شاہد شاہنواز
لائبریرین
شعر انسان کو زندگی ایک نئے انداز سے دیکھنا سکھاتا ہے۔ شاعری میں کوئی دلچسپ بات ہونی چاہئے جو پڑھنے والے کو اپنی طرف متوجہ کرے۔ دل کو اپنی طرف کھینچ لے۔ ۔۔۔
موجودہ غزل میں بظاہر مجھے کوئی خامی نظر نہیں آتی۔۔۔ لیکن خوبی تلاش کرتا ہوں تو وہ بھی مفقود ہے ۔۔۔ مانا کہ شاعری کلام کی مثل ہے لیکن ہم روزمرہ زندگی میں آپس میں جیسے باتیں کر رہے ہوتے ہیں، اسے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ کوئی خاص بات ہو ، دلچسپ حقیقت ہو یا پھر عام حقیقت کو دلچسپ انداز سے بیان کیا گیا ہو۔