محب علوی
مدیر
”
fatehh,
محبت اور کاروبار میں شاید یہی فرق ہوا کرتا ہے کہ محبت میں محبتیں بانٹ کر یہ امید نہیں لگائی جاتی کہ یہ محبتیں ا ضافے کیساتھ واپس آئے گی-
یا ہم نے جو لگایا ہے وہ دگنا ہو کر ہم تک پہنچے گا ۔ ۔ ۔پھر جو آس ہی نہ رکھتے ہوں وہ امیدوار محبت کیسے کہلا سکتے ہیں ؟؟؟؟؟
ویسے جس طواطر سے تشریحات کا سلسلہ جاری ہے اس پر یہ سننے کی امید رکھنا کہ معذرت کی ضرورت نہیں ۔۔ کم از کم آپ کو خوش گمان تو ثابت کرتا ہے-
بجا کہا امید اور محبت آپ نے کہ محبتیں بانٹ کر اضافے کی امید نہیں لگانی چاہیے اور دگنے تگنے کی تو قطعا نہیں۔
ویسے 'تواتر' کا جو حشر نشر آپ نے بھی کیا ہے اس کے بعد مزید تشریحات کی گنجائش تو بخوبی نکلتی ہے اور کم از کم آپ بھی خوش گمان نہ سہی خوش امید ضرور ثابت ہوتی ہیں۔
فاتح بھائی دیکھ لو تم تو خوش گمان ثابت ہوگئے ہو اب مجھ سے کسی کو بدگمان نہ کردینا