علامہ مشرقی سے طاہر القادری تک : نصرت جاوید

سید زبیر

محفلین
1102489793-2.gif
 
طاہرالقادری نے ایک چال تو بہت دلچسپ کھیلی ہے جو حکومت اور طاہرالقادری دونوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ اور وہ ہے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان!
دوسری طرف تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں حصہ نا لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اور تحریک انصاف کے استیفعے منظور ہونے کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے۔ اب نظر یہ آرہا ہے کہ ضمنی انتخابات کی صورت میں تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والے ووٹ بھی طاہرالقادری کی عوامی تحریک کو مل جائیں گے اور یوں عوامی تحریک کو قومی اسمبلی کی نشستیں مل جائیں گی۔ جسے وہ خالی نہیں کرنا چاہیں گے۔ اور تحریک انصاف اپنی 29 نشستیں بھی کھو کر ہاتھ ملتی رہ جائے گی۔
اس موقع پر مجھے عمران کی وہ بات یاد آرہی جسے وہ کئی بار دہرا چکا ہے کہ 2008 کے الیکشن میں نواز نے ہم سے تو بائکاٹ کرا دیا اور خود الیکشن لڑ لیا۔ کچھ عرصے بعد عمران یہ کہتا نظر آرہا ہے کہ طاہرالقادری نے ہم سے تو استعفے دلوا دئیے اور خود اسمبلی میں پہنچ گیا :)
 
کیا جناب عمران خان صاحب نے ڈاکٹر طاہر القادری صاحب سے مشاورت کر کے استعفیٰ دئیے ہیں ؟
 
ممکن ہے استعفی بھی سکرپٹ کا حصہ ہوں۔ اور سکرپٹ پر تو سب کا اتفاق لازمی تھا۔ :)
میرا نہیں خیال کہ استعفیٰ سکرپٹ کا حصہ تھا۔
'جن' کے ہاتھوں جناب عمران خان کٹھ پتلی بن گئے ہیں، انھوں نے پریشر بڑھانے کے لیے استعفیٰ وغیرہ کا کہا ہو گا۔ کیونکہ جناب جاوید ہاشمی صاحب اپنے تازہ ترین بیان میں کہہ چکے ہیں کہ استعفوں پر پارٹی کے اندر کوئی بات چیت نہیں چل رہی تھی۔ اچانک ہی ایک روز سارے ایم این ایز کو بلا کر استعفی دینے کا کہہ دیا گیا جس پر خیبر پختونخواہ کے کافی ایم این ایز نے مزاحمت بھی کی۔
 
arifkarim

معطل
طاہرالقادری نے ایک چال تو بہت دلچسپ کھیلی ہے جو حکومت اور طاہرالقادری دونوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ اور وہ ہے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان!
اور اس سے کیا ہوگا؟ دھاندلی اور بے ضابطگیاں جیسے پہلے ہوتی رہی ہیں ویسے ہی ضمنی الیکشن میں بھی ہوگی۔ ملتان کے ضمنی انتخابات میں سالہا سال کی تنقید کے باوجود معقول مقناطیسی سیاہی استعمال نہیں کی گئی۔ پولنگ اسٹیشنز پر متعدد بار انصافین اور نون لیگیوں کے مابین جھڑپ ہوئی۔ اور ایک پولنگ اسٹیشن پر تو معروف گلو بٹنی افشین بٹ نے اکیلے ہی ہلہ بول کر پولنگ رکوا دی:

عمران خان بالکل درست کہتا ہے کہ اگر آئندہ بھی ایسے ہی الیکشن کروانے ہیں تو بہتر ہے پاکستان میں نواز بادشاہت نافظ کر دیں۔ پاکستانی الیکشن کمیشن اتنے دھرنوں، احتجاجوں اور جلسوں کے بعد مغربی جمہوریت یا ہمسایہ بھارت سے ہی الیکشن کروانے کے قواعد اور ضوابط سیکھ لیتا۔ لیکن ملتان کے ضمنی انتخابات میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ یہ لاتوں کی قوم باتوں سے کیسے مانے گی جب تک فوج کا ڈنڈا نہ دکھایا جائے؟

