عیدالضحی 2021 کے اپنے قربانی والے جانوروں کی تصاویر یہاں شئیر کریں

پاکستان میں اکثر بکرے یا گائے کی قربانی کی جاتی ہے۔ آپ نے عید ہر کبھی کسی اور جانور کی قربانی کی؟

بچپن میں کوئی چھ سال ہم دنبے کی قربانی کرتے تھے۔ یہ دنبے بلغاریہ اور دیگر مشرقی یورپی ممالک سے آتے تھے۔
اونٹ کی بھی قربانی کی جاتی ہے پر اونٹ کا گوشت زیادہ دنوں تک فریز نہیں کیا جاسکتا اِسی لئے باٹ دیا جاتا ہے
 
جاسم محمد

محفلین
تصویر لگانا تو مناسب نہیں رہے گا، جیسا کہ دیگر محفلین بھی کہہ چکے ہیں۔
البتہ بقر عید سے وابستہ یادیں یہاں شیئر کی جا سکتی ہیں۔
ہمارے بچپن میں ہمارے ایک ہمسائے ہر سال جاندار دنبہ قربان کرتے تھے۔ ایک دفعہ بے دھیانی میں ان کے بیٹے نے گھر کے باہر باغیچہ میں دنبہ سٹول سے باندھ دیا۔
اتنے میں قریب ہی کسی گاڑی کا ہارن بجا تو دنبہ سٹول کے ساتھ بھاگ کھڑا ہوا۔ گلی میں کرکٹ کھیلتے ایک بچے نے سٹول پکڑنے کی کوشش کی تو کچھ دور تک وہ بےچارہ بھی رگڑتا ہوا گیا۔ دنبے کی دوڑ بالآخر قریبی گراؤنڈ میں ایک پچ کے وسط میں جا کر ختم ہوئی۔ جہاں دو، تین بڑے لڑکوں نے اسے مضبوطی سے پکڑا۔ اور پھر مسکینوں کی طرح چلتا ہوا واپس گھر تک آیا۔ :)
یہ تو ہر گھر کی کہانی ہے۔ جب پاکستان میں تھے تو محلے کے بچے اکثر بکرے، دنبے گھمانے کیلئے اپنے ساتھ میدان میں لے جا یا کرتے تھے۔ پھر جب اچانک کوئی بکرا یا دنبہ ڈر کر بھاگنے لگتا تو بچوں کی چیخ و پکار سن کر پورا محلہ ان "باغیوں" کے خلاف بھاگتا ہوا پایا جاتا تھا :)
 
پاکستان میں اکثر بکرے یا گائے کی قربانی کی جاتی ہے۔ آپ نے عید ہر کبھی کسی اور جانور کی قربانی کی؟

بچپن میں کوئی چھ سال ہم دنبے کی قربانی کرتے تھے۔ یہ دنبے بلغاریہ اور دیگر مشرقی یورپی ممالک سے آتے تھے۔
ویسے تو شروع سے ہی بکرے اور بیل کی قربانی ہوتی رہی۔ اب ایک بھائی کو شوق ہے تو کچھ سال سے وہ چھترے کی قربانی کر رہا ہے۔ ایک بھائی نے پچھلے سال اونٹ میں بھی حصہ لیا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ بہت جینوئین ہیں ۔ ورنہ لوگ تو بڑی "تگڑمیں" لگا کر ماضی کی سلیٹ پر سب کچھ نیا لکھ دیتے ہیں ۔ ایسے لوگ کم کم ہوتے ہیں ۔ ایک آپ، ایک ہم اور ۔ ۔ ۔:ROFLMAO:
یاد ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
آہ جب بچپن کا اور ماضی کا ذکر چل نکلا تو بکریوں اور بکروں کے ضمن سے ایک بات اور قابل ذکر یاد آئی کہ ہمارے لڑکپن کے دنوں میں جب کچھ بکرے بقرعید پر تیار ہوجاتے تھے تو ان میں سے سب سے اچھا ہم خود قربان کرتے اور باقی بیچ دیتے تھے ۔ آپ میں سے بہت سوں کو شاید یقین بھی نہ آئے لیکن یہ سچ ہے کہ ہمارے گھر مین ان بکروں کا پیار سے نام بھی رکھا جاتا تھا ۔ ایک مرتبہ دو بکروں (جو آپس میں litter بھائی تھے ) میں سے ایک کا نام تھا شیرُو اور دوسرے کا نام تھا غضنفر :rollingonthefloor: ۔
ہمارے شیرُو کے ساتھ تو میری ایک تصویر بھی ابھی تک محفوظ ہے ۔ شاید 1985 کی بات ہے یہ ۔ دونوں بہت تگڑے تھے ۔ ایک اور مزے کی بات یہ کہ عربی میں غضنفر کے معنی بھی شیر ہی کے ہیں اور وہ بھی خوب صحت مند تھا ۔
 
سیما علی

لائبریرین
بچپن میں والد نے دنبہ کا بچہ لا کر دیا تھا صبح اُس کو اپنے کزن کے ساتھ گھمانے پھرانے لے کر جارہا تھا رسی چھوڑ بھی دیتا تھا تو وہ پیچھے پیچھے آجاتا ہے شاید مانوس ہوگیا تھا میں اپنی گلی کی طرف مڑنے لگا تو ایک گدھے نے میرے دنبہ کو منہ میں لے کر اُٹھا لیا میرے کزن نے دنبہ کو ایک پتھر مارا تو اُس نے چھوڑ دیا ابھی تک یقین نہیں آتا کہ گدھے نے دنبہ پر حملہ کیوں کیا:)
کچھ سال پہلے ہمارے پڑوسی تین بکرے لائے کوئی ایک ہفتہ بقرعید سے پہلے اور بکرے اُنکے گھر چھت پر باندھے گئے ۔۔۔۔۔۔۔دو دن پہلے قربانی سے بکروں نے رسی تڑائی اور چھت سے نیچے کود گئے۔۔جب رات کو گھر والے سو رہے تھے ۔۔شور سے جب آنکھ کھُلی تو معلوم ہوا بکروں نے چھت سے کود کر جان دے دی ۔۔۔۔۔۔
ہم سب اتنا ہنستے کہ بکروں نے خودکشی کرنا پسند کی پر انکے ہاتھوں قربان ہونا پسند نہیں کیا !!!!
 
