غائب اراکین یا تائب اراکین

رانا

محفلین
رانا صیب کہاں غائب ہوگئے ہیں۔۔اب نظر ہی نہیں آئے کبھی۔۔ بہت عرصہ ہوگیا۔۔ اللہ کرے سب خیریت ہو۔آمین
جزاک اللہ ہادیہ بہنا۔ ہم اگر غائب ہوں تو زیادہ سے زیادہ یہی سمجھا جاتا ہے کہ مصروف ہوگئے ہوں گے۔ آپ البتہ کبھی غائب ہوئیں تو دھڑکا ہی لگا رہے گا کہ کہیں نیشنل ایکشن پلان کی زد میں نہ آگئی ہوں۔:p
اور سنائیں اب تو وزیرستان میں بھی امن قائم ہوچکا ہے کیسا لگتا ہے پرامن ماحول۔:)
 
ہادیہ

واہ۔۔۔ آپ کی یاداشت کی داد تو دینا بنتی ہے۔۔۔ ایک سال سے فورم یاد نہیں تھا مگر یہ نہیں بھولا۔۔۔:unsure:o_O:p
 
آصف اثر

معطل
بہت عرصے سے آصف اثر کا مراسلہ نہیں دیکھا۔
کافی عرصے سے نظریہ ارتقا کسی سمندر میں غرق ہوتے نہیں دیکھا!
:)
سمسٹرز کی تیاری اور ٹیچنگ کی ذمہ داریوں نے کنارہ کشی پر مجبور کردیا ہے۔ اوپر سے رہی سہی کسر لیپ ٹاپ کی خرابی نے پوری کردی۔
جہاں تک ارتقا پر مدلل بحث کا تعلق ہے تو مجھے حقیقی لطف ارتقا کے حامیوں میں وجاہت حسین کے ساتھ آیا۔ کیوں کہ وہ بھی میری طرح حقیقت کے متلاشی وگرنہ عارف کریم کی تکرار نے زچ کرکے رکھ دیا تھا۔ ویسے اب اس طرح کے غیر سنجیدہ بحث سے بیزار ہوں۔
محفل سے غیاب کے دوران ارتقا پر کام کیا ہے۔
اور یاد کرنے کا شکریہ۔:)
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
اقبال کا مصرع دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب، کہہ کر گئے ہیں، امید اور واپسی کی کرن بہرحال اس میں موجود ہے کہ سیدھا سیدھا "اردو محفل" یا صرف محفل نہیں لکھا۔ :)
کیمیا گر کی اکتاہٹ ختم نہیں ہوئی ابھی تک؟

عرفان سعید اللہ والیو، کتھے ٹر گئے او؟
 
م حمزہ

محفلین
م حمزہ بھائی آج کل محفل پر آ نہیں رہے یا حمزہ بھائی کی ہم سے ملاقات ہو نہیں پارہی ،کوئی بتائے گا ؟
یاد کرنے کیلئے بہت بہت شکریہ عدنان بھائی!
ادھر آتا رہتا ہوں۔ البتہ کچھ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شراکت نہیں کرپارہا ہوں۔ امید ہے جلد ہی آپ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع میسر آئے گا۔
 
سید عمران

محفلین
یاد کرنے کیلئے بہت بہت شکریہ عدنان بھائی!
ادھر آتا رہتا ہوں۔ البتہ کچھ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شراکت نہیں کرپارہا ہوں۔ امید ہے جلد ہی آپ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع میسر آئے گا۔
اس وقت کے بے تابی سے منتظر ہیں!!!
 
یاد کرنے کیلئے بہت بہت شکریہ عدنان بھائی!
ادھر آتا رہتا ہوں۔ البتہ کچھ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شراکت نہیں کرپارہا ہوں۔ امید ہے جلد ہی آپ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع میسر آئے گا۔
ان شاءاللہ ،
جی ضرور حمزہ بھائی ،
اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں ۔آمین
 
سید عمران

محفلین
تجمل حسین
’’زندگی رہی اور اللہ نے چاہا تو پھر ملیں گے۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘‘
ستمبر ۲۰۱۶ ؁ میں یہ کہہ کر جو غائب ہوئے تو آج تک لوٹ کر نہ آئے۔۔۔
خدا عافیت رکھے!!!
 
یہاں پورے پورے بندے غائب ہورہے ہیں اور آپ مراسلے دیکھ رہے ہیں۔۔۔
تین گھنٹوں سے عدنان بھائی لاپتہ ہیں۔۔۔
اب انہیں بھی ڈھونڈنا پڑے گا!!!
:sigh::sigh::sigh:
ارے بھیا کیوں ڈھونڈ رہے ہیں ،
کیا چائے کی یاد ستا رہی ہے ۔
 
Top