دوسری طرف تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں حصہ نا لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اور تحریک انصاف کے استیفعے منظور ہونے کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے۔ اب نظر یہ آرہا ہے کہ ضمنی انتخابات کی صورت میں تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والے ووٹ بھی طاہرالقادری کی عوامی تحریک کو مل جائیں گے اور یوں عوامی تحریک کو قومی اسمبلی کی نشستیں مل جائیں گی۔ جسے وہ خالی نہیں کرنا چاہیں گے۔ اور تحریک انصاف اپنی 29 نشستیں بھی کھو کر ہاتھ ملتی رہ جائے گی۔
تو مل جائیں۔ تحریک انصاف نے 35 سیٹیں لیکر کونسا کوئی 14 مہینوں میں بذریعہ جعلی پارلیمنٹ تیر چلا لیا جو اب یہ کھو دینے کی صورت میں عوامی تحریک والے کر لیں گے۔ اور ویسے بھی دونوں سیاسی جماعتوں کا منشور ایک جیسا ہی ہے یعنی کرپشن کا مکمل خاتمہ، قانون کی حکمرانی یعنی بلا امتیاز انصاف کا حصول اور آزاد و شفاف دھاندلی سے آزاد الیکشنز کا فروغ۔

اس موقع پر مجھے عمران کی وہ بات یاد آرہی جسے وہ کئی بار دہرا چکا ہے کہ 2008 کے الیکشن میں نواز نے ہم سے تو بائکاٹ کرا دیا اور خود الیکشن لڑ لیا۔ کچھ عرصے بعد عمران یہ کہتا نظر آرہا ہے کہ طاہرالقادری نے ہم سے تو استعفے دلوا دئیے اور خود اسمبلی میں پہنچ گیا :)
ہاہاہا۔ طاہر القادری نے کب تحریک انصاف سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا؟ بلکہ اسنے تو عمران خان کو 2013 کے الیکشن سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ اسکی جماعت بھی انکا بائکاٹ کرے جب اس سال الیکشن میں اصلاحات کی مہم چلانے اور انکے جائز مطالبات مان لینے کے باوجود اسوقت کی پیپلز پارٹی نے ان اصلاحات کو الیکشن کا حصہ نہیں بنایا۔ اور اسی فرسودہ نظام کے تحت جس کے ذریعہ ہر بار دھاندلی اور بے ضابطگیوں ہوتی چلی آئی ہیں، الیکشن کروادئے اور نون لیگ کو قوم پر تیسری بار مسلط کر دیا!
http://en.wikipedia.org/wiki/Long_March_(Pakistan)#Declaration
اگر پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی تعمیر نو کرتیں۔ قادری صاحب کی پیش کردہ اصلاحات کو اسکا حصہ بناتیں۔ اور آزاد عدلیہ اس بات کی ضمانت دیتی کہ الیکشن کمیشن آزاد اور شفاف انتخابات کروائے نہیں تو انکے نتائج قابل قبول نہیں ہوں گے، تب کہیں جاکر انصاف کے اصولوں کے تحت الیکشن ہوتا اور جو نتیجہ آتا وہ سب کو قابل قبول ہوتا اور کوئی اس پر انگلی نہ اٹھاتا۔ جبکہ ہوا اسکے برعکس۔ وہی کرپٹ لٹیرے کئی بار آزمودہ کھیپ واپس ایوانوں میں پہنچ گئی عوام کا خون چوسنے کیلئے۔ اور جب قادری اور عمران نے اسکے خلاف آواز بلند کی تو الٹا ان دونوں کو تختہ مشق بنا لیا گیا اور حکومت کی نااہلی اور کرپشن کو اگنور کر دیا گیا۔ اس قسم کی جہالت کو انگریزی میں Shoot the Messenger کہتے ہیں۔ یعنی پیغام پہنچانے والے کو ہی ختم کردو تاکہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔ اور پانچ سال کے بعد بلو رانی کی جماعت کو ووٹ دیکر اگلی نورا کشتی کا انتظار کرو :)

کیا جناب عمران خان صاحب نے ڈاکٹر طاہر القادری صاحب سے مشاورت کر کے استعفیٰ دئیے ہیں ؟
نون لیگیوں کے بقول عمران خان کے پاس خود کا دماغ نہیں ہے۔ وہ جو کچھ بھی کہتا ہے،کرتا ہے، اسکے پیچھے کوئی اور"اسکرپٹ رائیٹر" ہے جو اسے لقمے دیتاہے۔ لیکن خود انکے وزیر اعظم نواز شریف کا اسکرپٹ کس عرب پتی نے جدہ میں بیٹھ کر لکھا، اسکی انہیں نہ تو فکر ہے اور نہ انکی سیاسی بصیرت وہاں تک جاسکتی ہے۔

ممکن ہے استعفی بھی سکرپٹ کا حصہ ہوں۔ اور سکرپٹ پر تو سب کا اتفاق لازمی تھا۔ :)
کونسا اسکرپٹ؟ وہ جوکبھی ثابت نہ ہو سکا؟ البتہ آپکا نواز شریف جس سعودی اسکرپٹ کا حصہ ہے وہ تو سبھی کو معلوم ہے بلکہ عرب کا امیر ترین شہزادہ اسکا اعتراف بھی کر چکا ہے کہ پاکستان میں حکومت امریکہ و یہودی نہیں آل سعود بناتی ہے:
"Nawaz Sharif, specifically, is very much Saudi Arabia's man in Pakistan,"
http://online.wsj.com/articles/SB10001424052702304337404579211742820387758
الوليد بن طلال بن عبدالعزيزآل سعود

میرا نہیں خیال کہ استعفیٰ سکرپٹ کا حصہ تھا۔
پھر وہی اسکرپٹ؟ کونسا اسکرپٹ؟ کیا یہاں جدہ اسکرپٹ کی بات ہو رہی ہے؟

'جن' کے ہاتھوں جناب عمران خان کٹھ پتلی بن گئے ہیں، انھوں نے پریشر بڑھانے کے لیے استعفیٰ وغیرہ کا کہا ہو گا۔ کیونکہ جناب جاوید ہاشمی صاحب اپنے تازہ ترین بیان میں کہہ چکے ہیں کہ استعفوں پر پارٹی کے اندر کوئی بات چیت نہیں چل رہی تھی۔ اچانک ہی ایک روز سارے ایم این ایز کو بلا کر استعفی دینے کا کہہ دیا گیا جس پر خیبر پختونخواہ کے کافی ایم این ایز نے مزاحمت بھی کی۔
ہاہاہا۔ کیا جناب ہاشمی صاحب نے اپنے حالیہ بیان میں یہ نہیں فرمایا کہ انہوں نے آزادی مارچ شروع ہو جانے کے بعد کتنی بار نون لیگ کی اعلیٰ سازشی قیادت کے ترجمان سعد رفیق سے ٹیلوفنک رابطہ کر کے اس داغی اسکرپٹ کو تیار کیا؟
http://dunyanews.tv/index.php/en/Pakistan/235410-Phone-record-leak-Javed-Hashmi-Saad-Rafique-deny
http://pakistannewsurdu.com/mubashi...ved-hashmis-phone-calls-khawaja-saad-rafique/
اگر ہاشمی کی باتوں اور الزامات میں اتنا وزن ہوتا تو وہ ملتان کے ضمنی انتخابات میں نون لیگی پٹواریوں کی مدد کےباوجود کبھی نہ ہارتا۔ اور وہ بھی ایک ایسے امید وار سے جسکو 2013 کے الیکشن میں تیسری پوزیشن ملی تھی اسی حلقہ سے۔
الیکشن کے حوالہ سے عمران، حسن نثار اور قادری کا مؤقف ایک ہی ہے کہ بے ضابطگیوں اور دھاندلی زدہ الیکشن سے حاصل ہونے والا نتیجہ انکو قبول نہیں۔ یوں وزیر اعظم سے لیکر تمام اسمبلیوں کو یہ نہیں مانتے جب تک وہ صاف اور شفاف غیر متنازع الیکشن کے بعد ظہور میں نہیں آتیں۔ اور اسی وجہ سے تحریک انصاف نے استعفے بھی دیئے اور ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اگر اسکے باوجود نونیوں اور دیگر ناقدین کو عمران خان کے ہر قدم کے پیچھے کوئی بیرونی اسکرپٹ دکھائی دے رہی ہے اور نواز شریف کی جدہ اسکرپٹ نظر ہی نہیں آرہی جس نے نورا کشتی کی راہ پاکستان میں ہموار کی تھی تو پھر اس قوم کا اللہ ہی حافظ ہے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
فوج نے کب صاف شفاف انتخابات کرا کر نتائج مانے ہیں؟
اسے آپ پاکستان کی بدقسمتی کہہ لیں یا پاک فوج کی نااہلی کہ 1970 کے سب سے پہلے اور واحد صاف وشفاف عام انتخابات میں جب مجیب الرحمان کی عوامی لیگ فتح یاب ہوئی تو اسٹیبلشمنٹ نے یہ جمہوری نتائج ماننے سے انکار کر دیا۔ نتیجتاً جبری آپریشن کے بعد ملک دولخت ہوگیا۔
 
