چھوٹاغالبؔ
لائبریرین
کونسے؟اویس بھائی اسی قسم کے شکوہ جات اور نظریات ہمارے بھی ہیں
لال رنگ والے یا میرون رنگ والے؟
یا پھر کالا شیاہ کالا، میرا کالا اے دلدار والے رنگ والے شکوہ جات؟
کونسے؟اویس بھائی اسی قسم کے شکوہ جات اور نظریات ہمارے بھی ہیں
السلام علیکم
امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے
چاند دیکھنے کے بعد دعا مانگتا ہوں سننے کے بعد نہیںدعا یہی ہوتی ہے کہ رب تعالیٰ اس ماہ کو میرے، میرے گھر والوں،دوسروں عزیزوں کیلیے خیر و برکت والا بنا دے۔)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟
تیاریاں تو چھوٹے بچوں کی ہوتی ہیں ایک بار آپ نے ٹین میں قدم رکھا عید بھی ٹن میں مارکیٹوں میں جانے سے بہت گریز کرتا ہوں مجھے خریداری کا کوئی شوق نہیں۔عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟
اگر سچی بات بتاؤں تو پہلے عید کی نماز پڑھتا ہوں، اپنے دوستوں سے عید ملتا ہوں ،قبرستان میں جا کر اپنے بڑوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتا ہوں۔ گھر پہنچ کر جو بھی پکا ہو کھا لیتا ہوں، گھر والوں کے ساتھ کچھ دیر گپیں شپیں مارنا اور پھر شام تک موویز چلتی ہیں(سارا رمضان یہ عادت کنٹرول کرنی پڑتی ہے)۔زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
امی جان صبح سویرے سویاں، کھیر یا دوسری میٹھی ڈش بنا لیتی ہیں۔اور گوشت وغیرہ کی ڈشز ہی ہوتی ہیں یعنی بریانی،گوشت،آلو قیمہ وغیرہ وغیرہ۔میں نے کبھی کسی ڈش کی فرمائش نہیں کی ۔عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟
ناپسند یہی ہے کہ کوئی عیدی نہ مانگ لے کیونکہ میں نے بھی امی ابو سے لینی ہوتی ہےعید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟
کوئی گھر آجائے تو سو بارکسی کے گھر جانے ہمارے لیے جان جوکھوں کا کام ہےخود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟
میں نے زندگی میں کبھی کسی کو عید کارڈ نہیں دیا صرف سستی کی وجہ سے۔اب تو میسجز پر سارا کچھ ہو جاتا ہے روزانہ کئی پیغامات موصول ہوتے ہیں کیا کیا لکھوں؟اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟
عید نام ہے خوشی کا اور خوشی اس وقت تک ادھوری ہوتی ہے جب تک کوئی شئیر کرنیوالا نہ ہو خصوصا ایک غریب آدمی جو صرف چند روپوں کی وجہ سے اپنی عید نہیں منا سکتا۔کیا ہی اچھا ہو ہم اسے بھی اپنے ساتھ شریک کریں اور لامحدود دعاؤں سےاپنے دامن کو بھریںعید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟
ننھیال میں ہوتا تھا تو وہاں عیدی لینے کا دائرہ کافی وسیع تھا۔ماموں ،ممانی،خالہ،نانا،نانی اور تمام قریبی رشتہ داوروں سے عیدی وصول کرتا تھا ۔اب ماں باپ کے پاس ہوں تو صرف ابو یا امی سے ۔اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟
کوئی اور ورائٹی دکھائیںکونسے؟
لال رنگ والے یا میرون رنگ والے؟
