عمران امریکی سازشی بیانیے سے دستبردار، واشنگٹن سے دوستی کے خواہاں

پہلے پنڈی پھر آگے ۔یہ پروگرام سنا تھا ۔
ویسے اگر یہ پنڈی کچہری چوک سےبجائے پنڈی شہر کی طرف جانے کے ، مال روڈ سے ہوتے ہوئے ، مری روڈ کی شروعات سے بائیں طرف ہاکی یا کرکٹ گراؤنڈ کو اپنے دھرنے کا مسکن بنا لیں تو ص آ جائے۔ کاش خان صاحب ہمت کریں۔
 

علی وقار

محفلین
خان صاحب مقبول رہنما ہیں اور ہر پاپولر لیڈر کی طرح سمجھتے ہیں کہ وہ جو بیانیہ اپنائیں گے، اُن کے چاہنے والے اُن کا ساتھ دیں گے۔ لانگ ٹرم میں یہ رویے نہیں چل پاتے اور مقبولیت بھی سدا قائم نہیں رہتی۔ سیاسی منظرنامے پر صاف ستھری اجلی قیادت کا فقدان ہے، قحط الرجال کا عالم ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
خان صاحب مقبول رہنما ہیں اور ہر پاپولر لیڈر کی طرح سمجھتے ہیں کہ وہ جو بیانیہ اپنائیں گے، اُن کے چاہنے والے اُن کا ساتھ دیں گے۔

چاہنے والے تو چاہنے والے ہوتے ہیں۔ وہ تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی تک کا ساتھ دیتے ہیں۔ :) :)

خان صاحب کا نیا بیان غالباً بیک ڈور مذاکرات کو آگے بڑھانے کی شرائط میں سے ایک ہے۔ :) :)
 

علی وقار

محفلین
چاہنے والے تو چاہنے والے ہوتے ہیں۔ وہ تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی تک کا ساتھ دیتے ہیں۔ :) :)

خان صاحب کا نیا بیان غالباً بیک ڈور مذاکرات کو آگے بڑھانے کی شرائط میں سے ایک ہے۔ :) :)
جی ہاں۔ چاہنے والے جو ہوئے۔ :) اُن کے خواب خان صاحب سے وابستہ ہیں، اس میں دائیں بازو کے لوگ بھی ہیں اور بائیں بازو کے بھی۔ معتدل مزاج بھی اور سخت گیر بھی۔ ان سب کو ساتھ لے کر چلنا مشکل ہے۔ ہارڈ لائنرز نئے بیان کو پسند نہیں کر رہے ہیں اور بظاہر ایسے لگ رہا ہے کہ خان صاحب لانگ مارچ سے خود بھی زیادہ امیدیں وابستہ نہیں رکھتے ہیں۔ ان کا اصل امتحان اگلے عام انتخابات سے قبل خود کو نا اہل ہونے سے بچانے کے لیے قانونی اور سیاسی محاذ پر مسلسل جدوجہد اور اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنا ہے۔ مخالفین تو یہی چاہیں گے کہ وہ نا اہل بھی ہوں اور ان کی مقبولیت بھی گر جائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ان کا اصل امتحان اگلے عام انتخابات سے قبل خود کو نا اہل ہونے سے بچانے کے لیے قانونی اور سیاسی محاذ پر مسلسل جدوجہد اور اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنا ہے۔

اور بہ یک وقت مقامی اور غیر مقامی آقاؤں کو راضی کرنا اور خوش اُمیدیوں کے ماروں کو بھی لارا دیے رکھنا بہت دشوار کام ہوگا۔ :) :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اور بہ یک وقت مقامی اور غیر مقامی آقاؤں کو راضی کرنا اور خوش اُمیدیوں کے ماروں کو بھی لارا دیے رکھنا بہت دشوار کام ہوگا۔ :) :)
دو کشتیوں میں تو آدمی کسی نہ کسی طرح ایک ایک پاؤں رکھ لے لیکن تین کشتیوں کی سواری کیسے کی جائے 😄
 

جاسم محمد

محفلین
چلیں اس بار یو ٹرن کی بجائے اسے با وقار پسپائی کہہ لیتے ہیں بشرط یہ کہ خبر بھی درست ہو۔
یہ خبر 90 پرسنٹ درست ہوسکتی ہے
کیونکہ یہ پاکستان کے نامور جنگ اخبار سے لی گئی ہے
توبہ توبہ آپ نے جنگ اخبار پر 10 فیصد "نادرست" ہونے کا الزام عائد کر دیا، توبہ توبہ!:)
یہی خبر اگر آپ برطانوی اخبار فائننشل ٹائمز سے لے لیتے تو 100 فیصد درست ہوتی :)
خبر درست نہیں ہے۔ پاکستانی میڈیا ہمیشہ کی طرح بغض عمران نکال رہا ہے۔ عمران خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکہ نے ان کیساتھ ماضی میں جو کیا سو کیا۔ وہ آئندہ سے امریکہ کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کا یہ بغض عمران پراپگنڈہ اتنا شدید تھا کہ ایک معروف امریکی جریدہ وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی کو اسے تفصیل کیساتھ رد کرنا پڑا
 

