کیا عمران کامیاب ہوگا؟

  • بلاشبہ

    Votes: 6 27.3%
  • نہیں

    Votes: 11 50.0%
  • ہوسکتا ہے کہ صرف نواز حکومت جاوے اور عمران کے ہاتھ کچھ نہ اوے

    Votes: 6 27.3%
  • مارشل لا لگے گا

    Votes: 2 9.1%

  • Total voters
    22
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

محمداحمد

لائبریرین
ویسے استاد محترم کو پہلے بھی منع کیا تھا کہ عمران کی ریلی میں نہ جائیں جو پنجاب یونیورسٹی میں ہوئی تھی مگر گئے۔ پھر عمران بھی مرغا بنا اور شنید ہے کہ یہ بھی
استاد محترم سے کہیں کہ عدلیہ ودلیہ کی کہانی سب بکواس تھی اور ایک سازش کے تحت ایک کردار کی انٹری تھی۔ میری ایک تھریڈ وکلا کی کالی تحریک ان سے کہیں کہ پھر پڑھ لیں

یعنی آپ کے خیال میں عدلیہ اشرافیہ کا ہی دوسرا رُخ ہے؟

یہیں بتا دیجے کالی تھریڈ پڑھنے کا وقت کسے ہے۔
 
ویسے استادِ محترم اس زمانے میں ملک میں موجود ہی نہ تھے۔ آپ کو اپنے ذرائع پر اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔ :)
 
یعنی آپ کے خیال میں عدلیہ اشرافیہ کا ہی دوسرا رُخ ہے؟

یہیں بتا دیجے کالی تھریڈ پڑھنے کا وقت کسے ہے۔
تھریڈ کالی نہیں تھی وکلا کی تحریک کالی تھی
یہ سیکولرز کی ایک کوشش تھی حکومت پر قابض ہونے کی مگر بات بنی نہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
تھریڈ کالی نہیں تھی وکلا کی تحریک کالی تھی
یہ سیکولرز کی ایک کوشش تھی حکومت پر قابض ہونے کی مگر بات بنی نہیں

سیکولرز اور آزاد خیال تو عمران خان کے ساتھ بھی بہت ہیں۔

پھر اس تحریک کو عمران خان اور نواز شریف دونوں ہی اپنی تحریک کہتے رہے ہیں حالانکہ دونوں ہی سیکولر نہیں سمجھے جاتے۔
 
اسی لئے کہتے ہیں کہ گمان اچھا رکھنا چاہیے۔

ویسے اگر حق بات کے تکلیف اُٹھائی تو یہ شرم کی بات نہیں ہے، اعزاز کی بات ہے۔
ہاں یادآیا
استاد تو باہرہی تھے مگر برادر کو کی بورڈ سے انسٹرکشن دے رہے تھے اور جوش میں کرسی سے گر گر پڑتے تھے
ویسے حق بات کے لیے تکیف اٹھانا جہاد ہے
 
سیکولرز اور آزاد خیال تو عمران خان کے ساتھ بھی بہت ہیں۔

پھر اس تحریک کو عمران خان اور نواز شریف دونوں ہی اپنی تحریک کہتے رہے ہیں حالانکہ دونوں ہی سیکولر نہیں سمجھے جاتے۔
اس وقت بھان متی کا کنبہ بنے ہوئے تھے سب۔ امریکہ مشرف سے ناراض تھا پھر سب نے اپنا الو سیدھا کرنے کی کوشش کی۔ چوہدری ان کا بینیفیشری تھا مگر بات بنی نہیں
 
باقی سب سیاست دان جو ہیں سب کے سامنے ہیں۔۔۔
لیکن عمران خان کو صوبہ خیبر میں حکوت ملی۔۔۔
آخر وہاں انہوں نے کیا کارنامے انجام دئیے۔۔۔
اور کیا تبدیلیاں لائے؟؟؟
عمران کی کارکردگی وہاں بری نہیں ہے ۔ پھر وہ صوبائی حکومت ہے اور مرکز میں مخالف اور پنجاب میں بھی۔ سارے وسائل دونوں ملکر ہڑپ کررہے ہیں باقی اپنے سندھی مانڑوں ۔ پختون کے پاس کیا بچا؟
 
عثمان

محفلین
جی!

سب ایکسپورٹ نہیں کیے ، کچھ باقی ہیں. :)
پاکستان میں لوگ غالباً ماڈرن ازم کو سیکولرازم سمجھتے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ پاکستان کا سیاسی اور سماجی ماحول اس بات کی گنجائش رکھتا ہے کہ وہاں کوئی سیکولر فکر پنپ سکے کجا یہ کہ برآمد کی جائے۔
 
پاکستان میں لوگ غالباً ماڈرن ازم کو سیکولرازم سمجھتے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ پاکستان کا سیاسی اور سماجی ماحول اس بات کی گنجائش رکھتا ہے کہ وہاں کوئی سیکولر فکر پنپ سکے کجا یہ کہ برآمد کی جائے۔
بہت سے پاکستانی درست معنوں میں سیکولر ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین

سال دو سال ہوئے کہ جاوید چوہدری بھی فریق بن گئے ہیں۔ جاوید چوہدری ہی کیا سال دو سال پہلے پورے ایکسپریس میڈیا گروپ نے ایک یو ٹرن لیا تھا اور یہ لوگ اچانک نواز شریف کے پلڑے میں جا گرے۔ وجہ کیا ہو سکتی ہے اس بارے میں قیاس آرائی ہی کی جا سکتی ہے۔

ویسے جاوید چوہدری اچھا لکھا کرتے ہیں۔ تاہم اُن پر سیاسی تحریریں سجتی نہیں ہیں۔
 
ویسے جاوید چوہدری اچھا لکھا کرتے ہیں۔ تاہم اُن پر سیاسی تحریریں سجتی نہیں ہیں
جی سر میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ۔۔ جاوید چودھری کے بارے میں میری رائے تو یہ ہے کہ جب وہ سیاسی تحریر لکھتے ہیں تو آج عمران خان کے حق میں لکھیں گے تو کل اُسی مو ضوع پہ وہ ان کے خلاف لکھ رہے ہوں گے ۔۔ سیاست میں ان کا کو ئی دین مذہب نہیں ہے ۔۔ جس کالم کا میں نے لنک دیا ہے اس میں دھرنے سے متعلق سارے آپشن کا ذکر تھا اس لیے پوسٹ کیا ۔۔
 
باقی سب سیاست دان جو ہیں سب کے سامنے ہیں۔۔۔
لیکن عمران خان کو صوبہ خیبر میں حکوت ملی۔۔۔
آخر وہاں انہوں نے کیا کارنامے انجام دئیے۔۔۔
اور کیا تبدیلیاں لائے؟؟؟
کم از کم ایک کام اچھا کیا کہ تعلیمی کورس یکساں کردیا۔۔
 
Top