یا پھر کالا شیاہ کالا، میرا کالا اے دلدار والے رنگ والے شکوہ جات؟
لوٹا کریسی نہیں چلے گی نہیں چلے گیچاند دیکھنے کے بعد دعا مانگتا ہوں سننے کے بعد نہیںدعا یہی ہوتی ہے کہ رب تعالیٰ اس ماہ کو میرے، میرے گھر والوں،دوسروں عزیزوں کیلیے خیر و برکت والا بنا دے۔
بھئی ہم تو ٹھہرے پینڈو یہاں مارکیٹیں کہاں ابھی تک کچن میں رخ کرنے والا مرحلہ نہیں آیا ابھی تو امی جان سلامت باشد ہیں(اللہ تعالیٰ انہیں تا حیات سلامت ہی رکھے) اور ایک عشرے تک شادی کا کوئی امکان نہیں لہذا یہ سوال دس بعد کریں گی تو امید ہے جواب مختلف ہوگا
تیاریاں تو چھوٹے بچوں کی ہوتی ہیں ایک بار آپ نے ٹین میں قدم رکھا عید بھی ٹن میں مارکیٹوں میں جانے سے بہت گریز کرتا ہوں مجھے خریداری کا کوئی شوق نہیں۔
اس بار نیلے رنگ کا لٹھےکا شلوار قمیض ہے۔جوڑوں وغیرہ کا کوئی چکر نہیں میں تو ایک جوڑے سے دو دو عیدٰیں گزار لیتا ہوں اور جوتوں کا بھی یہی حال ہے۔
اگر سچی بات بتاؤں تو پہلے عید کی نماز پڑھتا ہوں، اپنے دوستوں سے عید ملتا ہوں ،قبرستان میں جا کر اپنے بڑوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتا ہوں۔ گھر پہنچ کر جو بھی پکا ہو کھا لیتا ہوں، گھر والوں کے ساتھ کچھ دیر گپیں شپیں مارنا اور پھر شام تک موویز چلتی ہیں(سارا رمضان یہ عادت کنٹرول کرنی پڑتی ہے)۔
امی جان صبح سویرے سویاں، کھیر یا دوسری میٹھی ڈش بنا لیتی ہیں۔اور گوشت وغیرہ کی ڈشز ہی ہوتی ہیں یعنی بریانی،گوشت،آلو قیمہ وغیرہ وغیرہ۔میں نے کبھی کسی ڈش کی فرمائش نہیں کی ۔
ناپسند یہی ہے کہ کوئی عیدی نہ مانگ لے کیونکہ میں نے بھی امی ابو سے لینی ہوتی ہے
کوئی گھر آجائے تو سو بارکسی کے گھر جانے ہمارے لیے جان جوکھوں کا کام ہے
میں نے زندگی میں کبھی کسی کو عید کارڈ نہیں دیا صرف سستی کی وجہ سے۔اب تو میسجز پر سارا کچھ ہو جاتا ہے روزانہ کئی پیغامات موصول ہوتے ہیں کیا کیا لکھوں؟
عید نام ہے خوشی کا اور خوشی اس وقت تک ادھوری ہوتی ہے جب تک کوئی شئیر کرنیوالا نہ ہو خصوصا ایک غریب آدمی جو صرف چند روپوں کی وجہ سے اپنی عید نہیں منا سکتا۔کیا ہی اچھا ہو ہم اسے بھی اپنے ساتھ شریک کریں اور لامحدود دعاؤں سےاپنے دامن کو بھریں
ننھیال میں ہوتا تھا تو وہاں عیدی لینے کا دائرہ کافی وسیع تھا۔ماموں ،ممانی،خالہ،نانا،نانی اور تمام قریبی رشتہ داوروں سے عیدی وصول کرتا تھا ۔اب ماں باپ کے پاس ہوں تو صرف ابو یا امی سے ۔
پہلے ضد کیا کرتا تھا کہ میں نے اتنی عیدی لینی ہے اب کتنی بھی مل جائے تو اسی پر صبر و شکر کیا جاتا ہے
چھوٹا بھائی اور تایا کے بیٹے جو مجھ سے چھوٹے ہیں ان کو عیدی دینے پڑتی ہے اگر نہ دوں تو زبردستی نکلوا لیتے ہیں
السلام علیکم
امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے
1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟:
نا زلزلوں کی ہو دسترس،اے وطن تیری استقامت تک،
ہم پہ گزریں قیامتیں لیکن، تو سلامت رہے قیامت تک.
