عمران امریکی سازشی بیانیے سے دستبردار، واشنگٹن سے دوستی کے خواہاں

علی وقار

محفلین
عمران خان نے کونسی سنگین غلطی کردی؟ کونسے اپوزیشن لیڈر پر قاتلانہ حملہ کروایا؟ کونسے اپوزیشن کے حمایتی صحافی پر مقدمات کی بھرمار کر کے اسے ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور پھر بیرون ملک میں ہی قتل کر دیا؟ کونسے اپوزیشن لیڈر کو اغوا کر کے اس پر ننگا تشدد کیا؟ کونسے اپوزیشن لیڈر کی خفیہ ویڈیو بنا کر اسکے بچوں کو بھیجی؟
عجیب بغض عمران ہے۔ بار بار اسے ہی سدھرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ مگر اسکی فیشزم جس کے خوف سے پی ڈی ایم نے اسکی حکومت کا تختہ الٹا۔ اسکی کوئی مثال پیش نہیں کر پا رہے۔ بات کو گھمایئے مت۔ عمران خان کی سنگین غلطیاں بتائیں
یہ جو آپ الزامات لگا رہے ہیں، اس سے ملتے جلتے الزامات گزشتہ حکومت پر بھی لگتے رہے۔ اگر تب عمران کی غلطی نہ تھی تو، اب موجودہ حکومت کے ذمہ داران کو کیسے قصور وار قرار دے سکتے ہیں؟ دراصل، نواز و شہباز، عمران و زرداری میرے لیے ایک برابر ہیں۔ مجھے ان میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آتا۔
 
سید عمران

محفلین
عمران اور دیگر بیگرز میں کیا فرق رہ گیا؟؟؟
کیوں یہ حکومت بدل کر عمران کو لانے کے لیے مارچ و دیگر کوشش کی جائیں؟؟؟
سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے نہیں ہیں؟؟؟
 
اپریل سے خان صاحب نے اپنے ترکش میں موجود ہر تیر چلایا ،ہم خیال جج ، جلسے، جلوس، اسلامی ٹچ، قاتلانہ حملہ ٹچ ،دھرنا، سڑکیں بند، لانگ مارچ اور سب سے بڑھ کر اربوں روپے سے کھڑی سوشل میڈیا پراپوگنڈہ کی بہت بڑی طاقت مگر فی الحال تک نا جلد الیکشن ملا ،نا من پسند آرمی چیف،نا الیکشن کمشنر کا استعفی۔۔۔۔۔۔۔اُلٹا گھڑی + گھڑیاں گلے پڑ گئیں۔۔۔۔۔۔خان صاحب یہ راؤنڈ ہار رہے ہیں۔
۔۔
منقول
 
عمران اور دیگر بیگرز میں کیا فرق رہ گیا؟؟؟
کیوں یہ حکومت بدل کر عمران کو لانے کے لیے مارچ و دیگر کوشش کی جائیں؟؟؟
سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے نہیں ہیں؟؟؟
جھگڑا صرف اس بات پر ہے کہ تیری مہنگائی مردہ باد اور میری مہنگائی زندہ باد۔ رہا غریب ۔۔۔۔ تو اس کی چمڑی اتارنے پر سب میں اتفاق ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
تو تبصرے کے دوسرے حصے پر کاربند ہو جائیں کہ آپ آئندہ اقتدار میں آئیں تو اچھے بچے بن جائیں اور آئین و قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانا سیکھیں۔
اقتدار میں تو واپس آجائیں گے۔ دیکھنا اب یہ ہے کہ اس بار اپنے بل بوتے پر آتے ہیں یا جرنیلوں و ججز کے سائے تلے :)
 
جاسم محمد

محفلین
یہ جو آپ الزامات لگا رہے ہیں، اس سے ملتے جلتے الزامات گزشتہ حکومت پر بھی لگتے رہے۔ اگر تب عمران کی غلطی نہ تھی تو، اب موجودہ حکومت کے ذمہ داران کو کیسے قصور وار قرار دے سکتے ہیں؟ دراصل، نواز و شہباز، عمران و زرداری میرے لیے ایک برابر ہیں۔ مجھے ان میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آتا۔
بالکل۔ عمران خان بھی اپنے دور اقتدار میں بوٹ پالش کر رہا تھا اور یہ حالیہ امپورٹڈ سرکار بھی یہی کچھ کر رہی ہے۔ اصل تبدیلی تب آئے گی جب اقتدار میں آکر بوٹ پالش کا سلسلہ بند ہو۔
 
