غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مرہم لئے پھرتا ہوں میں دنیا کے لئے فاخرؔ
پردے میں مسیحائی کے ہر زخم چھپایاہے

واہ واہ. کیا کہنے اور وہ بھی میرے نام کے ساتھ. یہ ضرور لگاؤں گا.

ابھی ابھی لگا دیا ہے. دستخط ملاحظہ ہوں
ڈاکٹر صاحب ، آپ کے دستخط اچھے لگ رہے ہیں ۔ اور پڑھے بھی جارہے ہیں ۔ :):):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ کیسا ہے عبداللہ؟ تازہ تازہ کسٹم میڈ ! :D

میں منتظر ہوں سرِ رہ گزارِ دل کب سے
دیارِ جاں کا کوئی ہمسفر ملے تو چلوں
شاعر کی سستی و کاہلی قابد دید ہے۔ بجائے کوچہ یاراں میں پاپڑ بیلنے کے محو استراحت ہے اور کاروبار دنیا کو بھی محبوب کی آمد تک ترک کر رکھا ہے۔ اللہ اللہ۔
 
جان

محفلین
غزل

آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند
تھی ہماری بھی کیا کمال پسند

حیف ! بد صورتی رویّوں کی
ہائے دل تھا مرا جمال پسند

کیوں بنایا تھا ٹِھیکرا دل کو
کیوں کیا ساغرِ سفال پسند

ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں
لیکن اس درجہ پائمال پسند

سچ نہ کہیے کہ سچ ہے صبر طلب
لوگ ہوتے ہیں اشتعال پسند

ہاں مجھے آج بھی پسند ہے وہ
اس کو کہتے ہیں لازوال پسند

حلم ہے اہلِ علم کا شیوہ
جاہ والوں کو ہے جلال پسند

وصل کو ہجر ، ناگہانی موت
ہجر کو موسمِ وصال پسند

فکرِ دنیا نہیں! مجھے احمد ؔ
اپنی مستی اور اپنی کھال پسند

محمد احمدؔ
واہ، بہت خوبصورت غزل۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
فہد ، یہ کیسا رہے گا ۔ :D

اسیر ِحرف و معانی ہوں صیدِ زلفِ سخن
گزر رہی ہے جوانی کتاب خانے میں
میں نے بہت درگزر کرنا چاہا۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔۔۔ اب مجبوری ہوگئی ہے۔۔۔ سفارش کس سے کروائیں۔ ایک ہمیں بھی چاہیے۔۔ تازہ تازہ۔۔۔۔ کوئلوں پر بھنا ہو تو اور بھی اچھا۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میں نے بہت درگزر کرنا چاہا۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔۔۔ اب مجبوری ہوگئی ہے۔۔۔ سفارش کس سے کروائیں۔ ایک ہمیں بھی چاہیے۔۔ تازہ تازہ۔۔۔۔ کوئلوں پر بھنا ہو تو اور بھی اچھا۔۔۔

حالانکہ سب سے پہلا حق تو ہمارا بنتا ہے کہ ہماری تُک بندی سے ہی لوگوں کو شاعری کا خیال آیا ہے۔ :)
 
یار سب کو شعر ملے گا۔ قطار بناؤ اور پلیز شور مت کرو۔:)
 
فہد اشرف

محفلین
فہد ، یہ کیسا رہے گا ۔ :D

اسیر ِحرف و معانی ہوں صیدِ زلفِ سخن
گزر رہی ہے جوانی کتاب خانے میں
بہت شکریہ ظہیر بھائی۔ کیا ہی پیارا شعر ہے، بہت پسند آیا :in-love:
ضرور ضرور فہد ، کیوں نہیں ۔
بس سائز اور رنگ بتادیں ۔
لمبی بحر میں ہو ، درمیانہ یا پھر چھوٹی بحر میں چاہئے ؟ اور کس رنگ کا ہو ۔ صوفیانہ، سوقیانہ ، عاشقانہ، فاجرانہ ، فلسفیانہ وغیرہ وغیرہ :D
سوقیانہ و فاجرانہ شعر پڑھے بہت دن ہو گئے اگر آپ عنایت کریں تو میں ہمہ تن چشم ہوں ;)
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں نے بہت درگزر کرنا چاہا۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔۔۔ اب مجبوری ہوگئی ہے۔۔۔ سفارش کس سے کروائیں۔ ایک ہمیں بھی چاہیے۔۔ تازہ تازہ۔۔۔۔ کوئلوں پر بھنا ہو تو اور بھی اچھا۔۔۔
اجی یہ لیجئے! تازہ تازہ گرماگرم! ایک طرف سے ذرا سا جل گیا لیکن ذائقے میں اچھا ہے ۔ :D

اسیر ِ تکّہء و بوٹی ہوں صیدِ بیف و مٹن
گزر رہی ہے جوانی کباب کھانے میں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت شکریہ ظہیر بھائی۔ کیا ہی پیارا شعر ہے، بہت پسند آیا :in-love:

سوقیانہ و فاجرانہ شعر پڑھے بہت دن ہو گئے اگر آپ عنایت کریں تو میں ہمہ تن چشم ہوں ;)
فہد ، ایسی فرمائشیں نہ کرو۔ آپ خود بھی پٹو گے اور مجھے بھی پٹواؤ گے ۔
معطل کردیتے ہیں یہ لوگ جھٹ دینی سے ! :D
 
محمداحمد

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
اجی یہ لیجئے! تازہ تازہ گرماگرم! ایک طرف سے ذرا سا جل گیا لیکن ذائقے میں اچھا ہے ۔ :D

اسیر ِ تکّہء و بوٹی ہوں صیدِ بیف و مٹن
گزر رہی ہے جوانی کباب کھانے میں
سبحان اللہ۔۔۔ گرچہ شعر بڑی عید کا ہے جو کہ ہمیں تازہ کہہ کر کھلایا جا رہا ہے۔ مگر بہت اچھا لگا۔ دیکھیں ہمارے بوٹی کھاتے دستخط میں۔۔۔
 
Top