نون لیگیوں کے بقول عمران خان کے پاس خود کا دماغ نہیں ہے۔ وہ جو کچھ بھی کہتا ہے،کرتا ہے، اسکے پیچھے کوئی اور"اسکرپٹ رائیٹر" ہے جو اسے لقمے دیتاہے۔
صرف نون لیگی نہیں، پاکستان کی تقریباً 80 فیصد عوام یہی سمجھتی ہے کہ جناب عمران خان صاحب کے پاس سیاست کے لیے اپنا دماغ نہیں ہے۔
ہاہاہا۔ کیا جناب ہاشمی صاحب نے اپنے حالیہ بیان میں یہ نہیں فرمایا کہ انہوں نے آزادی مارچ شروع ہو جانے کے بعد کتنی بار نون لیگ کی اعلیٰ سازشی قیادت کے ترجمان سعد رفیق سے ٹیلوفنک رابطہ کر کے اس داغی اسکرپٹ کو تیار کیا؟
سکرپٹ داغی تھا یا نہیں، لیکن ۔۔۔جو باتیں جناب جاوید ہاشمی نے کہیں، انھوں نے زبردست کام کیا۔
 
arifkarim

معطل
صرف نون لیگی نہیں، پاکستان کی تقریباً 80 فیصد عوام یہی سمجھتی ہے کہ جناب عمران خان صاحب کے پاس سیاست کے لیے اپنا دماغ نہیں ہے۔
اور نواز شریف کے پاس اپنا دماغ ہے؟ جدہ میں بیٹھ کر اسکرپٹ کون لکھتا ہے کیا 1 فیصد پاکستانی بھی یہ بات جانتے ہیں؟
"Nawaz Sharif, specifically, is very much Saudi Arabia's man in Pakistan,"​
http://online.wsj.com/articles/SB10001424052702304337404579211742820387758
کیا تحریک انصاف کے قیام عمران کا اپنا فیصلہ تھا؟ یا یہاں بھی کسی لندن پلین نے لقمہ دیا تھا؟

سکرپٹ داغی تھا یا نہیں، لیکن ۔۔۔جو باتیں جناب جاوید ہاشمی نے کہیں، انھوں نے زبردست کام کیا۔
کیا زبردست کام کیا؟ خود تو موصوف ملتان سے ضمنی انتخابات ہار گئے۔ اور ذلیل و روسوا بھی خوب ہوئے۔ دوسرا سعد رفیق سے کی گئی گھنٹوں باتیں کا ریکارڈ موجود ہے۔ لندن پلین کا ریکارڈ کہاں ہے؟
 
اور نواز شریف کے پاس اپنا دماغ ہے؟ جدہ میں بیٹھ کر اسکرپٹ کون لکھتا ہے کیا 1 فیصد پاکستانی بھی یہ بات جانتے ہیں؟
دونوں میں کیا فرق ہوا ؟
اور جدہ والے سکرپٹ کا اگر آپ کو علم ہے تو مفاد عامہ کے لیے شئیر کر دیجیے۔ لیکن ایسے نہیں جیسے خان صاحب کنٹینر کی چھت پر روز روز نئے انکشافات کرتے ہیں۔

کیا تحریک انصاف کے قیام عمران کا اپنا فیصلہ تھا؟ یا یہاں بھی کسی لندن پلین نے لقمہ دیا تھا؟
ایک اڑتی اڑتی خبر یہ بھی ہے کہ تحریک انصاف کے قیام کا فیصلہ مسٹر گولڈ سمتھ کا تھا۔
کیا زبردست کام کیا؟ خود تو موصوف ملتان سے ضمنی انتخابات ہار گئے۔ اور ذلیل و روسوا بھی خوب ہوئے۔ دوسرا سعد رفیق سے کی گئی گھنٹوں باتیں کا ریکارڈ موجود ہے۔ لندن پلین کا ریکارڈ کہاں ہے؟
لندن پلان کا ریکارڈ کوئی پیپرز پر تو ہونا نہیں کہ بطور ثبوت کہیں پیش کیا جائے۔ ہاں البتہ ممکنہ طور پر لندن پلان بنانے والے کسی تفتیشی ایجنسی کے ہتھے لگیں تو شاید ایک دن میں سب کچھ اگل دیں۔
 
arifkarim

معطل
اور جدہ والے سکرپٹ کا اگر آپ کو علم ہے تو مفاد عامہ کے لیے شئیر کر دیجیے۔ لیکن ایسے نہیں جیسے خان صاحب کنٹینر کی چھت پر روز روز نئے انکشافات کرتے ہیں۔
یہ لیں۔ آپکے محبوب نواز شریف کا سعودی حکومت، پر ویز مشرف کیساتھ کیا گیا این آر او جو انہیں سزائے موت سے بچا کر جدہ لے گیا:
http://tribune.com.pk/story/319307/sharif-introduced-nro-by-signing-agreement-with-musharraf/
http://www.thenews.com.pk/article-30348-Musharraf-Nawaz-agreement-disclosed

