علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

شمشاد

لائبریرین
بجا ارشاد، اصل میں دوسری دو کتابوں کا ذکر اس لیے یہاں آ گیا کہ تینوں کتابیں ایک دوسری سے جُڑی ہوئی ہیں اور ایک کے بغیر دوسری کچھ ادھوری سی لگتی ہے۔

بہتر ہے آئندہ احتیاط ہی کی جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کتب پر بات واقعی ایک دوسرے سے الگ نہیں‌ہو سکتی، لیکن جو ہم برقیانے اور دیگر باتوں‌جیسا کہ سکیننگ اور اپ لوڈنگ کی باتیں کر رہے تھے تو اس وجہ سے کہا۔ لیکن اگر کسی کو میری بات بری لگی ہو تو میں محب سے اپنی مہر واپس لے لیتا ہوں :lol:
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، ایک بات پوچھنی ہے۔

میں علی پور کا ایلی ایم ایس ورڈ میں‌ ٹائپ کر رہا ہوں۔ لیکن اس میں جو کوٹیشن والے ڈبل کامے ہوتے ہیں، وہ میرے لئے کچھ عجیب سی جگہ پر ہیں اور میں ان کے استعمال کا عادی نہیں‌ہو رہا۔ دوسرا اس کتاب میں ان کا استعمال بہت زیادہ ہو رہا ہے۔ تو میں فی الحال تو انہی کے بغیر لکھ رہا ہوں۔

آپ دوستوں‌کا کیا خیال ہے؟

قیصرانی
 
معذرت کی مہر لے لو مگر جلدی واپس کر دینا قیصرانی۔

اگر شگفتہ شہاب نامہ کر رہی ہیں تو پھر ایسا کرتے ہیں کہ الکھ نگری شروع کر لیتے ہیں ساتھ میں ویسے ایک بات اور بتا دوں کہ اگلے ماہ میں ہماری پسندیدہ کتاب زاویہ 3 بھی آرہی ہے اس کے آتے ہی وہ بھی شروع کرنی ہے چلیں ایک ساتھ کئی کتابیں شروع رکھنی چاہیے کیونکہ ایک ہی کتاب بور بھی کر سکتی ہے اور دوسرا منہ کا ذائقہ بدلنے کو کتابیں بھی کئی ایک ساتھ ساتھ ہونی چاہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
آپ ایم ایس ورڈ کی جگہ اردو لائٹ کیوں استعمال نہیں کرتے۔
کوشش کی تھی، لیکن اس میں‌ ان ڈو اور ری ڈو کا آپشن نہیں‌ ہے۔ دوسرا اگر معمولی سی بھی غلطی ہو جائے تو سارا ڈیٹا ضائع ہو جاتا ہے، تیسرا یہ بھی ہے کہ کسی وقت غلطی سے بغیر محفوظ کیے کلوز ہو تو سیو کا بھی نہیں‌پوچھتا :(۔ کافی بے مروت ہے :cry:
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو گزشتہ کئی دنوں سے یہی استعمال کر رہا ہوں۔

مجھے تو کوئی خاص مشکل نہیں پیش آئی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
میں تو گزشتہ کئی دنوں سے یہی استعمال کر رہا ہوں۔

مجھے تو کوئی خاص مشکل نہیں پیش آئی۔
میں‌ نے کئی بار دس یا پندرہ صفحات لکھ کر گنوائے ہیں، اس لیے اب دل نہیں‌کرتا :cry: اصل میں میرے کی کمبینیشن کی عادت بھی ایک مسئلہ ہے جو اس کے ساتھ سیٹ نہیں‌ہو پارہی
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

ماوراء ،

آپ پہلے ذکر نہیں کیا شہاب نامہ ، اگر آپ الکھ نگری کے ساتھ شہاب نامہ کا ذکر بھی کردیتیں تو پھر کسی اور ضخیم کتاب کا انتخاب کر لیتے اس طرح لائبریری میں ایک اور ضخیم کتاب کا اضافہ ہوجاتا !

وعلیکم السلام

شگفتہ سسٹر۔


مجھے پہلے نہیں معلوم تھا۔ میری جمال صاحب سے ابھی انھی دنوں میں بات ہوئی تھی۔ تب ہی انھوں نے ذکر کیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی آپ نے جو 30، 30 صفحات کی ایک ایک ہی پوسٹ کی ہے، وہ دوبارہ چیک کر لیں، میرے خیال میں وہ ساری پوسٹس مکمل نہیں ہیں۔ مجھے شک سا پڑ رہا ہے کہ ٹرنکیٹ ہوئی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے اپنے حصے کے مزید 30 صفحے لکھ کر آج پوسٹ کر دیئے ہیں۔

محب بھائی رسید کدھر سے آئے گی، دائیں سے یا بائیں سے؟
 
واہ شمشاد بھائی کیا کہنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ لیں رسید

تصدیق کی جاتی ہے کہ شمشاد نے اپنے حصے کے 30 صفحات بھی مکمل کر دیے ہیں اور اس طرح سے فارغ ہو بیٹھے ہیں۔
 
Top