غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ شادی شدہ حضرات کے لیے اچھا ہے کوئی غیر شادی شدہ شعر ہونا چاہیے :):):cowboy1:
دوسرے شعر کا انتظار رہے گا

یہ کیسا ہے عبداللہ؟ تازہ تازہ کسٹم میڈ ! :D

میں منتظر ہوں سرِ رہ گزارِ دل کب سے
دیارِ جاں کا کوئی ہمسفر ملے تو چلوں
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین

فاخر رضا

محفلین
میں تو منیرؔ آئینے میں خود کو تک کر حیران ہوا

یہ چہرہ کچھ اور طرح تھا پہلے کسی زمانے میں
منیر
پھر یہ شعر اچھا رہے گا
فاخر رضا بھائی نے عمر بتائی تھی ساٹھ سال سے کم عمر تھی.
کراچی میں آپ سے ہونے والی یادگار ملاقات کا احوال لکھوں گا. پھر پتہ چلے گا آپ کو. ڈبل میٹھا کھایا تھا آپ نے.
میں 1974 کی پیدائش ہوں اور ابھی بوڑھا ہونے کا اگلے تیس سال کوئی ارادہ نہیں ہے. بال اور داڑھی جیسے ہی وزن ستر کلو ہوگا فوراً کالی کرلوں گا.
 
اب جو اک حسرت جوانی ہے
عمر رفتہ کی یہ نشانی ہے
میر
:rollingonthefloor:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شعر جلدی بھیج دیں ورنہ اے خان والا شعر لگا دوں گا اور آپ پھر مت کہیے گا
یہ کیسا ہے فاخر بھائی ، آپ کی فرمائش پر آپ کے لئے کہا ہے ۔ اووَن فریش! :D

مرہم لئے پھرتا ہوں میں دنیا کے لئے فاخرؔ
پردے میں مسیحائی کے ہر زخم چھپایا ہے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آہا! بہت خوب۔
ایک میرے لیے بھی :in-love:
ضرور ضرور فہد ، کیوں نہیں ۔
بس سائز اور رنگ بتادیں ۔
لمبی بحر میں ہو ، درمیانہ یا پھر چھوٹی بحر میں چاہئے ؟ اور کس رنگ کا ہو ۔ صوفیانہ، سوقیانہ ، عاشقانہ، فاجرانہ ، فلسفیانہ وغیرہ وغیرہ :D
 
فاخر رضا

محفلین
یہ کیسا ہے فاخر بھائی ، آپ کی فرمائش پر آپ کے لئے کہا ہے ۔ اووَن فریش! :D

مرہم لئے پھرتا ہوں میں دنیا کے لئے فاخرؔ
پردے میں مسیحائی کے ہر زخم چھپایا ہے
مرہم لئے پھرتا ہوں میں دنیا کے لئے فاخرؔ
پردے میں مسیحائی کے ہر زخم چھپایاہے

واہ واہ. کیا کہنے اور وہ بھی میرے نام کے ساتھ. یہ ضرور لگاؤں گا.

ابھی ابھی لگا دیا ہے. دستخط ملاحظہ ہوں
 
Top