علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

قیصرانی نے کہا:
ماوراء اور محب، علی پور کا ایلی کا سٹاک ختم ہو رہا ہے۔ براہٍ کرم مزید سکیننگ کا بندوبست کرا لیا جائے
قیصرانی

جمال کچھ بیمار پڑ گئے تھے اور جانے کیوں ساتھ میں الکھ نگری سکین کرنی شروع کردی خیر ابھی ایک ہفتہ تک صورتحال بہتر ہو جائے گی نہیں تو ایک اور کتاب شروع کر لی جائے گی :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
میری مانیں تو قدرت اللہ شہاب کی “ شہاب نامہ “ بھی ساتھ ہی شروع کروا دیں، کہ علی پور کا ایلی میں ممتاز مفتی نے عورت پر تجزیہ کیا ہے اور الکھ نگری میں ان کا تجزیہ قدرت اللہ شہاب ہے۔ تو شہاب نامہ پڑھے بغیر الکھ نگری کا مزہ نہیں آئے گا۔
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ماوراء اور محب، علی پور کا ایلی کا سٹاک ختم ہو رہا ہے۔ براہٍ کرم مزید سکیننگ کا بندوبست کرا لیا جائے
قیصرانی
ہیں۔۔ :? سب کو کہیں کہ آہستہ آہستہ لکھیں۔ جمال صاحب تو کچھ عرصے کے لیے غائب ہیں۔ اور رہیں گے۔ ویسے انھوں نے مجھے کچھ کہا تھا۔ کہ شاید ان کی سسٹر سکین کر کے بھیجتی رہیں گی۔ میں واپس آ کر دیکھتی ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
سارا نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
636 تا 665 سارا کے پاس ہیں۔ لکھ دیا تاکہ سند رہے
قیصرانی

پاس ہیں نہیں۔۔بلکہ پاس پہنچا دیں۔۔تا کہ کام شروع کیا جا سکے۔۔۔
ہاں میں کوشش کرتی ہوں۔ ابھی ہی اکاؤنٹ بنا کر تمھیں بھیج دوں۔۔ پی ایم کروں گی۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
ماوراء اور محب، علی پور کا ایلی کا سٹاک ختم ہو رہا ہے۔ براہٍ کرم مزید سکیننگ کا بندوبست کرا لیا جائے
قیصرانی

جمال کچھ بیمار پڑ گئے تھے اور جانے کیوں ساتھ میں الکھ نگری سکین کرنی شروع کردی خیر ابھی ایک ہفتہ تک صورتحال بہتر ہو جائے گی نہیں تو ایک اور کتاب شروع کر لی جائے گی :lol:

بیمار۔۔۔ یہ کون سی صدی کی بات ہے۔اب تو اتنے دن بیت چکے۔ کبھی تو کوئی تازہ خبر سنا دیا کرو۔ :wink:
نہیں جمال صاحب۔ ایک مہینے کے لیے نہیں آئیں گے۔ لیکن انھوں نے کہا تھا کہ سکین شدہ صفحات آتے رہیں گے۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
میری مانیں تو قدرت اللہ شہاب کی “ شہاب نامہ “ بھی ساتھ ہی شروع کروا دیں، کہ علی پور کا ایلی میں ممتاز مفتی نے عورت پر تجزیہ کیا ہے اور الکھ نگری میں ان کا تجزیہ قدرت اللہ شہاب ہے۔ تو شہاب نامہ پڑھے بغیر الکھ نگری کا مزہ نہیں آئے گا۔

بالکل صحیح یاد کروایا۔ وہ بھی سکین ہو چکی ہے۔ میں ذرا اس کو اپنے محفل کے اکاؤنٹ میں شفٹ کر لوں۔ پھر دیکھتے ہیں۔ یا لکھتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
صحیح کہا ماوراء، بس اپنے لانگ مارچ میں شامل کر لیں، کبھی تو مکمل ہو ہی جائے گی۔
میرا اندازہ دسمبر تک کا ہے آب گم، علی پور کا ایلی، الکھ نگری اور شہاب نامہ کہ مکمل ہو جائیں۔
 
ماوراء

محفلین
دسمبر 2006 تک۔؟؟ :shock:
یہ تو ہم بہت جلد ہی منزل تک پہنچ جائیں گے۔ ویسے دسمبر تک مجھے بیچ میں سے نکالنا بھی پڑے گا۔ مجھے اپنے دیس بھی جانا ہے۔ :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ شہاب نامہ پر بات کا اپنا دھاگہ کھول لیتے ہیں، کیونکہ باس صاحبہ تو کام شروع کر بھی چکی ہیں۔ اور ہمیں پتہ تک نہیں
قیصرانی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ماوراء ،

آپ پہلے ذکر نہیں کیا شہاب نامہ ، اگر آپ الکھ نگری کے ساتھ شہاب نامہ کا ذکر بھی کردیتیں تو پھر کسی اور ضخیم کتاب کا انتخاب کر لیتے اس طرح لائبریری میں ایک اور ضخیم کتاب کا اضافہ ہوجاتا !

خیر، اب ہوا یہ ہے کہ ایک مختلف تجربہ کرنے کے ضمن میں شہاب نامہ پر یہاں نصف کام ہو چکا ہے اور آپ نے بھی اسے اسکین کر لیا ہے۔ اگر آپ سب دلچسپی رکھتے ہیں تو پھر شہاب نامہ کے بقیہ حصہ جس پر کام ہونا باقی ہے اس حصہ پر کام کو تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔

شمشماد بھائی

آپ نے درست کہا ہے ، علی پور کا ایلی ، الکھ نگری اور شہاب نامہ واقعی تینوں ایک ساتھ پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں بلکہ میں ان تینوں کے ساتھ چند اور کتابوں کا اضافہ بھی کرتی ہوں کہ انھیں ایک ساتھ پڑھا جانا چاہیئے۔

اسی لئے علی پور کا ایلی کے ساتھ شہاب نامہ بھی پڑھنے کو مل جائے گا اور امید ہے کہ الکھ نگری بھی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
میرا خیال ہے کہ شہاب نامہ پر بات کا اپنا دھاگہ کھول لیتے ہیں، کیونکہ باس صاحبہ تو کام شروع کر بھی چکی ہیں۔ اور ہمیں پتہ تک نہیں
قیصرانی

قیصرانی صاحب

آپ ان دنوں اگر لائبریری توجہ سے دیکھ رہے ہیں تو شہاب نامہ اور شہاب نامہ پر تبصرے کے لئے تھریڈ اور اس پر پوسٹ کئے گئے پیغامات ضرور آپ کی نظر سے گذرنے چاہییں تھے :) یہاں پر شہاب نامہ کا ذکر الکھ نگری کے تبصرے والے تھریڈ پر بھی ہوا تھا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر آپ سب مناسب سمجھیں تو درخواست ہے کہ علی پور کا ایلی پر گفتگو یہیں جاری رہے۔ اور دوسرے موضوع پر بات متعلقہ تھریڈ پر ( یہ البتہ محض درخواست ہے :) )

شکریہ
 
Top