غائب اراکین یا تائب اراکین

عائشہ عزیز

لائبریرین
ایک بار پھر سے وہ وقت آئے کہ نیلم اور مقدس اور میں انیس الرحمن بھیا اور نیرنگ خیال بھیا کو تنگ کریں۔۔۔ اور باقی سب اپیائیں ہماری تائید کریں اور ساتھ میں بچہ پارٹی جو ہیں عینی شاہ عائشہ عزیز پریاں یہ مل کر ادھم مچائیں
کیوں اپیا صاحب! اب کیا مصروفیت ہے؟ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور مزے کی بات یہ کہ زیادہ ترا راکین پہلے سے ہی شدہ شدہ ہیں، یعنی کوئی نیا بہانہ بھی نہیں آتا ان کے ہاتھ۔ ویسے نین بھائی، نبیل بھائی اپنے رہ گئے اس تذکرے میں سے؟
نبیل بھائی ہمیں لفٹ نہیں کراتے ناں۔۔۔۔ اس لیے انکا نام رہ گیا۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں تو کان پکڑ کر معذرت کرنے کو تیار ہوں کہ یونیورسٹی، دفتر اور واپڈا والوں کی ملی بھگت کی وجہ سے مجھے آنے کی مہلت کم کم ہی ملتی ہے مگر آئندہ پوری کوشش کروں گا کہ ایسی کسی شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔ ویسے بقول قیصرانی بھائی میں جب بھی غیرحاضری کے بعد آتا ہوں تو کچھ ایسا لے کر آتا ہوں کہ غیرحاضری کا ازالہ ہوجاتا ہے۔ امید ہے کہ اب میری سزا معاف ہوجائے گی اور تعبیر سمیت باقی ان سب لوگوں کو کڑی سزا دی جائے گی جو محفل سے بغیر وجہ بتائے غائب رہتے ہیں۔ :)
کوئی چکر نہیں۔۔۔۔ اس سزا میں آپ کو بھی برابر کا حصہ دیا جائے گا۔۔۔ یہ بیان قیصرانی بھائی نے کب داغا ہے؟ ہماری نظروں سے تو نہیں گزرا۔۔۔۔ :cautious:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:heehee: واہ نینی بھیا کیا ہی خوبصورت انداز میں گمشدہ لوگوں کو یاد کیا ہے آپ نے۔۔۔
میں تو چپکے سے محفل میں کبھی آتی ہوں یہ دیکھنے کے لیئے کہ میری گمشدگی کا اشتہار چھپا ہے یا نہیں۔۔۔ ۔:tongue:؎
کیا کیا جائے جب یاد کرنے والے اتنے خوب ہوں تو گم ہونے کو ہی دل کرتا ہے نا بھیا:battingeyelashes:
آسرا کافی ہے کہ ذکر سنہرے حروف میں نہیں ہورہا تو کم از کم نیلے پیلے حروف میں تو ہو ہی رہا ہے ۔۔۔ ۔۔:heehee::heehee:
واقعی یہ نیلم صاحبہ کہاں ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔میرا تو محفل میں نیلم کے بغیر گزارا نہیں ہوتا۔۔۔ ۔:happy:
پر یہ تماشا کیا ہے بئی۔۔۔ تم نیلم مقدس اور تعبیر اپیا ملی بھگت سے اکھٹی غائب ہوتی ہو۔۔۔ ابن سعید بھائی کو کہہ کر لگتا ہے تمہارے ذاتی پیغامات کے اختیارات لینے پڑیں گے۔۔۔ :evil:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک بار پھر سے وہ وقت آئے کہ نیلم اور مقدس اور میں انیس الرحمن بھیا اور نیرنگ خیال بھیا کو تنگ کریں۔۔۔ اور باقی سب اپیائیں ہماری تائید کریں اور ساتھ میں بچہ پارٹی جو ہیں عینی شاہ عائشہ عزیز پریاں یہ مل کر ادھم مچائیں
میں اور انیس الرحمن بھائی تو موجود ہیں۔۔۔۔ پر تم لوگ ہی توبہ کر گئے ہو۔۔۔ :p
 

عاطف بٹ

محفلین
کوئی چکر نہیں۔۔۔ ۔ اس سزا میں آپ کو بھی برابر کا حصہ دیا جائے گا۔۔۔ یہ بیان قیصرانی بھائی نے کب داغا ہے؟ ہماری نظروں سے تو نہیں گزرا۔۔۔ ۔ :cautious:
میں نے اس حوالے سے بات کی تھی کہ عام طور پر جب آپ غیرحاضری کے بعد واپس آ تے ہیں تو کچھ نہ کچھ خاصے کا ہمراہ ہوتا ہے۔ اس لئے اگلی باری کا سوچ رہا تھا کہ کیا آئے گا
 
پر یہ تماشا کیا ہے بئی۔۔۔ تم نیلم مقدس اور تعبیر اپیا ملی بھگت سے اکھٹی غائب ہوتی ہو۔۔۔ ابن سعید بھائی کو کہہ کر لگتا ہے تمہارے ذاتی پیغامات کے اختیارات لینے پڑیں گے۔۔۔ :evil:
در اصل ہم معقول رشوت کے عوض ایسے اختیارات سلب بھی کر سکتے ہیں اور پھر معقول رشوت کے عوض واپس بھی لوٹا سکتے ہیں اس کے بعد مزید معقول رشوت کے عوض پھر سے سلب کر سکتے ہیں۔۔۔ و علیٰ ہٰذا القیاس! :) :) :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
در اصل ہم معقول رشوت کے عوج ایسے اختیارات سلب بھی کر سکتے ہیں اور پھر معقول رشوت کے عوض واپس بھی لوٹا سکتے ہیں اس کے بعد مزید معقول رشوت کے عوض پھر سے سلب کر سکتے ہیں۔۔۔ و علیٰ ہٰذا القیاس! :) :) :)
تو ابتدائے سلسلہ رشوتیہ کا ہدیہ کیا ہے۔۔۔ :biggrin:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اوپر اپیا سے بھی ہاتھ ملایا جا رہا ہے۔۔۔ ۔ :cautious:
ادھر ہمیں بھی ساتھ کی تسلی دی جارہی ہے مانو گڑیا۔۔۔ :unsure:
بالکل نہیں نین بھیاا
میری تو ان سے بات بھی نہیں ہوئی۔۔اور جب تک نہیں ہوئی تب تک میں آپ کے ساتھ ہوں :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بالکل نہیں نین بھیاا
میری تو ان سے بات بھی نہیں ہوئی۔۔اور جب تک نہیں ہوئی تب تک میں آپ کے ساتھ ہوں :p
یعنی بھیا کے ساتھ مکمل طور پر دھاندلی۔۔۔ :shock:

میں کہاں عائب ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ بس یہ دو دن آنا نہیں ہوا ورنہ تو بلا ناغہ محفل گردی کی جاتی ہے :)
:p:biggrin:
 
Top