یا اللی یہ تیر کہیں اور چل رہے ہیں پر چوٹ ہم کو کیوں لگ رہی ہے ۔ ۔ بدر بھائ جانتے ہیں کہ ہم ان کی عنایات کے باعث کتنے ممنون ہیں اور یہ باتیں بھی " چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد" کا شاخسانہ ہے ۔ ہم تو خود اردو زبان کی اس مرصع کاری اور فسوں کاری کے باعث دم بخود ہیں ۔ ۔ ہاں کچھ تکنیکی اصطلاحات سے نابلد ہیں کہ ہمیشہ فرنگی زبان ہی اوڑھنا بچھونا رہی ۔ ۔ سات جنموں پر بھی یقین نہیں کہ تقاضہ کریں کہ کس جنم کے دوشی ہیں ۔ ۔ یقین کیجیئے ہم آپ کو بالکل نہیں جانتے ۔ ۔ پھر بھی انجانے میں دل دکھا ہو تو معذرت ۔ ۔
ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ کسی اور کے لیئے بھگوئے گئے پاپوش کسی اور کو لگانے کی سعی ناکام ہو رہی ہو (جو کہ وللہ ناکام بنائ جائے گی
الف عین اور
محمد خلیل الرحمٰن اور
سید عاطف علی جیسے محترم اساتذہ کی گواہیوں کے بعد کہ ہم نے تو کبھی بڑوں کی بے ادبی نہیں کی )۔ ۔