مارکیٹ نہیں جاتا بلکہ گھر پر ( پاکستان ) اور دوسرے دوست احباب کو کال کرتا ہوں
2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟ھم پردیسوں کی کیا عید ۔۔۔ عید تو اپنوں کے ساتھ ہوتی ہیں ۔۔ عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟۔پاکستان سے ایک عدد سفید شلوار قمیض لایا تھا کچھ ماہ پہلے وہ ھی استری کرکے پہنوں گا -
3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )عید خوشی دینے کا نام ھے۔،، عید اپنوں کے بغیر ادھوری ہوتی ھے۔ میٹھا زیادہ پسند نہیں۔۔ لیکن اس عید پر رس ملائی بنانے لگا ہوں 4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟عید کی نماذ پڑھنے کے بعد اپنے انکل کی طرف جاتا ہوں پھر بھائی اور دوست کو لیے کر ایک ریسٹورنٹ میں پراٹھے کھانے یا پاے کھانے جاتے ہیں5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟
کچھ خاص نہیں۔۔۔ اللہ بخشے میرے انکل مرحوم کو وہ میرے ساتھ رہتے تھے ۔بس ان کی جو فرمائیش ہوتی وہ ھمیں ہر حال میں پوری کرنی ہوتی ،لیکن پکانے کی ذمہ داری ان کی ہوتی تھے۔ اس عید پر ان کی کمی بہت محسوس ھوگی۔ 6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟
سونا۔۔۔ ٹی وی دیکھنا۔۔۔ نیٹ کا استعمال۔۔ پردیسیوں کی عید ایسی ہی ہوتی ہیں7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟
کسی کا میری طرف آنا۔8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟
کوئی بھی نہیں۔9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟
اللہ رب العزت کا ہم پر کرم بالائے کرم ہے کہ اس نے ماہِ رمضان المبارک کے بعد فوراً ہی عیدالفطر کی نعمت عظمٰی سے ہمیں سرفراز فرمایا، جو در حقیقت اللہ کی طرف سے ان خوش بخت مسلمانوں کو جنہوں نےرمضان المبارک کو روزوں، نمازوں اور دیگر عبادات میں سجا کر گزارا، انہیں مزدوری ملنے کا ایک مقدس دن ہے۔ عیدالفطر کا دن اس قدر اہم ترین دن ہے کہ اس دن اللہ کی رحمت سے کوئی سائل مایوس نہیں لوٹتا، یہی وجہ ہے کہ تصوف کی مشہور کتاب مکاشفۃ القلوب میں علامہ غزالیرحمۃ اللہ تعالٰی علیہفرماتے ہیں حضرت سیدنا وہب بن منبہرضی اللہ تعالٰی عنہفرماتے ہیں کہ جب بھی عید آتی ہے تو شیطان چلا چلا کر روتا ہے، اس کی بدحواسی دیکھ کر تمام شیاطین اس کے گرد جمع ہو کر پوچھتے ہیں، اے آقا ! آپ کیوں غضبناک اور اداس ہو رہے ہیں، وہ کہتا ہے ہائے افسوس اللہ تعالٰی نے آج کے دن امت محمدیہصلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلمکو بخش دیا ہے، لٰہذا تم انہیں لذتوں اور خواہشات نفسانی میں مشغول کردو۔افسوس صد افسوس ! ہم اس مبارک دن کی اہمیت سمجھنے سے کافی دور ہو گئے جس کے نتیجے میں خلاف شرع بہت سی باتوں کا وقوع ہونے لگا۔ ھم اور آپ اس دن کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کی برکتوں سے فائدہ اٹھائیں ورنہ یاد رکھئے! اللہ جہاں غفار ہے وہیں قہار بھی ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ عید سعید ھمارے لئے یوم وعید بن جائے، اس لئے ھمیں اپنے حال پر رحم کرنا ہوگا فیشن پرستی اور شو بازی سے باز آ نا ہوگا، اسی میں ہماری بھلائی اور کامیابی ہے۔ 10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟اس بار ابھی تک انکل سے ھی عید ملی ھے۔۔ 11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟دعا ہے ہم سب کی یہ عید خوشیوں بھری اور ہر غم سے پاک ہو آمینعیدکے پرمسرت موقع پر اپنے آس پاس رہنے والے غریب لوگوں کا ضرور خیال رکھیں -
جزاک اللہ الف خیر۔
امیزنگ ساپئڈر مین تو ابھی تک میں نے نہیں دیکھی ۔بہر حال فائنڈنگ نیمو ایک عمدہ اور لاجواب فلم ہے۔فلمیں تو بے شمار پڑی ہیں تم پی۔ایم کرو پھر ساری لسٹ بتاتا ہوں۔اگر یہاں لکھ دیں تو اراکین ناراض ہی نہ ہو جائیں۔لوٹا کریسی نہیں چلے گی نہیں چلے گی
لایاں ساڈے نال تے ودھائیاں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
یار میرا اوتار دیکھ کر تو نیلالٹھا نہیں خرید لیا؟
کونسی فلمیں دیکھنے کا ارادہ ہے
میں امیزنگ سپائیڈر میں داونلوڈ کی
بکواس ترین فلم
اس سے اچھا تو اینیمیشن فلم" فائینڈنگ نیمو" مزہ کرا گئی
دیکھنا بھی متامیزنگ ساپئڈر مین تو ابھی تک میں نے نہیں دیکھی ۔بہر حال فائنڈنگ نیمو ایک عمدہ اور لاجواب فلم ہے۔فلمیں تو بے شمار پڑی ہیں تم پی۔ایم کرو پھر ساری لسٹ بتاتا ہوں۔اگر یہاں لکھ دیں تو اراکین ناراض ہی نہ ہو جائیں۔
نیلے لٹھے پر بس اتنا ہی کہوں گا"دل کو دل سے راہ ہوتی ہے "
بس لکھتے لکھتے پتہ ہی نہیں چلابہت لمبا پروفارما ہے سوچنے کے باوجود جواب دینے کی ہمت نہیں ہو رہی فی الحال دیکھتے ہیں احباب کیا جواب دیتے ہیں، اسی سے لطف اندوز ہو جائیں گے۔۔۔ ۔
عید کا اعلان ہوتے ہی فون پر تین چار گھنٹے صرف ہو جاتے ہیں۔
چھوٹی عید صحیح معنوں میں بچوں کی عید ہوتی ہے۔ رنگ برنگے خوبصورت کپڑے، پرس، جوتے، اور جھوٹ موٹ کے زیور اور نجانے کیا کیا۔ اس پر ان کا عیدی اکٹھی کرنا۔
پاکستان میں عید مناؤں تو چونکہ میں والدہ کے گھر میں ہوتا ہوں تو سب بہن بھائی اور بچہ پارٹی پہلے دن وہیں اکٹھے ہوتے ہیں۔ بہت مزہ آتا ہے۔
بہت خوب مزا آگیا پڑھ کراس سوال کا جو جواب آپ کو متوقع ہے وہ شاید ہم چند برس قبل دے سکتے تھے لیکن اب نہیں۔
کچھ تفصیل جان سکتی ہوں کہ اسکی وجہیہ کہ خواتین کو بھی عیدگاہ جانا چاہیے۔
اب تو ہمیں بھی یاد نہیں اپیا رانی۔بہت خوب مزا آگیا پڑھ کر
ویسے اسکا کیا مطلب تھا ؟؟؟
پھر کبھی علیحدہ سے بتا دیں گے اپیا رانی۔کچھ تفصیل جان سکتی ہوں کہ اسکی وجہ
