علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

ماوراء

محفلین
حجاب نے کہا:
ماوراء محب سے بس باتیں بنوا لو ، لکھواؤ محب سے کچھ :p
میرے حصّے کا کام تو مکمل :) ناول کا اینڈ میں نے لکھا ہے مطلب کہ پورا ناول میں نے لکھا :p :p
یار۔۔۔محب کو روز کہتی ہوں کہ جلدی لکھنا۔ اب دیکھو کتنی مانتا ہے۔ اس کا ابھی کافی رہتا ہے۔ اور مجھے معلوم ہے کہ لکھ بھی نہیں رہا۔ اوراسے حق گوئی سے فرصت ملے تب نہ۔۔۔خیر۔۔

میرا بہت دل تھا کہ ناول کے آخری صفحات میں لکھوں۔ لیکن مجھے آخر میں ہی پتہ چلا کہ وہ تو کوئی اور اٹھا لے گیا۔ :D
میری بھی رفتار آجکل کافی تیز ہوئی ہے۔ انشاءاللہ 1،2 دن میں مکمل ہو جائیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء بی بی اپ ڈیٹ تو دے دو علی پور کا ایلی کا۔
اپ ڈیٹ دے دے کے تو میں مر گئی ہوں۔


جو صفحات لکھے جا رہے ہیں۔​

126 - 155 محب علوی
186-215 نوید ملک
216-245 (216.......????) سیدہ شگفتہ ؟؟؟
606-635 سند باد
666-695 قیصرانی
696-725 سیدہ شگفتہ
1206-1235 نوید ملک
726-755 ماوراء
876-905 سیمل۔ شمشاد
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ماوراء بی بی اپ ڈیٹ تو دے دو علی پور کا ایلی کا۔
اپ ڈیٹ دے دے کے تو میں مر گئی ہوں۔


جو صفحات لکھے جا رہے ہیں۔​

126 - 155 محب علوی
186-215 نوید ملک
216-245 (216.......????) سیدہ شگفتہ ؟؟؟
1176 - 1205 ماوراء
606-635 سند باد
666-695 قیصرانی
696-725 سیدہ شگفتہ
1206-1235 نوید ملک
726-755 ماوراء
876-905 سیمل۔ شمشاد

تو ابھی تک دفنایا نہیں کسی نے :cry:

ویسے اس میں اتنا بڑا کیا مسئلہ ہوتا ہے۔ پرانی پوسٹ کو کاپی کر کے تھوڑا سا ہی تو ایڈیٹ کرنا ہوتا ہے۔ اور ہاں 891 سے 905 تک پوسٹ ہو چکے ہیں۔ 876 سے 890 تک سیمل کے رہتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
نہیں نہیں۔۔مجھے غصہ بالکل نہیں آیا۔ میں تو سوچ رہی ہوں کہ اپنے حصے کے بھی 8 صفحے آپ سے لکھوا لوں۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
قسم صرف اور صرف اللہ کی ہوتی ہے۔

میں نے کب انکار کیا ہے۔ بتا دو لکھ دوں گا۔ تاکہ کتاب جلد از جلد ختم ہو۔
 

ماوراء

محفلین
بہت شکریہ۔ آپ ایسا کریں کہ 726 - 755 کی جو فائل ہے اسے ڈاؤنلوڈ کریں۔

اور اس میں سے صفحہ نمبر 741 سے 755 تک لکھ دیں۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی مشکل نہیں ہے۔ لیکن پہلے میں وہ لکھ رہا ہوں جو سیمل کسی وجہ سے نہیں لکھ سکی۔

تو صفحہ 741 سے 755 تک میرا ذمہ۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی۔۔۔کبھی کبھی آپ کی باتیں میرے اوپر سے گزر جاتی ہیں۔ :( میرا کون سا بوجھ ہے۔ ہے تو بس یہیں علی پور کا ایلی تھا۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
چلو اچھا ہے کہ سر کے اوپر سے گزر جاتی ہیں، اگر سر میں گھس جائیں تو پتہ نہیں کیا فساد مچا دیں۔ اس لیے یہی ٹھیک ہے۔ خوش رہو۔
 

ماوراء

محفلین
:oops: خوش رہنے سے یاد آیا۔۔کہ آج میں نے کام نہیں کیا۔۔آپ کو آدھا کام کیا دیا۔ کہ اپنا آدھا بھول ہی گئی۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
اسی لیے تو کہتا ہوں کہ اچھا ہے میری باتیں تمہارے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہیں۔ اب سر کے اندر گھسنے کا کوئی راستہ بھی تو ہو :wink:
 

ماوراء

محفلین
اللہ کا شکر ہے کہ ان سب باتوں کا اندر گھسنے کا کوئی راستہ نہیں۔ ورنہ اب تک تو میں پاگل ہو گئی ہوتی۔ :lol:
 
Top