غروب آفتاب کے وقت کے مناظر: آپ کا پسندیدہ منظر کش

اس تھیم کے لیے آپ کا پسندیدہ منظر کش کون ہے؟

  • فہد اشرف

    Votes: 1 4.8%
  • جاسم محمد

    Votes: 2 9.5%
  • La Alma

    Votes: 0 0.0%
  • محمد تابش صدیقی

    Votes: 1 4.8%
  • سید ذیشان

    Votes: 0 0.0%
  • جاسمن

    Votes: 0 0.0%
  • زاہد لطیف

    Votes: 0 0.0%
  • سید عاطف علی

    Votes: 6 28.6%
  • عرفان سعید

    Votes: 8 38.1%
  • محمد سعد

    Votes: 1 4.8%
  • ربیع م

    Votes: 1 4.8%
  • لاریب اخلاص

    Votes: 0 0.0%
  • زیک

    Votes: 1 4.8%

  • Total voters
    21
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

فرقان احمد

محفلین
المعانی میں اس میں بار بار دھرائے جانے کا ذکر نہیں ۔ محوَّلہ بالا مندرجہ بالا کی طرح ایک عام روزمرہ ہے ۔ جبکہ -Anaphora - ایک خاص اسلوب کی طرف اشارہ ہے ۔ عربی گرامر میں اس کی ایک کے مماثل بحث دوران تعلیم گزری تھی اب یاد نہیں ۔ دوبارہ نکالنے کی کوشش کروں گا۔
محولہ بالا سے کام چل سکتا ہے؟
 
فہد اشرف

محفلین
محولہ بالا سے کام چل سکتا ہے؟
فرقان بھائی anaphora تقریر یا تحریر میں ایک لفظ یا فقرے کے تکرار کو کہتے ہیں۔ اس کی ایک مثال مارٹن لوتھر کنگ کی شہرہ آفاق تقریر I have a dream ہے، اس تقریر میں I have a dream کی تکرار ہی anaphora ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
فرقان بھائی anaphora تقریر یا تحریر میں ایک لفظ یا فقرے کے تکرار کو کہتے ہیں۔ اس کی ایک مثال مارٹن لوتھر لنگ کی شہرہ آفاق تقریر I have a dream ہے، اس تقریر میں I have dream کی تکرار ہی anaphora ہے۔
شکریہ فہد! اردو میں تکرارِ مسلسل چل سکتا ہے! یا کوئی متبادل لفظ یا ترکیب جو آپ کی نگاہ سے گزری ہو۔
 
فرقان احمد

محفلین
فرقان بھائی anaphora تقریر یا تحریر میں ایک لفظ یا فقرے کے تکرار کو کہتے ہیں۔ اس کی ایک مثال مارٹن لوتھر کنگ کی شہرہ آفاق تقریر I have a dream ہے، اس تقریر میں I have a dream کی تکرار ہی anaphora ہے۔
آپ کے دیے گئے اشارے کی مدد سے ہمیں ایک اور لفظ ملا، تکراری! (حوالہ یہاں ہے) تاہم شاہ صاحب آتے ہی اسے رد فرمائیں گے۔ :)
 
عرفان سعید

فارسی میں ایک جگہ لکھا ہوا دیکھا ہے، تکرار یک کلمہ یا عبارت!
دراصل Anaphora کسی تقریر یا تحریر میں مختلف جملوں کے آغاز میں ایک خاص لفظ یا الفاظ کے مجموعے کو دہرائے جانے کا نام ہے۔ یہ تکرار کی ایک مخصوص قسم ہے۔

تکرار ہی کی چند اور صورتیں یہ ہیں۔
Epiphora
Symploce
Anadiplosis
Antithesis
Diacope
Epizeuxix
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
ہم کوشش کر کے عرفان بھیا کو شکست دلوا سکتے تھے تاہم سید عاطف علی برقت پے منٹ نہ بھجوا سکے اس لیے ہماری ہمدردیاں فی الوقت مخالف فریق کے ساتھ ہیں۔ جیتے گا بھئی، جیتے گا، عینک والا جیتے گا۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہم کوشش کر کے عرفان بھیا کو شکست دلوا سکتے تھے تاہم سید عاطف علی برقت پے منٹ نہ بھجوا سکے اس لیے ہماری ہمدردیاں فی الوقت مخالف فریق کے ساتھ ہیں۔ جیتے گا بھئی، جیتے گا، عینک والا جیتے گا۔ :)
یہ تو آغا حشر کاشمیری نے مروادیا نہیں تو سیٹ پکی تھی ۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
یہ تو آغا حشر کاشمیری نے مروادیا نہیں تو سیٹ پکی تھی ۔ :)
اس سے قبل کہ مزید حشر نشر ہو جائے، پے منٹ پہنچائیے اور دیکھیے کہ ہم کیا خفیہ پلاننگ کرتے ہیں۔ کل کا سورج آپ کی فتح کی نوید لیے طلوع ہو سکتا ہے۔ کچھ تو ہمت دکھائیے!
 
Top