"عورتیں دہشتگرد ہوتی ہیں"

سیما علی

لائبریرین
ہم بھی آپ کی آپ بیتی کے لیئے دعا گو ہیں ۔ :ROFLMAO:
پھر انکا حال عالمہ والا ہوگا ۔۔۔۔
”ایک عالمہ سے دوسری شادی کے فضائل و برکات سننے کے بعد ایک عورت اُٹھ کر اس کے پاس آئی اور سرگوشی کی کہ کیا آپ واقعی مرد کی دوسری شادی کے حق میں ہیں؟ تو عالمہ نے جواب دیا۔ جی بالکل۔ عورت بولی خدا کا شکر ہے۔ پہلے مَیں آپ سے بات کرنے سے جھجکتی تھی۔ دراصل مَیں آپ کے خاوند کی دوسری بیوی ہوں“۔
پھر عالمہ بے ہوش:LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پروین شاکر نے کہا تھا "بچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے"

یقیناً آخری جملے سے یہ تأثر ملا ہو گا، وہ تو بھئی بچے کو بھی تو دلاسا دینا تھا کہ اس کا تجزیہ یقیناً درست ہے
ویسے آپس کی بات ہے ہمیں دھڑکا بھی لگا رہتا ہے کہ کہیں ہماری بیگم کبھی محفل میں آ پہنچیں تو دہشت گردی کے اصل مفاہیم تو وہ ہمیں سمجھائیں گیں
اور تب ہم تھالی کا بینگن بن کر بھابی جان کی سائیڈ پر دکھائی دیں گے آپ کو

کاش وہ دن آئے جب آپ کو ایسی معصومانہ دہشت گردی کا سامنا ہو روؤف بھائی:D
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم بھی آپ کی آپ بیتی کے لیئے دعا گو ہیں ۔ :ROFLMAO:
اور تب ہم تھالی کا بینگن بن کر بھابی جان کی سائیڈ پر دکھائی دیں گے آپ کو

کاش وہ دن آئے جب آپ کو ایسی معصومانہ دہشت گردی کا سامنا ہو روؤف بھائی:D
ان دعاؤں میں ایک ہاتھ ہمارا بھی شامل سمجھئیے ثمین بہنا
یعنی آپ بہنوں سے بھلائی کی امید نہ رکھوں:cry:
 
Top