- سب سے پہلا کام مسکرانا اور یہ سوچنا کہ عید کا آغاز کیسے کرنا ہے اور صبح میں جلدی اٹھوں گی۔
- تیاری مکمل ہوگئی ہے۔
- دو جوڑے۔۔۔ ۔گلابی۔۔۔ ۔۔پستہ۔۔۔ میں ہمیشہ جوتے لیتی ہوں سینڈل نہیں لیئے۔
- عید میری نظر میں اللہ کا انعام ہے اور چونکہ اس انعام سے بڑھ کر کچھ نہیں تو میں اسے بہت خوشی سے مناتی ہوں اپنوں کو دیکھ کر ان کے ساتھ وقت گزار کر کوئی بہت اپنا قریب نہ ہو اس موقع پر تو بہت کمی محسوس ہوتی ہے۔
- سب سے پہلے میں دادی کے گھر جاتی ہوں پھر نانی کے گھر پھر پیغامات پھر انٹرنیٹ پر دوست سے بات اسی طرح دن گزر جاتا ہے۔
- پہلے دن کوئی دش نہیں بنتی میرے گھر ۔۔دوسرے دن بریانی وغیرہ بنائی جاتی ہے۔
- عید پر اپنوں سے ملنا اچھا لگتا ہے ۔۔کسی کا منہ بنا ہوا ہو تو بہت برا لگتا ہے ۔۔۔ ۔اس موقع پر مجھ سے اداسی برداشت نہیں ہوتی۔
- پہلے دن تو مجھے جانا اچھا لگتا ہے دوسرے ،تیسرے انتظار رہتا ہے مہمانوں کا۔
- ابھی تک ایک بھی عید کارڈ موصول نہیں کیا نہ دیا یہ کام میں چاند رات کو کرتی ہوں۔
- عید بہت خوش دلی سے منانی چاہیئے۔۔اس موقع پر خوشیاں بانٹنے کا خصوصی انتظام کرنا چاہیئے۔
- ہم تو عیدی لیتے ہیں ابھی تک دینے کا سلسلہ شروع نہیں کیا ۔۔اپنے مامؤوں سے، بھائی سے پاپا سے اور بہت سے اپنوں سے ملتی ہے
- کوئی ایسا خاص واقعہ تو نہیں گزرا بس ایک بار میری کزنز آئی تھیں عید پر تو میں نے انہیں گھر پر رکوا لیا پھر خوب مزے کیئے،بہت مزہ آیا ،رات کو جاگے،چھت پر گئے،لوگوں کو تنگ کیا ،نیچے جاکر سائیکل چلائی حالانکہ بڑے ہوگئے تھے ۔۔پھر اک بڑا سا ریت کا ٹیلہ تھا اس پر چڑھ کر بیٹھے اپنے پاؤں ریت میں چھپالیئے یہی میری سب سے اچھی عید تھی۔
بلکل مجھے گھر میں اور دوستوں میں سب عینی ہی کہتے ہیں،قرۃ العین صرف اساتذہ کہا کرتے تھےبہت بہت شکریہ قرۃالعین بہت اچھا لگا آپ کو یہاں جوابات کے ساتھ دیکھکر
آپ سے ابھی تک ابھی تک ڈاریکٹ بات چیت نہیں ہوئی اچھا ہوا کہ آپ نے اسکا آغاز کر دیا
ویسے جن کو بھی نام قرۃالعین ہوتا ہے انہیں عینی کہا جاتا ہے تو کیا آپ کو بھی عینی کہا جاتا ہے اگر نہیں تو کیا میں آپ کو اس نام سے مخاطب کر سکتی ہوں
وعلیکم السلام محترم بہنا آپ کو بھی عید کی دلی مبارک باد
بس کھانے پینے کا سامان جمع کرنا اور فون بیلنس کروانا اولین ترجیح ہوتی ہے
وہ پاجامے اور ٹی شرٹس ہیں جنہیں پہن کر سارا رمضان رزق کمایا ۔ وہی پہن لیں گے
ہم تو سو جاتے ہیں لمبی تان کر عید کی نماز پڑھ کر کیا فائدہ اتنے پیارے دن اداس اداس پھرنے کا ڈپریشن کا شکار ہونے کا
وعلیکم السلام
تو آگئیں محفل کی آفیشل اینکرسوالات کے ساتھ اورجناب جواب نا دے کر ہم نے مرنا ہے کیا عین عید کے قریب
