سیما علی
لائبریرین
واہ واہ بھیا کیا بات ہے بہت عمدہ ہم نے مان لیا !!!ہم لوگ ایسے دہشت گرد ہیںمیری بے اختیار ہنسی نکلی تو حسن خفگی سے کہنے لگا کہ آپ کو بھی میرا یقین نہیں ہے، شاید یہی بات اس نے کسی اور سے بھی کی تھی میں نے ہنسی ضبط کرتے ہوئے کہا کہ نہیں بیٹا مجھے کسی اور بات پر ہنسی آ گئی تھی اور ویسے مجھے تو آپ کی بات پر پورا یقین ہے کیونکہ آپ کی آنٹی(میری بیگم) بھی تو دہشت گرد ہیں۔
نت نئے اسلحوں کے یہ میلے
بہرِ امن و امان لگتے ہیں
بیویوں کے لئے لگائے گئے
دائیں بائیں جو کان لگتے ہیں
اگر یہ دہشت گردی ہے تو پھر ٹھیک ہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی بیگم کے بس میں رہتے ہیں
ازدواجی قفس میں رہتے ہیں
مجھ کو آگے لگائے رکھتے ہیں
جو مری دسترس میں رہتے ہیں
کب ترے پیچ و تاب کو پہنچے
پیچ جو پیچ کس میں رہتے ہیں
نوید ظفر کے اشعار آپ کی نذر۔۔۔۔۔