جاسم محمد

محفلین
سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے نہیں ہیں؟؟؟
عمران خان کے بھی بیرون ملک زرداری، شریفوں، باجوہ فیملی جتنے اربوں روپے کے اثاثے نکل آئے ہیں؟ اگر ایسا ہوا ہے تو واقعی یہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔
لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو میں اس مضحکہ خیز بغض عمران تقابل کو گھر تک چھوڑ کر آؤں گا جو عمران خان کو بھی ’’باقیوں جیسا’’ کہنے پر مصر ہے۔ اور جب اسکی دلیل و ثبوت مانگو تو ایک گھڑی سے زیادہ الزام لگانے کو اور کچھ نہیں ملتا۔

سیما علی علی وقار محمد عبدالرؤوف محمد وارث نوید احمَد
 
جاسم محمد

محفلین
اپریل سے خان صاحب نے اپنے ترکش میں موجود ہر تیر چلایا ،ہم خیال جج ، جلسے، جلوس، اسلامی ٹچ، قاتلانہ حملہ ٹچ ،دھرنا، سڑکیں بند، لانگ مارچ اور سب سے بڑھ کر اربوں روپے سے کھڑی سوشل میڈیا پراپوگنڈہ کی بہت بڑی طاقت مگر فی الحال تک نا جلد الیکشن ملا ،نا من پسند آرمی چیف،نا الیکشن کمشنر کا استعفی۔۔۔۔۔۔۔اُلٹا گھڑی + گھڑیاں گلے پڑ گئیں۔۔۔۔۔۔خان صاحب یہ راؤنڈ ہار رہے ہیں۔
۔۔
منقول
آپ کے تین سال سے مفرور لیڈر والا بھگوڑا ٹچ آزما کر دیکھتے ہیں۔ پھر شاید اقتدار بھی واپس مل جائے۔ کرپشن کیسز بھی معاف ہو جائیں۔ اور اپنی مرضی کا آرمی چیف بھی لگ جائے۔
1050052-nawazhappyx-1455877270.jpg
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عمران خان کے بھی بیرون ملک زرداری، شریفوں، باجوہ فیملی جتنے اربوں روپے کے اثاثے نکل آئے ہیں؟ اگر ایسا ہوا ہے تو واقعی یہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔
لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو میں اس مضحکہ خیز بغض عمران تقابل کو گھر تک چھوڑ کر آؤں گا جو عمران خان کو بھی ’’باقیوں جیسا’’ کہنے پر مصر ہے۔ اور جب اسکی دلیل و ثبوت مانگو تو ایک گھڑی سے زیادہ الزام لگانے کو اور کچھ نہیں ملتا۔

سیما علی علی وقار محمد عبدالرؤوف محمد وارث نوید احمَد
ن لیگ کے فالوورز تو خود کہتے ہیں کہ "میاں صاحب کھاتے ہیں تو لگاتے بھی تو ہیں " 😂😂😂😂😂
جہاں تک خان کی بات ہے تو اُس کا تقابل اُس کی اپنی باتوں، دعووں اور ان مثالوں سے ہوتا ہے جس کا بار بار عمران اپنی تقاریر میں ذکر کرتا ہے۔
یعنی کہ آپ اس وقت تک مطمئن ہیں جب تک خان صاحب کے اثاثے دوسروں سے کم رہتے ہیں۔ 😂😂😂😂😂😂
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
جہاں تک خان کی بات ہے تو اُس کا تقابل اُس کی اپنی باتوں، دعووں اور ان مثالوں سے ہوتا ہے جس کا بار بار عمران اپنی تقاریر میں ذکر کرتا ہے۔
عمران خان نے اپنا تقابل اپنے حریف سیاست دانوں جیسے شریف، زرداری، مولانا وغیرہ سے ہی کیا ہے۔ کبھی خود کو ہر گناہ سے پاک، ہر برائی سے صاف انسان نہیں سمجھا نہ کہا۔ عمران حکومت میں بھی اگر شریفوں، زرداریوں کی حکومت کی طرح سرکاری خزانہ میں نقب لگا کر بیرون ممالک میں محلات کھڑے کئے گئے ہوتے تو اب تک آپ توشہ خانہ سے لی گئی ایک گھڑی کے پیچھے نہ بھاگ رہے ہوتے :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
خان صاحب ضرور سیاست کریں اور ان پرانے مگر مچھوں کا ناطقہ بند کر دیں۔ لیکن جب مثال دیتے ہیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کہ ایک نئے لباس پر ان سے باز پرس ہوئی تھی تو پھر دوسروں کو بھی موقع دیں کہ وہ سوال اس مثال کو سامنے رکھ کر کریں نہ کہ ہماری سیاست دانوں کو۔
یا وہ مثالیں دیں جس پر خود بھی عمل پیرا ہو سکیں۔ لیکن مجبوری تو یہ ہے کہ "اسلامی ٹچ" بھی تو (جذباتی عوام کو پاگل بنانے کے لیے ) دینا پڑتا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اب تک آپ توشہ خانہ کی ایک گھڑی کے پیچھے نہ بھاگ رہے ہوتے :)
یہی الزام تراشیاں تو آپ سیاسی جماعتوں کی خطرناک ہوتی ہیں۔ اپنے اس الزام کو اسی محفل پر کیے گئے میرے مراسلوں سے تو ثابت کیجیے ذرا۔
ورنہ میں "enough is enough" کہہ کر محفل کی عدالت دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔ 😊
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی کہ آپ اس وقت تک مطمئن ہیں جب تک خان صاحب کے اثاثے دوسروں سے کم رہتے ہیں۔
عمران خان کی پہلی اہلیہ کا باپ برطانوی پاؤنڈز میں ارب پتی تھا۔ اس نے 2010 میں 15 ملین پاؤنڈ دیکر یہ شاندار محل خریدا۔ عمران کو بھی اگر شریفوں و زرداریوں و جرنیلوں کی طرح اثاثے بنانے کا شوق ہوتا تو کیا وہ اتنی امیر بیگم کو سیاست کی خاطر قربان کرتا؟
article-1257874-088D839D000005DC-854_468x337.jpg