ایک اڑتی اڑتی خبر یہ بھی ہے کہ تحریک انصاف کے قیام کا فیصلہ مسٹر گولڈ سمتھ کا تھا۔
کوئی حوالہ؟

لندن پلان کا ریکارڈ کوئی پیپرز پر تو ہونا نہیں کہ بطور ثبوت کہیں پیش کیا جائے۔ ہاں البتہ ممکنہ طور پر لندن پلان بنانے والے کسی تفتیشی ایجنسی کے ہتھے لگیں تو شاید ایک دن میں سب کچھ اگل دیں۔
نواز شریف ان تفتیشی ایجنسیوں کے ہاتھ کب لگیں گے تاکہ اپنا جدہ جانے والے این آر او اگل سکیں؟
 
اڑتی خبروں کے حوالے نہیں ہوتے
آپکے محبوب نواز شریف کا سعودی حکومت، پر ویز مشرف کیساتھ کیا گیا این آر او جو انہیں سزائے موت سے بچا کر جدہ لے گیا
نواز شریف ان تفتیشی ایجنسیوں کے ہاتھ کب لگیں گے تاکہ اپنا جدہ جانے والے این آر او اگل سکیں؟

نواز پر مشرف کا بنایا ہوا کیس جھوٹا تھا جو سپریم کورٹ میں ثابت ہو چکا ہے۔
 
arifkarim

معطل
یہ تو اتنی مشہور بات جو ٹی وی اور اخبارات میں آچکی ہے ۔ آپ نہیں جانتے تعجب ہے :)
نواز شریف طیارہ سازش کیس سے بری

یہ تو مجھے معلوم ہے۔ میں وہ جدہ والی این آر او ڈیل یا اسکرپٹ کی بات کر رہا تھا جس میں موصوف نے دستخط کئے تھے کہ 10 سال تک ملکی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔
 
آخری تدوین:
یہ تو مجھے معلوم ہے۔ میں وہ جدہ والی این آر او ڈیل یا اسکرپٹ کی بات کر رہا تھا جس میں موصوف نے دستخط کئے تھے کہ 10 سال تک ملکی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔
دونوں ڈیلز کے سکرپٹوں میں اچھا خاصا فرق ہے۔
ایک سکرپٹ میں ایک شخص نے اپنے اور اپنے خاندان کی زندگی کو تحفظ دیا۔۔ ایک منتخب وزیراعظم (بھلے وہ بہتوں کے نزدیک نالائق اور نکما ہی کیوں نا ہو) کو جس طرح جلا وطن کیا گیا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ اسے ایک اخلاقی کمزوری تو کہا جا سکتا ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
باوجود اس سب کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سکرپٹ سے ریاست پاکستان کی وحدت کو کیا نقصان پہنچا ؟ کون سے بل جلائے گئے؟ کون سی سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا ؟ کہاں ریاستی اداروں پر چڑھائی کی گئی؟ کہاں روزانہ الزامات کی بوچھاڑ کی گئی اور دن رات ایک ہی راگ دھاندلی الاپا گیا ؟
جبکہ دوسرے سکرپٹ میں ماسوائے پاکستان میں خانہ جنگی کروا نے کے اور کچھ نہیں تھا ۔۔ جس کے لیے کچھ نادان دوست اب بھی کوششیں کر رہے ہیں :)
 
یہ تو مجھے معلوم ہے۔ میں وہ جدہ والی این آر او ڈیل یا اسکرپٹ کی بات کر رہا تھا جس میں موصوف نے دستخط کئے تھے کہ 10 سال تک ملکی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔
جس ڈیل کی بنیاد ہی دھونس اور غنڈہ گردی ہو اس پر تو مظلوم نواز شریف کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا چاہئے ۔
کیونکہ اس ڈیل میں مشرف نے ظلم کرتے ہوئے نوز کو جعلی کیس میں پھنسایا اور جلا وطن کردیا۔
وہ ڈیل مشرف کے ظلم کی یاد ہے
 
Top