فاتح
لائبریرین
فاتح آپ کو تو جواب دے دیا ہے اور مقدمہ کے مضبوط ہونے کی گواہی تو مل ہی گئی ہے۔
بات آپ کی صحیح ہے کہ ہم نے باتیں کرکے اس دھاگے کی جو گڈی بنائی اس کی مبارکباد خود ہی ایک دوسرے کو دے لیتے ہیں۔
ویسے آپ نے کتب بینی کے 'فروغ' کے لیے جس تحریک کی بنیاد رکھی ہے اس پر میری طرف سے بے پناہ مبارکباد قبول کیجیے۔
یقینا آپ کی یہ کاوش مستقبل میں اردو کتب کے مطالعہ کے فروغ کی اولین کاوشوں کے سلسلے میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی ۔
السلام علیکم!
میں امیدوار محبت سے معذرت کر لیتا ہوں کہ میں نے ان کا یہ مرسلہ پڑھا ہی نہیں:
اگر میرے اور ان کے مرسلات کے اوقات کا ملاحظہ کریں تو اندازہ ہو جائے گا کہ بالاتفاق ہم دونوں ایک ہی وقت میں جوابات لکھ رہے تھے۔ لیکن بہرحال معذرت ضروری ہے۔عمدہ غزل ہے۔
کیا "اے عشق جنوں پیشہ" فراز کو کی کوئی نئی کتاب ہے؟ میرے علم میںتو نہیں۔۔۔[
fatehh,
فراز کی یہ کتا ب اور اس کا مقدمہ واقعی بہت اچھا ہے خاص طور پر گزشتہ کتابوں سے منتخب کلام کا حوالہ-
محب صاحب! چلئے یہ تو خوش نصیبی ہے میری کہ کسی اچھے کام کا بھی مُحرِّک بننا نصیب ہوا ورنہ آج تک تو۔۔۔۔
والسلام