اس سوال کو دیکھ کر لگتا ہے یہ دھاگہ خواتین کے لیے تو نہیں تھا کہیں اور ہم اس مینا بازار
میں غلطی سے آئے گئے شمشاد اور نایاب بھائی کے تو نام ہی ایسے ہیں کہ کوئی کچھ نہیں بولے گا ان کی یہاں موجودگی پر
کاہلی سے زیادہ تو یہ سمجھ نہیں آتا کہ بات کیا کی جائے فون پرزیادہ تر گھر پر ہی سبب کاہلی فون کرتا ہوں اُن سب کو جن سے سال بھر بات نہیں ہوپاتی- وہ بھی اکثر میری کاہلی (کنجوسی نہیں) کوجانتے ہیں تو خود ہی فون کرلیتے ہیں
ویک ڈیز میں عید ہو تو نماز پڑھ کر جاب پر نکل جاتا ہوں
آہم آہممیں کم ہی جاتا ہوں کسی کے ہاں کراچی میں ہوں تو بس خالہ کے گھر اور یہاں والد کے ایک دوست ہیں ان کے پاس جاتا ہوں بس
مجھے عید کارڈ بہت پسند ہیں میں خودڈئیزائین کرکے پرنٹ بنواتا ہوں - کوئی خاص دلچسپ تو نہیں ہوتے بس خلوص میں ڈوبے ہوتے ہیں اس بار کسی کو کارڈ نہیں بھیجا بس دل ہی نہیں چاہ رہا
عید کا ایک واقعہ جو یاد آتا ہے تو ہنسی آجاتی ہے ایک بارمیرے اور بھائی کے کپڑے
درزی نے سیے تو آنھیں دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔۔۔ کیونکہ ڈارک اورلائٹ براؤن رنگ کے دو
سوٹ پیس تھے اور درزی نے ڈارک براؤن کلر کی شلواریں اورلائٹ کلر کی قمیضیں سی دی تھیں
جن کا فرق کافی واضح تھا مگر اُن کی علجت نے کارنامہ دکھا دیا
نہ بھئی نہ
ہم تو نہیں بولنے والے
ڈبل غصہ
نمبر ایک صاحبہ دھاگہ نے ہم کوں ٹیگ نی کیتا
نمبر دو ہم کوں مرزا نے ٹیگ کیتا (حالانکہ میں نے 3 بار کہا تھا اور تم نے میرے تھریڈ پر ٹیگ پھر بھی کسی کو نہیں تھا کیتا، چل تیری میری کچی)
نمبر تین یہ سب سوالات خواتین کیلئے ہیں ، اور اللہ کے فضل سے میں خاتون یا خاتون نما بھی نہیں
یہ کیسی لاجک ہےنمبر چار یہ عید صرف خواتین اور بچوں کی ہوتی ہے، ہم تو بس عید کی نماز ختم ہوئی کہ عید بھی ختم
اپنے لیے اور سنت کی پیروی کرنے کے لیےنمبر پانچ میں کپڑے بدل کر جاؤں کہاں میں عید مناؤں کس لیے
بہت خوبوعلیکم السلام
1) اپنی اور سب کی خوشحالی کے لئے دعا مانگتا ہوں۔ کرتا تو کچھ بھی نہیں، بس معمول کے مطابق رات گئے تک جاگتا رہتا ہوں، کوئی فلم دیکھ لی، کچھ پڑھ لیا یا انٹرنیٹ پر لگ گیا۔اب چونکہ رپورٹنگ میں یا نیوز ڈیسک پہ نہیں ہوں تو چاند رات گھر پر ہی گزرے گی۔
2) تیاری رمضان سے پہلے ہی مکمل ہوگئی تھی۔ مہندی رنگ کی کڑھائی والی ایک ریڈی میڈ شلوار قمیض ہے۔ ایک شلوار قمیض درزی کو بھیجی تھی مگر پتا چلا کہ عید پر اس کے ملنے کا کوئی امکان نہیں۔ اماں نے امریکہ سے ایک خاص موقعے کے لئے کچھ پینٹ شرٹس بھیجی تھیں، وہ موقع تو ابھی تک آیا نہیں، سو اب کہا جارہا ہے کہ ان میں سے کوئی پہن لو جب وہ موقع آئے گا تب اور کپڑے مل جائیں گے۔
3)عید ایک بہت شاندار موقع ہے جو خوشیاں سمیٹنے ہی نہیں بلکہ بانٹنے کا بھی درس دیتا ہے۔ عید کی خوبصورتی لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے۔ لڑکیوں کے لئے تو واقعی چوڑیوں اور مہندی کے بغیر عید ادھوری ہوتی ہے۔4)عید کی نماز اکثر مینارِ پاکستان کے سائے تلے ادا کرتا ہوں اور واپس آکر پہلے دادی کے گھر جاتا ہوں، پھر تایا کے گھر (تایا اور تائی فوت ہوچکے ہیں تو ان کی اولاد مجھے بہت عزیز ہے) اور پھر اپنے گھر آ کر امی ابو اور بہن بھائیوں سے ملنے کے بعد اپنے کمرے میں بند ہوکر بیٹھ جاتا ہوں۔ کوئی آجائے تو مل لیتا ہوں ورنہ زیادہ وقت اپنے کمرے میں اکیلے ہی گزارتا ہوں۔ کچھ دوستوں اور اماں کو فون کرلیتا ہوں اور بس۔5)گوشت لازمی پکتا ہے اور کوئی ایک میٹھی ڈش بھی ضرور بنتی ہے۔6)سب سے ملنا اور انہیں خوشیاں دینا بہت اچھا لگتا ہے۔ ناپسند کچھ بھی نہیں۔7)میں بہت کم جاتا ہوں دوسروں کے گھر، البتہ ہماری طرف کوئی آئے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ایک عید کارڈ ملا ہے، کالج کی الیومنائی ایسوسی ایشن کی طرف سے، بھیجا کسی کو نہیں۔ یادگار پیغام کوئی بھی نہیں۔9)حالی کا ایک شعر ہے:عید اور نو روز سب ہے دل کے ساتھ
دل نہیں جو پاس دنیا ہے کباڑ
10)عیدی لینے کے دن تو کب کے گزر چکے، اب تو میں خود سب کو عیدی دیتا ہوں اور بہت اچھا لگتا ہے۔ میں بہنوں، بھائیوں، کزنوں اور محلے کے بچوں کو عیدی دیتا ہوں۔11)2008ء میں میں سماء ٹی وی کے لئے رپورٹنگ کرتا تھا۔ عیدالفطر کے موقع پر معمول کے مطابق چاند رات دفتر میں گزری۔ رات کے آخری پہر میں پیغام ملا کہ گورنر سلمان تاثیر عید کی نماز بادشادہی مسجد میں ادا کریں گے، لہٰذا میں بھی وہیں نماز پڑھوں جس کے بعد وہاں سے ہماری براہِ نشریات ہوں گی۔ عید کے کپڑے گھر پڑے تھے اور میں نے سوچا کہ گھر کیا جانا ہے اس وقت، لہٰذا اسی وقت اپنے کیمرہ مین اور ڈرائیور کو ساتھ لیا اور انارکلی جا کر شلوار قمیض خرید کر لایا۔ فجر کے بعد ایک خاتون ہم کار نے کہا کہ انہیں گھر جانا ہے اور ان کے پاس سواری نہیں ہے۔ میں نے کہا ہم اسی طرف جارہے ہیں، آپ کو گھر چھوڑ دیں گے۔ انہیں گھر چھوڑ کر ان کے محلے میں ہی ایک دھوبی کو کپڑے استری کرنے کے لئے دیئے اور وہیں حجام سے خط بنوایا۔ (زندگی میں پہلی اور یقینا آخری بار) بازار میں دھوبی کی دکان کے اندر کپڑے بدلے اور مسجد پہنچے۔ نماز کے بعد براہِ راست نشریات کا آغاز ہوا تو اس دوران میں میرے موبائل کی بیٹری چارجنگ کم ہونے کی وجہ سے دغا دے گئی۔ اب میں اپنی بات مکمل کرکے بت بن کر کھڑا ہوگیا اور انتظار کرنے لگا کہ اب کیا ہوتا ہے۔ میں دھوپ میں کھڑا تھا اور گرمی سے برا حال ہورہا تھا۔ 20 منٹ بعد ڈرائیور نے آکر بتایا کہ کیمرے سے ہٹ جائیں جو ہونا تھا ہوچکا ہے۔