عمران خان

کیا عمران خان الطاف حسین کو برطانیہ بدر کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے

  • عمران قومی اسمبلی کی سیٹ کھو دیں گے

    Votes: 0 0.0%
  • عمران قومی اسمبلی کی سیٹ کھو دیں گے

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    59

مغزل

محفلین
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو لاہور کے ہوائی اڈے سے کراچی کےسفر سے روک دیا گیا۔ پنجاب کی حکومت نے ان پر لاہور سے باہر جانے پر تین روز کی پابندی عائد کردی ہے۔

میرے خیال سے اب تک صحیح معنوں میں عمران نے ہی ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی مخالفت کی ہے اور جو کرنا چاہیے وہ کیا ہے ۔ ماضی میں کون کیا تھا اسے چھوڑ کر آگے کی طرف دیکھنا چاہیے اور اگر بات اصولی ہے تو اس کی حمایت کرنی چاہیے نہ کہ پیچھے کی طرف ہی دیکھتے رہنا چاہیے۔ اس واقعہ سے عمران خان کی مقبولیت میں لازمی اضافہ ہوگا اور کئی جماعتوں نے عمران خان کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔


کل رات کو بھی یہی ہوا سو خبر دہرائی جاتی ہے ۔:rollingonthefloor:
 

راشد احمد

محفلین
ابھی تک عمران خان نے الطاف حسین کے خلاف کیس دائر کیوں نہیں کیا کہیں یا برطانوی حکومت سستی کررہی ہے؟
 

باسم

محفلین
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے کراچی داخلے پر پابندی نہ لگائی جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس سے ٹیلیفونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سندھ اور کراچی عمران خان کا بھی ہے۔الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے کراچی داخلے پرکسی قسم کی پابندی نہ لگائی جائے اور ان کو کراچی آنے دیا جائے۔
جنگ اردوسرچ ایبل
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو اس کا سیاسی بیان ہوا، درپردہ جو حکمنامہ جاری ہوا ہے، وہ بھی تو بتائیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
up46.gif

up51.gif

up56.gif


اقتباس لینے پر اصل خبر کا لنک مل جائے گا۔ آج کا جنگ آن لائن ہے
 
عمران کا کراچی اکر مہم چلانا اہم ہے۔ اسطرح اس کی مقبولیت بڑھے گی ۔ مگراصل بات جب ہے جب کہ مجرم الطاف کو سزا ملے برطانیہ میں۔ مگر اس کا امکان کم ہے کہ الطاف کو امریکی ایجنڈے کی تکمیل کا ہدف ملاہوا ہے۔اپنا مہرا کون گنوائے گا۔
برطانیہ تو پاکستانی طلبا کو پکڑنے میں لگا ہوا ہے۔
 

راشد احمد

محفلین
الطاف حسین نہ تو خود کراچی آتا ہے اور نہ ہی عمران خان کو آنے دیتا ہے۔بہت پیار سے اسے عمران خان سے جو چیز اپنے لئے پسند کرتا ہے وہی عمران خان کے لئے پسند کرتا ہے:grin:
 
قدم بڑھاو عمران خان ہم تمھارے ساتھ ہیں
زرداری ،شریف بردران اور پاشا و کیانی نے ملک بیچ دیا ہے ۔ یہ قوم کے عزتوں کے سوداگر ہیں۔ اس موقع پر قوم عمران کا ساتھ دے گی۔ عمران کو قرنیاں دینی چاہیں۔ قدم بڑھاو عمران
 

محمداحمد

لائبریرین
جی اس وقت یہی اُمید کی کرن ہے لیکن اس کے پیچھے نہ تو میں ہی کھڑا ہوں اور نہ آپ۔

پھر اکیلی لکڑی کیا آنچ دے گی۔ :mad:
 
ہم عمران کے ساتھ ہیں ۔ اگر وہ لوگوں کے دلوں کی آواز بنتا ہے
یہ وقت ہے کہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائے
 

غیاث

محفلین
ملک کو بچانے کے لیے شخصیات نہیں اس سارے گندے نظام کو ختم کرکے بدلنا ہوگا۔ یہ جھوٹ مکر فریب دغا حسد دجل ہلڑبازی ملک کی نیک نامی کا باعث کبھی نہیں بن سکتی۔
عمران خان اگرچہ کچھ بہتر ہے مگر آنے والے حالات امت مسلمہ سے کچھ اور تقاضہ کرتے ہیں۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی ایسا حکمران آئے جو دین دنیا کو بیک وقت جانتا ہواور امت مسلمہ کو دوبارہ اتحاد میں پرو دے۔
اس کام کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں صرف زاویہ نگاہ بدلنا پڑے گا۔ اس ٹرائیکے سے نکل کر کوئی قیادت دیکھنی پڑیگی۔ قیادت موجود ہے صرف ہم آنکھیں بند کیے اسے دیکھنے کی کوش نہیں کرتے۔
 
اس وقت قابل قبول قیادت صرف عمران کی ہے وہی سسٹم کو بدل سکتا ہے
باقی جماعتوں کو بشمول جماعت اسلامی ایک طویل سفر طے کرنا ہے
 

میم نون

محفلین
میں نے رائے شماری آج دیکھی ہے تو ووٹ بھی آج ہی ڈالا ہے، حالانکہ اب تو کافی سال ہو گئے ہیں اس رائے شماری کو شروع کئیے ہوئے۔

میں نے نہیں میں ووٹ دیا ہے اور جب یہ رائے شماری شروع ہوئی تھی اگر تب ووٹ ڈالتا تب بھی میری رائے نہیں میں ہوتی۔

عمران خان میں ایک اچھا لیڈر بننے کی صلاحیت موجود ہے، لیکن فی الحال نہ ہی وہ اسکے لئیے ابھی تیار ہے اور نہ ہی یہ قوم۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اس وقت قابل قبول قیادت صرف عمران کی ہے وہی سسٹم کو بدل سکتا ہے
باقی جماعتوں کو بشمول جماعت اسلامی ایک طویل سفر طے کرنا ہے

واقعی باقی سب جماعتوں کو آزما لیا گیا ہے اور ان میں سے کوئی ایک بھی عوام کے لئے مخلص نہیں ہے۔
 
ایک طویل عرصہ کے بعد عمران نہ تو الطاف کے خلاف مقدمات کرسکا نہ وہ اب الطاف کے خلاف منہ کھولتا ہے۔ اس کی بزدلانہ حرکات سے حد درجہ مایوسی ہوئی ہے۔ بلکہ وہ تو اب الطاف سے اتحاد کرنے کے چکر میں ہے۔
یہ بھی زرداری اور نواز کی طرح کرسی کا بھوکا نکلا ۔ یہ پاکستانی نوجوانوں کو صرف بے وقوف بنا رہاہے
 
Top