صابرہ امین
لائبریرین
آدابمیری بہن گوگل کوئی اسانید کی کتاب ہے؟
شرح تو، جلال الدین رومی سے بدر القادری تک اور قراۃعین طاہرہ سے صابرہ آمین تک، ہر ہر کلام کی کتبِ اصائیل میں ملےگی، مثلاً "آئینِ اردو" اور "رازِ عروض" اور "تاویلات اشرفی" وغیرہم۔
اچھے بھائ
کاش گوگل بھی اسانید کی کتاب بن جائے ۔ ۔ اصل میں انگریزی زبان یا کمپیوٹر پروگرامنگ سے متعلق اتنا بے بہا خزانہ موجود ہے کہ کیا بتائیں ۔ ۔ شاعری سے متعلق بھی کافی کچھ ہے مگر "آئینِ اردو" اور "رازِ عروض" اور "تاویلات اشرفی" دستیاب نہیں ۔ ۔ یہ گوگل ہی کی فیوض وبرکات ہیں کہ اردو محفل اور اس سے جڑے کیسے کیسے علم کے جھرنوں، دریاؤں اور سمندروں سے فیض یاب ہو رہے ہیں ۔ ۔ کاش کوئ دور جدید کا سرسید اردو زبان اور ٹیکنالوجی کو جوڑ دے اور آن لائن علی گڑھ یونیورسٹی وجود میں آ جائے ۔ ۔ شکیب صاحب سے امید کی جا سکتی ہے کہ کافی حیران کن کام کر چکے ہیں ۔ ۔ ۔ اللہ ان کے ہاتھ مزید مضبوط کریں ۔ ۔ بہت ساروں نے بھی کام کیا ہو گا جو ہمیں معلوم نہیں ۔ ۔ اللہ ان کو بھی مزید توفیق دے ۔ ۔ آمین
آخری تدوین: