غائب اراکین یا تائب اراکین

بافقیہ

محفلین
ذرا اتفاق دیکھیے، ہم بھی آپ کو آپ کے نام سے مونث سمجھتے رہے لیکن ابھی معلوم پڑا کہ آپ مذکر ہیں۔ :)
ہائے ہائے ۔۔یہ تو غضب ہوگیا۔ :ROFLMAO:
بافقیہ ہمارا لقب یعنی سرنیم ہے۔ جیسے آپ کا مرزا، اور سین خے کا خان وغیرہ ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
پٹھانوں کی خصوصیات تو آج کل زباں زد خاص و عام ہیں۔:laugh1:
حضرت، کچھ خیال رکھا کیجیے۔ ایک ایسے فورم پر جہاں مختلف رنگ و نسل کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں، اس طرح کسی قومیت کا مذاق اڑا کر تعصب کا اظہار کرنا کوئی پسندیدہ حرکت نہیں ہے۔
 
سین خے

:) میں حسن ظن سے کام لیتے ہوئے یہ سمجھوں گی کہ آپ جن خصوصیات کا ذکر کر رہے ہیں وہ یقیناً مثبت ہوں گی کیونکہ اگر منفی ہوئیں تو پھر آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ کسی قوم یا نسل سے منفی باتیں منسوب کرنا نسلی تعصب کہلاتا ہے :) اور آپ مجھے بہت ہی اچھے انسان معلوم ہوتے ہیں تو آپ سے ایسی بات کی امید لگانا مجھے بہت ہی برا محسوس ہوگا :)

ویسے آپ نئے ممبر ہیں۔ اتنی جلدی رائے بنانے پر حیرت ہوئی :) خیر اگر آپ نے کچھ میرے بارے میں سنا ہے تو یہی کہا جا سکتا ہے دوست احباب کی مہربانی ہے کہ مجھے اتنا یاد رکھتے ہیں :)
 
بالکل نہیں سعد صاحب! میں تو واقعی مذاق کررہا تھا۔ اور مجھے اعتراف ہے کہ مجھے اس طرح کا مذاق نہیں کرنا چاہئے تھا۔ معافی کا طلبگار۔ :cry:
 
بافقیہ

محفلین
:) میں حسن ظن سے کام لیتے ہوئے یہ سمجھوں گی کہ آپ جن خصوصیات کا ذکر کر رہے ہیں وہ یقیناً مثبت ہوں گی کیونکہ اگر منفی ہوئیں تو پھر آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ کسی قوم یا نسل سے منفی باتیں منسوب کرنا نسلی تعصب کہلاتا ہے :) اور آپ مجھے بہت ہی اچھے انسان معلوم ہوتے ہیں تو آپ سے ایسی بات کی امید لگانا مجھے بہت ہی برا محسوس ہوگا :)

ویسے آپ نئے ممبر ہیں۔ اتنی جلدی رائے بنانے پر حیرت ہوئی :) خیر اگر آپ نے کچھ میرے بارے میں سنا ہے تو یہی کہا جا سکتا ہے دوست احباب کی مہربانی ہے کہ مجھے اتنا یاد رکھتے ہیں :)

آپ کی باتوں سے وسعت قلبی اور کشادہ ظرفی صاف نظر آرہی ہے۔ میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ اور جہاں تک بات نسلی تعصب کی ہے۔ میں اس سے بری ہوں۔ اور اگر منتظمین حضرات اس کو ڈیلیٹ کردیں تو مہربانی ہوگی۔
اب کیا کہوں؟ ہم تو ۔۔۔۔۔۔ آپ اپنی آگ کے خس و خاشاک ہو گئے :cry:
 
بافقیہ

محفلین
مجھے واقعی شرمندگی ہورہی ہے ۔ کرنا کچھ چاہ رہا تھا اور ہو کچھ گیا۔

میں تو اس کا قائل ہوں بقول آتش:۔

بت خانہ توڑ ڈالئے ، مسجد کو ڈھائیے
دل کو نہ توڑئیے، یہ خدا کا مقام ہے۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
آپ کی باتوں سے وسعت قلبی اور کشادہ ظرفی صاف نظر آرہی ہے۔ میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ اور جہاں تک بات نسلی تعصب کی ہے۔ میں اس سے بری ہوں۔ اور اگر منتظمین حضرات اس کو ڈیلیٹ کردیں تو مہربانی ہوگی۔
اب کیا کہوں؟ ہم تو ۔۔۔۔۔۔ آپ اپنی آگ کے خس و خاشاک ہو گئے :cry:

معذرت اور شرمندگی والی تو کوئی بات ہی نہیں ہے :) میں نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ آپ سے ایسی کسی بات کی امید نہیں ہے :) اللہ آپ کو خوش رکھے آمین۔ آپ محفل میں بہت اچھا اضافہ ہیں۔ آپ کے رویے سے برداشت کا تاثر ملتا ہے :) امید ہے کہ عدم برداشت کی روش پر گامزن افراد آپ سے یہ اچھی بات ضرور سیکھیں گے :) امید ہے کہ آپ کی اچھی عادات کی بدولت محفل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے :)
 
آخری تدوین:
Top