں ؟ اور آپ پر مزاح کی ریٹنگ دے کر اور ٹائیں ٹائیں فش کرو میں سوچ کر آتا ہوں کہ واہ آج تو کمال غزل کہہ لی اور یہاں کوئی انڈے تک نہیں مارتا -
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
Top