ویسے عید بچپن ہی کی ہوتی ہے۔
چھوٹے تھے، تو ہم سب دوست فجر کے بعد اپنے اپنے بکرے، دنبے لے کر نکلتے تھے۔ محلے میں ایک بند گلی تھی، جس کے بعد جنگل تھا، وہیں لے جاتے تھے۔ درختوں پر چڑھ چڑھ کر اچھی شاخیں کاٹتے اور بکروں کی سیوا کرتے۔ کچھ بکرے درخت پر ٹانگیں ٹکا کر کھانے میں خود کفیل ہوتے تھے، تو کچھ ایسے گھر کے پلے ہوتے تھے کہ جب تک ہاتھ سے اٹھا کر نہ کھلاؤ، کچھ نہ کھاتے تھے۔ :)
کچھ راشن گھر بھی لے آتے تھے، جو دن بھر چل جاتا تھا۔
قربانی کے دن سب سے چھوٹا بھائی کسی کونے کھدرے میں کھڑا روتا رہتا تھا، اور اس نے کبھی اپنا بکرا ذبح ہوتے نہیں دیکھا۔:)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میری شادی کے وقت شادی ہال کا اتنا رواج نہیں ہوا کرتا تھا، خود ہی سب انتظامات کیے جاتے تھے۔ میرے ولیمے کے لیے دو جانور منگوائے گئے جو کسی طرح رسی توڑ کر بھاگ گئے وہ تو اللہ بھلا کرے ہمارے گاؤں کے کچھ رشتے داروں کی محنتِ شاقہ سے واپس لائے گئے، میں تو سمجھا تھا کہیں ولیمہ ہی نہ کینسل ہو جائے :):)
حالانکہ آپ کو چاہئیے تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے کہ بارات کے دن یہ واقعہ پیش نہ آیا۔ ولیمہ تو کسی بھی وقت ہو جانا تھا۔
 
یاد ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
آہ جب بچپن کا اور ماضی کا ذکر چل نکلا تو بکریوں اور بکروں کے ضمن سے ایک بات اور قابل ذکر یاد آئی کہ ہمارے لڑکپن کے دنوں میں جب کچھ بکرے بقرعید پر تیار ہوجاتے تھے تو ان میں سے سب سے اچھا ہم خود قربان کرتے اور باقی بیچ دیتے تھے ۔ آپ میں سے بہت سوں کو شاید یقین بھی نہ آئے لیکن یہ سچ ہے کہ ہمارے گھر مین ان بکروں کا پیار سے نام بھی رکھا جاتا تھا ۔ ایک مرتبہ دو بکروں (جو آپس میں litter بھائی تھے ) میں سے ایک کا نام تھا شیرُو اور دوسرے کا نام تھا غضنفر :rollingonthefloor: ۔
ہمارے شیرُو کے ساتھ تو میری ایک تصویر بھی ابھی تک محفوظ ہے ۔ شاید 1985 کی بات ہے یہ ۔ دونوں بہت تگڑے تھے ۔ ایک اور مزے کی بات یہ کہ عربی میں غضنفر کے معنی بھی شیر ہی کے ہیں اور وہ بھی خوب صحت مند تھا ۔
1985 کے بکرے کی تصویر ہی دکھادیں اگر ہوتو :)
 
ویسے تو شروع سے ہی بکرے اور بیل کی قربانی ہوتی رہی۔ اب ایک بھائی کو شوق ہے تو کچھ سال سے وہ چھترے کی قربانی کر رہا ہے۔ ایک بھائی نے پچھلے سال اونٹ میں بھی حصہ لیا۔
کسی نے کہا تھا کہ اونٹ کی چربی کا تیل گھٹنوں کے لئے اچھا ہوتاہے تو اپنی دادی کے لئے اونٹ کی چربی لینے کے لئے لائن بھی لگائی
اللہ اُن کو جنت نصیب کرے آمین
 
کتنی عجیب بات ہے جس لئے لڑی بنائی تھی ابھی تک اُس مد میں شروعات بھی نہیں ہوئی
بھیا آپ دل برداشتہ نہ ہوں،
اگر ہم اپنی تصویر پوسٹ کر دیں تو چلے گا ،
کیونکہ ہم قربانی نہیں کرتے،
اگر کرتے تو ضرور قربانی کے جانور کی تصویر شیئر کردیتے ۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم اس معاملہ میں خود کفیل ہیں...
اپنا نام خود لکھتے ہیں...
اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں یے
:terror::terror::terror:
ہم ایسی باتیں مائنڈ نہیں کرتے :terror:
صابرہ بہن بھی دوستانہ کی ریٹنگ دے کر چلی گئیں، یہ بھی نہ دیکھا کہ ہمارے ہاتھ میں کیا ہے
 
Top