عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

عظیم

محفلین
جی بجا فرمایا آپ نے
الفاط کی نشست پر میرا قابو نہیں رہتا البتہ کوشش ضرور کرتا ہوں
اگر اللہ نے چاہا تو یہ سب خامیاں بھی جلد دور ہو جائیں گی
میں اس فن میں بلکل نیا ہوں اور آج تک کسی استاد سے بھی کم و بیش محروم ہی رہا
اسی لیئے شاید صرف عروض تک ہی محدود ہوں
اگرآپ یونہی میری غلطیوں کی نشاندہی فرماتے رہے تو انشا اللہ جلد ایسا لکھنا شروع کر دونگا جس کی تعریف بھی کی جاسکے
اللہ سبحان و تعالی آپ کو اپنی رحمتوں کی پناہ میں رکھے
آمین
 

عظیم

محفلین
تمہاری آرزو میں ہم زمانا بھول جائیں گے
یہاں تک خواب میں بھی ہر گھرانا بھول جائیں گے

کبھی آؤ ہمارے پاس بیٹھو تم کو دیکھیں ہم
وگرنہ خود سے بھی نظریں ملانا بھول جائیں گے

تمہارے نام کی کھا کر قسم کہتے ہیں ہم اپنا
تمہیں ہر روز کا دکھڑا سنانا بھول جائیں گے

ذرا مہلت تو دو ہم کو ہماری عمر جینے کی
ہم اپنی عمر کو گزرا بتانا بھول جائیں گے

جو تُم چاہو ہمیں یُوں شہر بھر میں ناچتا گاتا
قسم لے لو کہ ہم آنسو بہانا بھول جائیں گے

چھپا رکھیں گے اپنا حال دنیا بھر کے لوگوں سے
ہم اپنے دل کے زخموں کو دکھانا بھول جائیں گے

رکھیں گے یاد اس دیوانگی کو آپ کی صاحب
کہا کب ہم نے تُم جیسا دوانا بھول جائیں گے


 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین


اپنا لہجہ سنوار کر بابا
میں نے دیکھا پکار کر بابا

پر نہ پہنچی وہاں صدا میری
خود کو دیکھا ہے پار کر بابا​
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین


دل جلانے کے واسطے آتے
چھوڑ جانے کے واسطے آتے

کب تھی ہنسنے سے تم کو فرصت کیوں
تم رلانے کے واسطے آتے

سوچتا ہوں کہ روٹھ جاتا میں
تم منانے کے واسطے آتے

اور کیا چاہئے مجھے تُم سے
مسکرانے کے واسطے اتے

آ ہی جاتا قرار اس دل کو
تُم دُکھانے کے واسطے آتے

پھر سے آتے ہمیں یُوں تنہا سا
چھوڑ جانے کے واسطے آتے

تُم جو آتے ہماری خاطر کو
ہم زمانے کے واسطے آتے

اِس محبت کے دل جلائے کو
آ ستانے کے واسطے آتے

تُم سے رکھتا وفا کی میں امید
اِس دوانے کے واسطے آتے





 

عظیم

محفلین

اپنی جانب سے ہمیں آ کر ستا جاتے ہیں لوگ
کیا کہیں ان سے کہ ہمت کو بڑھا جاتے ہیں لوگ

ہم تو روٹی کا نوالا بھی نہیں کرتے ہڑپ
اور غیروں کا کلیجہ تک چبا جاتے ہیں لوگ

جانتے کب ہیں ہمیں پیچھے دھکیلیں آئیں اور
منزلوں کی سمت کا رستہ دکھا جاتے ہیں لوگ

آپ بھی اب آئیے آ کر ستا لیجے حضور
دیکھتے ہیں بیٹھ کر ہم کو ستا جاتے ہیں لوگ

ہم چھپاتے پھر رہے ہیں اپنے دل کا حال تک
اور ہم کو آپ کے بارے بتا جاتے ہیں لوگ

کہہ سکیں گے ایک دن تو اپنے غم کی داستاں
ہم نے دیکھا گیت خوشیوں کے بھی گا جاتے ہیں لوگ

صاحب اس امید پر قائم ہے اپنا سا وجود
دیکھتے ہی دیکھتے دنیا پہ چھا جاتے ہیں لوگ



 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
آ گئے بابا۔ لیکن سمجھ میں نہیں آئی خلیل میاں کی بات اور تمہاراجواب۔
یہ تو اچھا ہوا کہ وہ غزلیں نہیں جلا رہے ہو۔ لیکن سوال یہ بھی ہے کہ کس طرح جلا سکو گے۔ ہم تم کچھ نہیں کر سکتے۔ یاں منتظم ہی ان کو ڈلیٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن عزیزی خلیل نے تو اتنی محنت سے تمہاری ساری غزلیں یکجا کی ہیں!! وہ کیوں ڈلیٹ کرنے لگے!!
 

عظیم

محفلین
آ گئے بابا۔ لیکن سمجھ میں نہیں آئی خلیل میاں کی بات اور تمہاراجواب۔
یہ تو اچھا ہوا کہ وہ غزلیں نہیں جلا رہے ہو۔ لیکن سوال یہ بھی ہے کہ کس طرح جلا سکو گے۔ ہم تم کچھ نہیں کر سکتے۔ یاں منتظم ہی ان کو ڈلیٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن عزیزی خلیل نے تو اتنی محنت سے تمہاری ساری غزلیں یکجا کی ہیں!! وہ کیوں ڈلیٹ کرنے لگے!!


