اس دنیاوی خدا سے نجات حاصل کرنے کیلئے حقیقی خدا کا اقتدار صدق دل سے تسلیم کرنا پڑے گا۔
میں بھی پاکستانی ہوں اور اپنے ذاتی مفادات کا اسیر ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور جدھر دیکھوں مجھ ایسی تصاویر ہی رقصاں دکھائی دیتی ہیں ۔
کہاں سے نمودار ہوگا ایسا مومن جو امریکہ کا " یار دلدار " نہ ہو گا ۔
بھٹو نے اس کے خلاف " امت مسلمہ " کو جگانے کی کوشش کی تھی ۔ اور اس " جرم " میں عبرت کا نشان بن " سچی نیند " سو گیا ۔
بھٹو کے دکھائے غریب عوام کو خواب اس کے جان نشینوں نے غریبوں کا خون چوس چوس کر ایسی تعبیر دکھائی کہ " خان صاحب " سے بھی ڈر لاگے ۔
قائد اعظم نے فرمایا میری جیب کے سکے کھوٹے
بھٹو نے کہا کہ میں اکیلا کیا کروں ۔
اب تو " ہم دیکھیں گے ان شاء اللہ ضرور دیکھیں گے " کہ خان صاحب مجھ ایسے لٹیروں کے ساتھ مل اس ملک کے غریب عوام کو کیسے اور کیا ریلیف دیں گے ۔
اکیلا چنا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں