"عورتیں دہشتگرد ہوتی ہیں"

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دو ہونے کی صورت میں بگاڑ کے ساتھ اجاڑ کا بھی اندیشہ رہتا ہے کہ تخت ابھی پلٹا کہ پلٹا :rollingonthefloor:
باقی آپ کی مرضی بھائی :lol:
نہیں نہیں، میں پورے خاندان میں دو پھولن دیویوں کی بات کر رہا ہوں جنہیں عرف عام میں "پھپھے کٹنیاں" بھی کہا جاتا ہے، اپنے گھر یکجا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے
 
سر میری کونسی کوشش۔۔۔۔۔ بات آپ کر رہے تھے سر۔۔۔ میں تو آ بھی نہیں رہی تھی اس فورم پر۔۔۔۔آپ نے خود ہی آگے کنفرم بھی کر دیا۔۔۔ آپ کے لیول پر حیران ہوں۔۔۔ اس طرح کے ویڈ وغیرہ کے طنز ۔۔۔ آپ اور سر احسن مزے سے کسی کے لئے بھی کر لیتے ہیں۔۔۔۔ مین نے آپ کے اور سر احسن کی پوسٹس رپورٹ کی ہیں۔۔۔۔ حیرت ہے میں نے آپ پر یا سر احسن پر طنز کبھی نہیں کیے۔۔ اتنا بغض اور اتنا غصہ میرے لئے۔۔۔:) جان پہچان بھی نہیں ہے آپ کی اور میری ۔۔۔۔۔۔ آپ دنوں کو اب بھی حقوق نسواں کے ٹوپک پر تکلیف ہے۔۔۔۔ جو نہ آرہا ہو۔۔۔ اس پر اس طرح طنز کرنا کسی کی غیر موجودگی میں۔۔۔۔ واو۔۔۔ :) ۔۔۔۔سر میرا یہاں آنا یا نہ آنا۔۔۔ اس سے آپ کو مطلب نہیں ہونا چاہئے۔۔۔۔۔
بی بی ۔۔۔ جب آپ کو خود ہی اعتراف ہے کہ میری آپ سے کوئی جان پہچان نہیں ۔۔۔ تو آپ کو یہ خوش فہمی کیونکر ہوئی کہ میں آپ کے لیے کوئی بغض لے کر بیٹھا ہوا ہوں ۔۔۔ نہ تو میں نے آپ کو مخاطب کیا، نہ آپ کے مراسلے کا اقتباس لیا اور نہ ہی آپ کو کہیں ٹیگ کیا ۔۔۔ پھر اپنی خود مفروضہ اہمیت جتانے کی کیا حاجت آن پڑی آپ کو؟؟؟؟ ہم نے کون سا آپ کی تشریف آوری کے لیے کوئی دعوت نامہ ارسال کیا تھا ۔۔۔ اگر آپ فورم پر آ ہی نہیں رہی تھیں تو آپ کو یہ کشف کیسے ہوگیا کہ یہاں کوئی آپ کی ’’غیبت‘‘ کر رہا ہے؟؟؟ ماشاءاللہ صاحبۂ کشف و الہام معلوم ہوتی ہیں آپ۔
مجھے اگر آپ سے کوئی بات کرنی ہوگی تو براہ راست مخاطب کر لوں گا ۔۔۔ پھر جتنا اوفینڈ ہونا ہو، ہو لیجیے گا۔ فی الحال تو آپ عبداللہ مجزوب کا کردار نبھا کر خود کو ہلکان کر رہی ہیں۔ شوق سے کریں ۔۔۔ ہمارا کیا جاتا ہے۔
پوسٹس شوق سے رپورٹ کریں ۔۔۔ مجھے ککھ فرق نہیں پڑتا۔
 
ہانیہ

محفلین

سر آپ دونوں نے خود کنفرم کیا ہے۔۔۔۔ :)۔۔۔۔ جی سر آپ پر کیوں فرق پڑے گا۔۔۔۔۔ آپ تو سوچ سمجھ کر رہے ہیں۔۔ ہیں۔۔۔ کرتے رہیں۔۔۔:)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں نہیں، میں پورے خاندان میں دو پھولن دیویوں کی بات کر رہا ہوں جنہیں عرف عام میں "پھپھے کٹنیاں" بھی کہا جاتا ہے، اپنے گھر یکجا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے
اوہ اچھا اچھا
ابھی ہماری سمجھ مکمل طور پہ کام نہیں کر رہی نا :D

ویسے اگر پہلی پ کو پیش کے ساتھ پڑھیں تو کیسا؟؟؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ عمر شریف کا گُر ہے وہ جب خواتین پر کوئی لطیفے سناتا تو ساتھ یہ بھی کہا کرتا ہے کہ یہ لطیفے ان خواتین کے متعلق ہیں جو شو میں تشریف نہیں رکھتیں :)
اس طرح تو ہم دہشت گرد نہیں ہوئے نا بھائی :(

ساری خوش فہمی جھاگ کی طرح بیٹھ گئی
 
ہانیہ

محفلین
بی بی ۔۔۔ جب آپ کو خود ہی اعتراف ہے کہ میری آپ سے کوئی جان پہچان نہیں ۔۔۔ تو آپ کو یہ خوش فہمی کیونکر ہوئی کہ میں آپ کے لیے کوئی بغض لے کر بیٹھا ہوا ہوں ۔۔۔ نہ تو میں نے آپ کو مخاطب کیا، نہ آپ کے مراسلے کا اقتباس لیا اور نہ ہی آپ کو کہیں ٹیگ کیا ۔۔۔ پھر اپنی خود مفروضہ اہمیت جتانے کی کیا حاجت آن پڑی آپ کو؟؟؟؟ ہم نے کون سا آپ کی تشریف آوری کے لیے کوئی دعوت نامہ ارسال کیا تھا ۔۔۔ اگر آپ فورم پر آ ہی نہیں رہی تھیں تو آپ کو یہ کشف کیسے ہوگیا کہ یہاں کوئی آپ کی ’’غیبت‘‘ کر رہا ہے؟؟؟ ماشاءاللہ صاحبۂ کشف و الہام معلوم ہوتی ہیں آپ۔
مجھے اگر آپ سے کوئی بات کرنی ہوگی تو براہ راست مخاطب کر لوں گا ۔۔۔ پھر جتنا اوفینڈ ہونا ہو، ہو لیجیے گا۔ فی الحال تو آپ عبداللہ مجزوب کا کردار نبھا کر خود کو ہلکان کر رہی ہیں۔ شوق سے کریں ۔۔۔ ہمارا کیا جاتا ہے۔
پوسٹس شوق سے رپورٹ کریں ۔۔۔ مجھے ککھ فرق نہیں پڑتا۔

بلکہ سر ایڈمنسٹریشن کو واقعی امتحان می کیوں ڈالا جائے۔۔۔۔۔ہو سکتا ہے آپ کی فیمینسٹس کی لسٹ میں ایک لڑی میں ہنگامہ مچانے والی۔۔۔ میں نہ ہوں۔۔۔واقعی میری آپ سب سے یوم خواتین والے ٹوپک میں بحث نہ ہوئی ہو۔۔۔ کوئی اور ٹوپک ہو کوئی اور خاتون ہوں۔۔۔میں بلاوجہ ہی offend ہو گئی ہوں گی۔۔۔میری غلطی ہوگی ۔۔۔میں اس پ آپ سے معذرت کرتی ہوں۔۔۔ اگر آپکو میری معذرت قبول نہ ہو تو میں اللہ کے یہاں سے سزا کی حقدار ہونے کے لئے بھی تیار ہوں۔۔۔

لیکن ہو سکتا ہے کہ آپ اور سر عبد الروف کے طنز میرے لئے ہی ہوں۔۔۔۔ دلوں کے بھید تو اللہ ہی جانتا ہے۔۔۔تو یہ معاملہ میں اللہ پر چھوڑتی ہوں۔۔۔ اور جو آپ نے مجھ پر مزید طنز فرمائے ہیں۔۔۔۔وہ بھی۔۔۔

