عیدالضحی 2021 کے اپنے قربانی والے جانوروں کی تصاویر یہاں شئیر کریں

صابرہ امین

لائبریرین
ج
ہمیں تو بہت پیار ہوجاتا ہے دو دن میں جانوروں سے تو پچھلے سال تو ہم نے پوسٹ کی تھی اپنے سب بکروں کی نہیں نہیں قطعاً تفاخر کا شائبہ بھی نہیں ہوگا بھیا یہ تو محبت ہے۔۔۔۔۔
جی ہمیں آپ کے بکرے یاد ہیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارے بکرے بھی آخری ہفتے میں ہی آتے ہیں ۔ سنبھالنا ممشکل کام ہے ۔
مگر کتنا پیار ہوجاتا ہے میکائل کو اتنے پسند ہے مگر اتنے دور ہیں فلائٹس بھی نہیں ہیں تصویریں دیکھ کے ویڈیو دیکھ کے اُداس ہو جاتا ہے ۔۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہم تو خود ہی اپنی بکریوں کے ساتھ بڑے ہوئے ہیں ۔
بسا اوقات تو ہمارا کھانا بھی ایک ہو جاتا تھا ، ابلے ہوئے گیہوں کا۔ ہم اور ہمارے بکرے خوب شوق سے کھاتے تھے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہم تو خود ہی اپنی بکریوں کے ساتھ بڑے ہوئے ہیں ۔
بسا اوقات تو ہمارا کھانا بھی ایک ہو جاتا تھا ، ابلے ہوئے گیہوں کا۔ ہم اور ہمارے بکرے خوب شوق سے کھاتے تھے ۔
ارے واہ رضا کھانا تو اُنکا نہیں کھاتے پر سونا جاگنا سب اُنھی کے ساتھ ہوتا اب بہت یاد کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ارے واہ رضا کھانا تو اُنکا نہیں کھاتے پر سونا جاگنا سب اُنھی کے ساتھ ہوتا اب بہت یاد کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپا ! ویسے تو انکا کھانا ظاہر ہے کہ چارا ہوتا تھا ۔ لیکن انہیں ابلے گیہوں فوڈ سپلیمنٹ کے طور پر امی دیا کرتی تھیں جو گھی ڈال کر ہم بھی کھالیا کرتے تھے ۔ ہماری امی سردی میں انہیں سویٹر جرسی بھی پہنایا کرتی تھیں ۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
ابلے گیہوں فوڈ سپلیمنٹ کے طور پر امی دیا کرتی تھیں جو گھی ڈال کر ہم بھی کھالیا کرتے تھے ۔ ہماری امی سردی میں انہیں سویٹر جرسی بھی پہنایا کرتی تھیں ۔
صحیح کہا آپ نے ایک مرتبہ تو ہم سو گئے تو اپنے کمرے میں لے آئے اور پھر جو حشر کمرے کا ہوا اور اُس سے زیادہ رضا کو پڑیں !!!!
وہ عشق تھا بکروں سے کے بس ۔۔۔۔وہ گہیوں اُبلا ہوا واقعئ بہت لذیذ ہوگا اور گھی ڈال کے تو کیا بات ہے ۔۔۔:):):):)
 
آخری تدوین:

ہمیں تو گیہوں کا بس حلیم ہی پسند ہے
 
صابرہ امین

لائبریرین
آپا ! ویسے تو انکا کھانا ظاہر ہے کہ چارا ہوتا تھا ۔ لیکن انہیں ابلے گیہوں فوڈ سپلیمنٹ کے طور پر امی دیا کرتی تھیں جو گھی ڈال کر ہم بھی کھالیا کرتے تھے ۔ ہماری امی سردی میں انہیں سویٹر جرسی بھی پہنایا کرتی تھیں ۔ :)
کتنی مزے کی سچی باتیں ہیں ۔ ہم تصور میں آپ کا بچپن اور بکرے دیکھ رہے ہیں ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
کتنی مزے کی سچی باتیں ہیں ۔ ہم تصور میں آپ کا بچپن اور بکرے دیکھ رہے ہیں ۔
روفی بھائی، کیوں ہنسی آئی بھئی ۔ ہماری صاحبزادی بھی ایسا ہی کرتی ہیں ۔ ہر جانور کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاتی ہیں ۔ کل ہی ایک گھوڑے کے گلے میں ہاتھ ڈال کر دیر تک کھڑی رہیں ۔
 
Top