وہی تو بابا تبهی تو ارادہ تبدیل کر دیا -
بابا وہ خلیل میاں نے پار کی تک بندی پکڑی اس پر -
جی نہیں بابا اب ان 1500 میں سے انتخاب کرتا ہوں سختی سے اور آپ کی دی ہوئی اصلاح کے مطابق بہتر بنانے کی کوشش کروں گا - اور بابا خلیل میاں کا ذکر مت کیجئے گا - ( بہت ستایا بابا انہوں نے ) ان سے ہمیشہ کے لئے کٹی بابا -
اور بابا جو میں سب سے جهگڑتا رہا اس کا کیا ؟
 

عظیم

محفلین
عظیم سوفٹ کاپی جلانے سے تو یہ والی چائے بن سکے گی۔:coffee1:
بلکہ تمھاراذخیرہ تو اتنا ہے کہ پوری اردو محفل ٹی پارٹی میں شریک ہو جائے گی۔

جی عاطف بهائی مگر اس ٹی پارٹی میں خلیل بهائی کو دعوت نہیں دی جائے گی - معذرت
 
اگر پہلے مصرع کو یوں کردیں؟
وائے قسمت ساری دنیا سے الگ​

اگر دوسرے مصرع کو یوں کردیا جائے؟
آبھی جا اب چھوڑ ضد انکار کی​

عظیم بھائی کا شکریہ کہ انہوں نے ایک سال پہلے ہماری صلاح کو آج ایک سال کے بعد درخورِ اعتنا جانا اور مہر پسندیدگی ثبت کی۔
ہم تو خیر کس شمار و قطار میں لیکن ان محفلین کا بھی سوچیے جن کی رائے محفل میں ایک بہت اعلیٰ مقام کی حامل ہے اور ان کے تبصروں پر آپ نے انہیں ناراض کیا۔ استاد محمد یعقوب آسی ، جناب سید عاطف علی ، جناب محمداحمد ، یہ وہ شخصیات ہیں جن کا شعری ذوق کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ہم سب محفلین ان سے سیکھتے ہیں۔

ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی شاعری پر توجہ دیں، جو نامانوس الفاظ وترکیبات آپ استعمال کرتے ہیں ان کا استعمال ترک کردیں اور غزل کے شعر کو ایک مضمون سمجھیں ایک جملہ نہ سمجھیں، جس کا پہلا آدھا جملہ پہلے مصرع میں ہو اور دوسرا آدھا جملہ دوسرے مصرع میں۔اساتذہ اور دوستوں کے مشوروں کو خاطر میں لائیں اور اپنی کہی ہوئی غزل کو دوبارہ تصحیح کے بعد پیش کریں تاکہ خود آپ کی غزل کی تصحیح کے ساتھ ساتھ ہمارے مشوروں کا بھی علم ہوکہ صحیح ہیں یا غلط۔ ہم سب کے لیے سیکھنے کا موقع فراہم ہو۔

مثال کے طور پر
خود کو دیکھا ہے پارکر بابا
یا
آن سے جاؤں ، بان سے جاؤں​
کا مطلب ہمیں سمجھادیجیے۔

اور یہ در دروں پر مارنا کیا ہوتا ہے، ہمیں بھی سمجھادیجیے!

سر پٹخ کر در دروں پر مار کر
سب سے جیتے ہم خودی سے ہار کر​

یا ازلوں کی تان سونا


لوگ ازلوں کی تان سوتے ہیں​
 
آخری تدوین:
عظیم بھائی کا شکریہ کہ انہوں نے ایک سال پہلے ہماری صلاح کو آج ایک سال کے بعد درخورِ اعتنا جانا اور مہر پسندیدگی ثبت کی۔
ہم تو خیر کس شمار و قطار میں لیکن ان محفلین کا بھی سوچیے جن کی رائے محفل میں ایک بہت اعلیٰ مقام کی حامل ہے اور ان کے تبصروں پر آپ نے انہیں ناراض کیا۔ استاد محمد یعقوب آسی ، جناب سید عاطف علی ، جناب محمداحمد ، یہ وہ شخصیات ہیں جن کا شعری ذوق کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ہم سب محفلین ان سے سیکھتے ہیں۔

گویم مشکل و گرنہ گویم مشکل
خاموش رہنے کی اجازت چاہتا ہوں
 

عظیم

محفلین
دئے دھوکے نہیں کیا کیا جہاں نے
مجھے اس سر زمیں نے آسماں نے

چلا آیا تمہاری راہ پر تھا
بہت روکا مجھے اس کارواں نے

سنا ڈالا نہ کیا کیا بیخودی میں
تمہارے ناتواں نے بے زباں نے

اگر چاہوں تو دنیا کو رلا دوں
رلایا یُوں مجھے سوزِ نہاں نے

جلاتا رہ گیا میں دل کو اپنے
مجھے روکا نہ بزمِ دوستاں نے












 
Top