والسلام
 
حسن میرے دوست احمد کا بیٹا ہے اب تو خیر سے انیس، بیس سال کا نوجوان ہے جب وہ چار سال کا ہوا کرتا تھا تو اس کے چھوٹے سے دماغ میں جتنی معلومات ہوتی تھیں وہ اسے بروئے کار لانے پر یقین رکھتا۔ اگر اس سے پوچھا جاتا کہ چھ اور چھ کتنا ہوتا ہے تو فوری طور پر متوقع جواب ہوتا کہ "تین، چار یا آٹھ" کیونکہ اسے آٹھ سے آگے گنتی نہیں آتی تھی۔ ایک مرتبہ میں، احمد اور حسن شام کی سیر کے لیے نکلے تو راستے میں حسن کی باتوں سے محظوظ ہونے کی غرض سے، میں نے ایک نیم کے درخت کی طرف اشارہ کر کے پوچھا کہ یہ کون سا درخت ہے تو حسن نے فوراً بغیر ہچکچائے جواب دیا "پتوں کا".
سن دو ہزار چھ کی بات ہے جب وطنِ عزیز دہشت گردی کی بھٹی میں جل رہا تھا ان دنوں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی تباہیوں سے دل گھبرایا رہتا کوئی ایک اچھی خبر حبس زدہ ماحول میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا محسوس ہوتی تھی۔ ان دنوں کسی قسم کی تقریب ہوتی تو اس کے بخیریت انجام پا جانے تک ایک انجانا سا خوف لاحق رہا کرتا تھا۔ میرے دوست احمد کے چھوٹے بھائی کی شادی کی تقریبات جاری تھیں۔ سہرا بندی کا وقت اگرچہ رات آٹھ بجے مقرر تھا لیکن تیاریاں صبح ہی صبح شروع ہو گئیں تھیں۔ سب سے پہلے تو مردوں کی تمام ضروریات پوری کی گئیں تاکہ انہیں میرج ہال کے مقررہ وقت پر بھیجا جا سکے، خواتین تو پھر اپنی سہولت سے پہنچتی رہیں گیں،
شادی ہال کی بکنگ شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک کی کرائی گئی تھی تقریباً چار بجے کا وقت ہوا ہو گا احمد کسی کام سے باہر گیا ہوا تھا، ہم کچھ مرد باہر میرج ہال جانے کے لیے تیار بیٹھے تھے لیکن ابھی بھی کچھ مرد حضرات کا آنا باقی تھا کہ ہم نے دیکھا کہ حسن منہ بسورتا ہوا آ گیا میں نے پوچھا کہ حسن کیا ہوا پہلے تو اس نے جواب نہ دیا جب میں نے دوبارہ پوچھا تو اس نے ایک دہلا دینے والا انکشاف کیا کہ "عورتیں دہشت گرد ہوتی ہیں" میں نے ہنسی ضبط کر کے حسن سے کہا "دہشت گرد؟" (ان دنوں ہمارے ٹیلیویژن چینلوں پر سب سے زیادہ لیا جانے والا لفظ دہشت گرد ہی تھا حسن نے شاید احمد سے کبھی سوال کیا تھا کہ دہشت گرد کون ہوتے ہیں اب اگر احمد یکسر ٹال جاتا تو حسن کی طبیعت ایسی تھی کہ اس نے کسی اور سے تو لازماً سوال کرنا تھا اور اصل جواب دینا معصوم بچوں کے ذہنوں کے لیے بھی اچھا نہ تھا تو احمد نے کہا کہ "بیٹا! دہشت گرد وہ ہوتا ہے جو دوسروں کی بات نہ مانے اور اپنی من مانی کرئے یا لوگوں کو تنگ کرئے یا اُن سے پیسے چھین لے") تو حسن نے اپنی معلومات کے مطابق جو اسے اس کے والد سے ملی تھی مجھے بتانے لگا پھر اس نے کہا کہ انکل دیکھیں نا میں نے بابا سے گاڑی لینے کے لیے پیسے مانگے تو اماں نے بابا کو مجھے پیسے دینے سے منع کر دیا خود اماں، آپا، پھوپھو اور کتنی عورتیں کچھ گھنٹوں کے لیے میک اپ کا پارلر والی آنٹی کو کتنا پیسہ دے رہے ہیں اور آپا بابا سے جتنا پیسہ مانگتی ہیں بابا دے دیتے ہیں، میرے حصے کے پیسے بھی وہ لے جاتی ہیں۔ پھر وہ انتہائی معصومانہ سے لہجے میں کہنے لگا "کیا یہ دہشتگردی نہیں"
میری بے اختیار ہنسی نکلی تو حسن خفگی سے کہنے لگا کہ آپ کو بھی میرا یقین نہیں ہے، شاید یہی بات اس نے کسی اور سے بھی کی تھی میں نے ہنسی ضبط کرتے ہوئے کہا کہ نہیں بیٹا مجھے کسی اور بات پر ہنسی آ گئی تھی اور ویسے مجھے تو آپ کی بات پر پورا یقین ہے کیونکہ آپ کی آنٹی(میری بیگم) بھی تو دہشت گرد ہیں۔
:laughing::laughing::laughing:

مُنڈے نے گل پندرہ آنے سچی کیتی اے۔
 
میم الف

محفلین
پیارے بھائی صرف مزاحیہ تحریر ہے، اسے حقائق میں نہ تولیے، محض لطیف پیرائے کا بیانیہ سمجھ کر حظ اُٹھائیے
جی ہاں، ہم جانتے ہیں
ہم بھی از راہ مزاح ہی کہہ رہے ہیں :)
understatement سے ہماری مراد ہے عنوان کی شدت کچھ کم ہے، حقیقت اس سے بڑھ کر ہے
 
آخری تدوین:
Top