سر اگر پتہ ہوتا کہ ان حالات کا سامنا ہونا ہے تو پذیرائی والی فوٹوگرافی ہوتی۔ سمندر میں فوارے کے ساتھ ڈوبتے سورج کا منظر آنکھوں کو بھلا لگا تصویر کھینچ لی۔لاریب اخلاص صاحبہ آپ کی تصویر کو زیادہ پذیرائی مل سکتی تھی مگر اس میں سورج کے ساتھ ساتھ مرکزی تھیم بھی کہیں پس منظر میں جاتا دکھائی دیا۔
تصویر بلا شبہ عمدہ ہے۔ مقابلہ بھی تو دیکھیے نا کن جنات سے پڑا ہے آپ کا!سر اگر پتہ ہوتا کہ ان حالات کا سامنا ہونا ہے تو پذیرائی والی فوٹوگرافی ہوتی۔ سمندر میں فوارے کے ساتھ ڈوبتے سورج کا منظر آنکھوں کو بھلا لگا تصویر کھینچ لی۔
جی بالکل. ووٹ دینے کا عمل مکمل طور پر خفیہ ہے (پر مشاہدہ بھی تو کسی چڑیا کا نام ہے، ہم نے یہ بال دھوپ میں سفید نہیں کیے!)ارے وہ کیسے مریم بہن ؟ ووٹ دینے والے کو تو خفیہ رکھنے کا بتایا گیا تھا ۔
غروب آفتاب کے وقت کے مناظر: آپ کا پسندیدہ منظر کش
انا کا بت ہوتا تو اپنے آپ کو ووٹ کاسٹ کیا ہوتا۔اپنی انا کا بُت توڑیے اور جی ایچ کیو سے ہاتھ ملا ہی لیں اب
مجھے یقین تھا کہ حق و صداقت کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والے قافلے میں ، میں اکیلا نہیں ہوسکتا ؛ یہاں کوئی نہ کوئی میرا ہمرکاب ضرور ہو گا ۔۔۔انا کا بت ہوتا تو اپنے آپ کو ووٹ کاسٹ کیا ہوتا۔
جی ضرور قبلہ شاہ صاحب!مجھے یقین تھا کہ حق و صداقت کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والے قافلے میں ، میں اکیلا نہیں ہوسکتا ؛ یہاں کوئی نہ کوئی میرا ہمرکاب ضرور ہو گا ۔۔۔
فرقان احمد
مقابلہ سخت ہے۔ مذہبی ووٹ بنک کو ایکٹیویٹ کیجیے۔مجھے یقین تھا کہ حق و صداقت کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والے قافلے میں ، میں اکیلا نہیں ہوسکتا ؛ یہاں کوئی نہ کوئی میرا ہمرکاب ضرور ہو گا ۔۔۔
فرقان احمد
کیوں جُھرلُو الیکشن کی طرف بڑھ رہی ہیں!اور کدھر ہیں جاسم محمد کے باقی روپ؟
میں نے تو اپنے آپ کو ہی ووٹ دیا تھا۔ معلوم نہیں یہ دوسرا ووٹ کون مجھے ڈال گیا ہے؟انا کا بت ہوتا تو اپنے آپ کو ووٹ کاسٹ کیا ہوتا۔
شاہد شاہ معطل ہیں، کاف سین بھی، سین قاف بھی تو پھر باقی رہ گئیں سات آئی ڈیز۔ شاید کوئی نیم جان آئی ڈی بچ رہی ہو سر!میں نے تو اپنے آپ کو ہی ووٹ دیا تھا۔ معلوم نہیں یہ دوسرا ووٹ کون مجھے ڈال گیا ہے؟
میزبان کا کام ہی ناظرین کو جگائے رکھنا اور دلچسپی بڑھائے رکھنا ہے.کیوں جھرلُو الیکشن کی طرف بڑھ رہی ہیں!
لاک ڈاؤن سے پہلے "آجکل" نہ بھی لگاتے تو ہم سمجھ گئے تھے!تمام روپ آجکل لاک ڈاؤن کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گے