عظیم ان دو کپ کیا کیا کروگے ؟
غریبوں کو پلا دوں گا بھائی آپ لوگ تو پیتے رہتے ہوں گے ۔
عظیم ان دو کپ کیا کیا کروگے ؟
عظیم بھائی کا شکریہ کہ انہوں نے ایک سال پہلے ہماری صلاح کو آج ایک سال کے بعد درخورِ اعتنا جانا اور مہر پسندیدگی ثبت کی۔
ہم تو خیر کس شمار و قطار میں لیکن ان محفلین کا بھی سوچیے جن کی رائے محفل میں ایک بہت اعلیٰ مقام کی حامل ہے اور ان کے تبصروں پر آپ نے انہیں ناراض کیا۔ استاد محمد یعقوب آسی ، جناب سید عاطف علی ، جناب محمداحمد ، یہ وہ شخصیات ہیں جن کا شعری ذوق کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ہم سب محفلین ان سے سیکھتے ہیں۔
ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی شاعری پر توجہ دیں، جو نامانوس الفاظ وترکیبات آپ استعمال کرتے ہیں ان کا استعمال ترک کردیں اور غزل کے شعر کو ایک مضمون سمجھیں ایک جملہ نہ سمجھیں، جس کا پہلا آدھا جملہ پہلے مصرع میں ہو اور دوسرا آدھا جملہ دوسرے مصرع میں۔اساتذہ اور دوستوں کے مشوروں کو خاطر میں لائیں اور اپنی کہی ہوئی غزل کو دوبارہ تصحیح کے بعد پیش کریں تاکہ خود آپ کی غزل کی تصحیح کے ساتھ ساتھ ہمارے مشوروں کا بھی علم ہوکہ صحیح ہیں یا غلط۔ ہم سب کے لیے سیکھنے کا موقع فراہم ہو۔
مثال کے طور پر
خود کو دیکھا ہے پارکر باباکا مطلب ہمیں سمجھادیجیے۔
یا
آن سے جاؤں ، بان سے جاؤں
اور یہ در دروں پر مارنا کیا ہوتا ہے، ہمیں بھی سمجھادیجیے!
یا ازلوں کی تان سونا
نفرتیں جب کر رہی ہیں چاہتوں کا خاتمہ
کیوں کسی سے چاہے جانے کو ہمارا جی کرے
سب سے جیت تو رہے ہو، تقریباً ڈھائی ہزار غزلیں اس دھاگے میں پوسٹ کر کے!!
گویم مشکل و گرنہ گویم مشکل
خاموش رہنے کی اجازت چاہتا ہوں
گویم مشکل وگرنہ گویم مشکلمحترم معافی چاہتا ہوں مجهے فارسی کی الف بے بهی نہیں آتی برائے مہربانی ترجمہ فرما دیجئے تاکہ میں یقین سے کہہ سکوں کہ آپ نے میری حوصلہ افزائی فرمائی ہے -
شبِ لیلۃ القدر کی رات ، آبِ زم زم کا پانی، چاہِ یوسف کا کنواں، آبِ رودِ گنگا کے دریا کا پانی ، تا قیامت تک ان خوبصورت الفاظ کا ثانی نہیں۔سن نہ پاؤ گے تا قیامت تک
چار دن کی مری کہانی ہے
بابا یہ اچهی ہے تو اچهی کیا ہوگی ؟ شاباشی ابهی سنبهال رکهئے - بہت آگے کا سفر کرنا ہے - ان شاء اللہ -
ہاں، اس غزل میں ہر شعر میں کچھ مفہوم تو نکلتا ہے سوائے اس کے
شاعری کیا بلا ہے کیا معلوم
ہے مگر اِبتدا یہیں میری
ابتدا سے کیا مراد ہے؟
باقی پوری غزل درست ہے ماشاء اللہ، خوشی ہوئی۔