جاسم محمد

محفلین
سوال یہ بھی ہے کہ ایک ایسی حکومت سے دوستی کی تمنا ہی کیوں رکھی جسے آپ کی خود مختاری کا قطعا لحاظ نہ ہو اور جو اپنے مفادات کے لیے آپ کے داخلی معاملات میں اس حد تک مداخلت کرتا ہو ہے کہ بلاجھجک "منتخب" حکومت کا تختہ تک الٹوا دیتا ہو؟؟؟؟
کیا چین، روس وغیرہ کو امریکہ کیساتھ شدید تحفظات نہیں؟ کیا ان تحفظات کی بنیاد وہ ممالک امریکہ کیساتھ مستقل کٹی کر لیتے ہیں؟
 

جاسم محمد

محفلین
باقی خان صاحب نے جو بیانیہ بنایا تھا، وہ خالصتا نفرت اور دشمنی پر مبنی تھا ...
بھٹو عدالتی قتل سے قبل امریکہ پر اپنی حکومت ختم کرنے کے الزامات لگاتا تھا۔ سی آئی اے نے ۱۹۵۳ میں ایران کے منتخب وزیر اعظم کا تختہ الٹا۔ پھر اس کو جھٹلاتے رہے۔ ۶۰ سال بعد اس کا اقرار کر لیا
مگر اب بغض عمران میں امریکہ بہادر بھی بالکل سچا، نیک اور پارسا ٹھہرا
 

جاسم محمد

محفلین
یہ اسلام آباد نہیں جا رہے تھے کیا ؟
پہلے پنڈی پھر آگے ۔یہ پروگرام سنا تھا ۔
اگر بوٹ والوں نے عمران خان کی شرائط منظور کرلی تو اسلام آباد۔ بصورت دیگر پنڈی میں ہی دما دم مست قلندر ہوگا
 

جاسم محمد

محفلین
خان صاحب مقبول رہنما ہیں اور ہر پاپولر لیڈر کی طرح سمجھتے ہیں کہ وہ جو بیانیہ اپنائیں گے، اُن کے چاہنے والے اُن کا ساتھ دیں گے۔
یہ سوشل میڈیا کا دور۔ کوئی بھی جھوٹ چند سیکنڈز میں پکڑا جاتا ہے۔ اسی لئے تو اسٹیبلشمنٹ و موجودہ حکومت کا کوئی بھی پراپگنڈہ عمران خان پر چل نہیں پا رہا۔ کیونکہ سوشل میڈیا پر انصافیوں کا زبردست غلبہ ہے۔ وہ دو سیکنڈ میں ان کی ہر مشترکہ بغض عمران کمپین کا تیا پانچا کر دیتے ہیں 🙂
 

علی وقار

محفلین
کوئی بھی جھوٹ چند سیکنڈز میں پکڑا جاتا ہے۔
غیر متفق!
کوئی بھی پراپگنڈہ عمران خان پر چل نہیں پا رہا۔ کیونکہ سوشل میڈیا پر انصافیوں کا زبردست غلبہ ہے۔ وہ دو سیکنڈز میں ان کی مشترکہ بغض عمران کمپین کا تیا پانچا کر دیتے ہیں
شدید متفق!
 

جاسم محمد

محفلین
بظاہر ایسے لگ رہا ہے کہ خان صاحب لانگ مارچ سے خود بھی زیادہ امیدیں وابستہ نہیں رکھتے ہیں۔
عمران خان نے اس لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے ۶ ماہ میں ۵۰ سے زائد ریکارڈ جلسے کئے ہیں۔ دوران مارچ خود پر قاتلانہ حملے کے باجود گھر میں آرام کی بجائے مارچ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور گھر سے ہی مارچ کو پنڈی پہنچنے تک لیڈ کر رہے ہیں۔ جبکہ آپ کہہ رہے ہیں ان کو اس مارچ سے زیادہ امیدیں نہیں ہیں؟
 

علی وقار

محفلین

عمران خان نے اس لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے ۶ ماہ میں ۵۰ سے زائد ریکارڈ جلسے کئے ہیں۔ دوران مارچ خود پر قاتلانہ حملے کے باجود گھر میں آرام کی بجائے مارچ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور گھر سے ہی مارچ کو پنڈی پہنچنے تک لیڈ کر رہے ہیں۔ جبکہ آپ کہہ رہے ہیں ان کو اس مارچ سے زیادہ امیدیں نہیں ہیں؟
بظاہر ایسا ہی لگ رہا ہے مگر یقین جانیے، میرے پاس غیب کا علم نہیں۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
ان کا اصل امتحان اگلے عام انتخابات سے قبل خود کو نا اہل ہونے سے بچانے کے لیے قانونی اور سیاسی محاذ پر مسلسل جدوجہد اور اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنا ہے۔ مخالفین تو یہی چاہیں گے کہ وہ نا اہل بھی ہوں اور ان کی مقبولیت بھی گر جائے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو میانوالی کی سیٹ سے نااہل کیا تھا جس کے بعد ان کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔ اور وہ بغیر کمپین کیے ہی کرم ایجنسی کا الیکشن جیت گئے 🤭
 
Top