آپ آج بھی عمران خان کا بنی گالہ والا گھر دیکھ لیں۔ ٹوٹی دیواریں، گرتا چونا ملے گا۔ جبکہ نواز شریف نے اپنے پہلے دور حکومت میں لندن کے پوش ترین علاقے میں فلیٹس اور زرداری نے اپنی بیگم کی دوسری حکومت میں سرے کے مہنگے ترین علاقہ میں محل تعمیر کر لیا تھا۔

ان تمام حقائق کے باوجود بھی اگر آپ کو عمران اور دیگر میں کوئی فرق نظر نہیں آ رہا تو پھر یہ بغض عمران ہی ہو سکتا ہے۔
 
گنگے دی رمز نوں گنگا جانے۔
میں کچھ اور کہتا ہو اور آپ کچھ اور۔ اگر میں انصافی ہوتا تو فوراً سے پہلے مجھے آپ کی بات سمجھ آ جاتی یا آپ نارمل ہوتے تو میری بات آپ کو۔ 😊
 
جاسم محمد

محفلین
اپنے اس الزام کو اسی محفل پر کیے گئے میرے مراسلوں سے تو ثابت کیجیے ذرا۔
میں نے آپ سے مراد آپ کی ذات نہیں لکھا۔ آپ سے مراد وہ لوگ ہیں جو عمران خان کی توشہ خانہ سے خریدی گئی گھڑی کو شریفوں اور زرداریوں کے دوران اقتدار بیرون ملک بنائے گئے اربوں روپوں کے اثاثوں سے تقابل کر کے ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے بنائے بیٹھے ہیں :)
 
جاسم محمد

محفلین
خان صاحب ضرور سیاست کریں اور ان پرانے مگر مچھوں کا ناطقہ بند کر دیں۔ لیکن جب مثال دیتے ہیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کہ ایک نئے لباس پر ان سے باز پرس ہوئی تھی تو پھر دوسروں کو بھی موقع دیں کہ وہ سوال اس مثال کو سامنے رکھ کر کریں نہ کہ ہماری سیاست دانوں کو۔
یا وہ مثالیں دیں جس پر خود بھی عمل پیرا ہو سکیں۔ لیکن مجبوری تو یہ ہے کہ "اسلامی ٹچ" بھی تو (جذباتی عوام کو پاگل بنانے کے لیے ) دینا پڑتا ہے۔
بالکل۔ اس بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ خان صاحب خود کو اپنے مخالفین سے بہتر ثابت کرتے کرتے خلفا کرام اور کبھی کبھار نعوذ باللہ انبیا تک جا پہنچنتے ہیں۔ جسکے نتیجہ میں ایک بھنگی اس پر قاتلانہ حملے کے 15 منٹ بعد آکر کہتا ہے کہ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہا تھا۔ اس لئے میں نے اسے گولی مار دی۔
 
Top