غروب آفتاب کے وقت کے مناظر: آپ کا پسندیدہ منظر کش

اس تھیم کے لیے آپ کا پسندیدہ منظر کش کون ہے؟

  • فہد اشرف

    Votes: 1 4.8%
  • جاسم محمد

    Votes: 2 9.5%
  • La Alma

    Votes: 0 0.0%
  • محمد تابش صدیقی

    Votes: 1 4.8%
  • سید ذیشان

    Votes: 0 0.0%
  • جاسمن

    Votes: 0 0.0%
  • زاہد لطیف

    Votes: 0 0.0%
  • سید عاطف علی

    Votes: 6 28.6%
  • عرفان سعید

    Votes: 8 38.1%
  • محمد سعد

    Votes: 1 4.8%
  • ربیع م

    Votes: 1 4.8%
  • لاریب اخلاص

    Votes: 0 0.0%
  • زیک

    Votes: 1 4.8%

  • Total voters
    21
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

جاسم محمد

محفلین

فرقان احمد

محفلین
فی الوقت جناب عرفان سعید کو دیگر محفلین پر واضح سبقت حاصل ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ پسندیدہ منظر کش کا سنہرا جھلمل کرتا تاج ان کے سر پر ہی سجے گا۔

موصوف کے سر کی حالت جو کہ لاک ڈاؤن کے ان دنوں میں ہے، اس کی بابت صاحب بہادر کسی لڑی میں ہمیں آگاہ کر چکے؛ اس بہانے پچ بھی چھپ جائے گی
 
La Alma

لائبریرین
مجھے تو ایک ووٹ بھی نہیں ملنے والا..۔ کوئی سمپتھی ووٹ مل جائے تو الگ بات ہے۔ :):)
لڑی کے عنوان سے یہی گمان گزرا تھا کہ شاید تصویر تازہ اور اسی ہفتے کی ہونی چاہیے وگرنہ اتنے خوبصورت مناظر کے بیچ یہ تصویر شیئر کرنے کا تکلف ہی نہ کرتی۔
 
آپ تو اپنا ووٹ خود کو بھی دینے پر تیار نہیں ہیں، اس لیے بائیکاٹ کا اعلان کر دیجیے۔ :) دوسری صورت یہی ہے کہ عرفان بھیا کے مقابلے میں اپوزیشن الائنس ترتیب دیا جائے۔
 
اس لڑی میں آپ کی شراکت سے درحقیقت میرا سیروں خون بڑھا. آئندہ بھی ضرور شریک کیجیے. اسی ہفتے کی تصویر ہونے کی کوئی قید فی الحال لاک ڈاؤن کے دنوں میں تو بالکل نہیں ہے. :)
 
عرفان سعید

محفلین
آپ تو اپنا ووٹ خود کو بھی دینے پر تیار نہیں ہیں، اس لیے بائیکاٹ کا اعلان کر دیجیے۔ :) دوسری صورت یہی ہے کہ عرفان بھیا کے مقابلے میں اپوزیشن الائنس ترتیب دیا جائے۔

جاسمن صاحبہ! آپ کے ہاں سورج دن کے وقت غروب ہوتا ہے کیا؟

فہد اشرف کیمرہ بدلیے۔ صرف خوب صورت زاویے تلاش کرنے سے کام نہیں بننے والا۔

جاسم محمد صاحب کی تصویر میں جان ہے مگر ناروے میں سورج کو ڈبونا کچھ ایسا آسان نہیں۔

لا المیٰ صاحبہ نے پوری کوشش کر کے آفتاب کو سات پردوں میں چھپا دیا۔

سید ذیشان کی توجہ عام طور پر کہیں اور رہتی ہے۔ ان کے جیتنے کا کوئی امکان اوائل ہی سے نہ تھا۔

زاہد لطیف صاحب نے تصویر تو اچھی بنا لی تاہم سورج میاں کے لشکارے نے گویا تصویر کی روح زور زبردستی ضبط کر لی۔

زیک کی تصویر کو اس لیے ووٹ نہ مل پایا کہ اس سے پہلے ہمیں سید عاطف علی بھیا کی تصویر نظر آ گئی۔
اتنی بزرگی جھاڑنے کی بجائے ایک تصویر ہی لے لیتے!
:)
 
Top