علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

ماوراء

محفلین
قیصرانی، وکی پر کیا علی پور کا ایلی کو ساتھ ساتھ رکھا جا رہا ہے کیا؟ اگر نہیں تو کیا شروع کریں یا مکمل ہو جانے کے بعد ہی یہ کام کیا جائے گا؟
 

ماوراء

محفلین
اگر آپ کا جواب پہلے یہ ملتا کہ ہاں ابھی شروع کرتے ہیں۔ تو موڈ تب تک ہی تھا۔ اب تو باتیں کرنے کا موڈ ہو رہا ہے۔ :D

نہیں آج کچھ ٹائم تھا میرے پاس۔۔ اس لیے سوچا کہ کچھ کر لوں۔ لیکن اگر کل بھی ٹائم ہوا تو انشاءاللہ شروع کروں گی۔
 

ماوراء

محفلین
جنابِ عالی میں واقعی مدد کرنے کے لیے کہہ رہی تھی۔ لیکن جب آپ نے کہا کہ ابھی نہیں شروع کرنا تو میں نے کچھ اور کام شروع کر دیا۔ اب میں وکی پیڈیا کے لیے مضمون لکھ رہی ہوں۔ ایک وقت میں دو کام نہیں کر سکتی۔ :)
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
786 ۔ 815 شمشاد بھائی
816 ۔ 845 قیصرانی
846 ۔ 875 حجاب صاحبہ
876 ۔ 905 محب بھائی
906 ۔ 935

شمشاد بھائی اگر کہیں تو فائل بھیج دوں؟

شمشاد بھائی، میرا خیال ہے کہ 906، 935 تک کسی کے پاس نہیں ہیں۔ کیا آپ یہ لکھ دیں گے؟


قیصرانی بھی نہ کچھ بتا کر نہیں گئے۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی طرح چیک کر لو، اگر واقعی کسی کے پاس نہیں ہے تو مجھے بھیج دو میں لکھ دوں گا۔ لیکن ایسا نہ ہو کہ دو دو بندے ایک ہی صفحے لکھتے رہیں۔
 

ماوراء

محفلین
نہیں، اور کسی کے پاس نہیں ہیں۔ آپ اردو محفل کے جی میل اکاؤنٹ میں جا کر یہ فائل لے سکتے ہیں۔
 
ماورا وکی پیڈیا کے لیے کونسا مضمون لکھ رہی ہو۔

ویسے کیا خیال ہے ایک بھرپور اپڈیٹ نہ ہو جائے علی پور کا ایلی پر :)
 

ماوراء

محفلین
کون سا مضمون۔۔ میں نے تو کئی مضمون لکھ ڈالے ہیں۔

قیصرانی واپس آ جائیں تو یہ کام ہو سکتا ہے۔ میں نے کچھ سمجھنے کی کوشش کی تھی آج۔ لیکن کچھ خاص سمجھ نہیں آئی۔
 
واہ کیا شانِ بے نیازی ہے کہ کئی مضمون لکھ ڈالے اور خبر بھی نہیں دی۔ کوئی لنک ہی دے دو۔

علی پور کا ایلی پر ذرا محنت کر لو تو مل جائے گی اپڈیٹ اور خلاصہ جمع ہوجائے گا۔
 

ماوراء

محفلین
میں تو آجکل ہوتی ہی وہاں ہوں۔ :D
لنک بعد میں دیتی ہوں۔

اچھا، کوشش کرتی ہوں۔ ویسے آپ کہاں تک پہنچے ہیں؟
 
Top