جی
وہاں مکھیاں بہت زیادہ ہیں نا۔۔۔ اب خان صاحب لاڑکانہ جا رہے ہیں، امید ہے کہ رہی سہی کا کام تمام کر کے آئیں گے
سات آٹھ سال پہلے کی بات ہے میں ہالینڈ کی ایک فرم سے کچھ پرزوں کے بارے میں برقی خط و کتابت کے ذریعے بات چیت چلا رہا تھا اور کوئی چار، پانچ برقیوں کا تبادلہ ہو چکا ہو گاکہ ایک دن وہاں سے بذریعہ فون پیغام آیا کہ براہ مہربانی اس کمپیوٹر، اس ایمیل اور اس کنکشن سے دوبارہ اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرنی۔ لیکن اس کو بند بھی نہیں کرنا ۔۔بس روزانہ کی بنیاد پر ہیلو ہائے اور دوستانہ ٹائپ ایملیز کریں۔ اس کے بعد کم و بیش دو ماہ ہر قسم کی دفتری سرگرمیاں گھر سے ہوتی رہیں اور دفتر سے بس لو یو کے کارڈز، بیسٹ فرینڈ کی کوٹیشنز، فلموں اور کچھ بالغوں والا مواد شئیر کرتے رہے
انکل سام کے ہالینڈ والے گماشتوں سے بڑی مشکل سے جان چھوٹی۔۔حتی کہ بعد میں اسلام آباد آفس کی لوکیشن بھی تبدیل کرنا پڑی ورنہ کام ٹھپ ہوجانے کا خدشہ تھا۔