بہت عمدہ غزل۔ داد قبول کیجئے!
ابھی ابھی پڑھی یہ غزل
بہت خوب
غزل میں غزل کا رنگ تھا
لاجواب احمد بھائی!
آ گئی تیرے سر کی تال پسند
ہائے۔۔۔۔کیا کہنےحیف ! بد صورتی رویّوں کی
ہائے دل تھا مرا جمال پسند
لاجوابکیوں بنایا تھا ٹِھیکرا دل کو
کیوں کیا ساغرِ سفال پسند
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں
لیکن اس درجہ پائمال پسند
بہت خوبصورت غزلسچ نہ کہیے کہ سچ ہے صبر طلب
لوگ ہوتے ہیں اشتعال پسند
زبرََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََدست پہ ڈھیروں زبرَََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََیں۔
بہت ہی خوبصورت غزل۔
تازگی اور ندرت سے بھرپور۔
غزل بہت خوبصورت اور رواں دواں ہے۔ اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس غزل کو شرح کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔غزل
آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند
تھی ہماری بھی کیا کمال پسند
حیف ! بد صورتی رویّوں کی
ہائے دل تھا مرا جمال پسند
کیوں بنایا تھا ٹِھیکرا دل کو
کیوں کیا ساغرِ سفال پسند
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں
لیکن اس درجہ پائمال پسند
سچ نہ کہیے کہ سچ ہے صبر طلب
لوگ ہوتے ہیں اشتعال پسند
ہاں مجھے آج بھی پسند ہے وہ
اس کو کہتے ہیں لازوال پسند
حلم ہے اہلِ علم کا شیوہ
جاہ والوں کو ہے جلال پسند
وصل کو ہجر ، ناگہانی موت
ہجر کو موسمِ وصال پسند
فکرِ دنیا نہیں! مجھے احمد ؔ
اپنی مستی اور اپنی کھال پسند
محمد احمدؔ
بہت شکریہ نین بھائی!غزل بہت خوبصورت اور رواں دواں ہے۔
اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس غزل کو شرح کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔
بہت شکریہ نین بھائی!
اور میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ
گئی بھینس پانی میں ۔۔۔۔۔
واہ واہہاں مجھے آج بھی پسند ہے وہ
اس کو کہتے ہیں لازوال پسند
عبداللہ ، یہ تمہارا دل کیوں اتنی زور زور سے دھڑکتا رہتا ہے ہر وقت؟!بہت خوب احمد بھائی لاجواب
واہ واہ
جی آپ ڈاکٹر ہیں آپ ہی بتائیںعبداللہ ، یہ تمہارا دل کیوں اتنی زور زور سے دھڑکتا رہتا ہے ہر وقت؟!
ہا ہا ہا ہا ہا ہا!!!!! کیا جوابی حملہ کیا ہے آپ نے!جی آپ ڈاکٹر ہیں آپ ہی بتائیں
ہاہاہاہا ظہیر بھائیہا ہا ہا ہا ہا ہا!!!!! کیا جوابی حملہ کیا ہے آپ نے!
ویسے اس معاملے میں حکیم ڈاکٹر سے زیادہ کسی سیانے بیانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
بس پھر دستخط کے لیے کوئی اچھا سا شعر تجویز کیجئے میرے لیےعبداللہ بھائی ، یہ جو آپ نے اپنے دستخط میں ایک شعر سا لکھا ہے اس میں کچھ تبدیلی کرلیں ۔
"تاج محل بنانا چاہتا ہوں مگر ممتاز نہیں ملتی" ۔ آپ نے شاید اس پر غور نہیں کیا ۔تاج محل بنانے کے لئے تو ممتاز کا مرحومہ ہونا ضروری ہوتا ہے ۔