:) :) :) :) :) تو کیا ہوا کاپی پیسٹ کیا ہم نے
مقدس لائبریرین جون 21، 2012 #101 ابن سعید نے کہا: مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ تو کیا ہوا کاپی پیسٹ کیا ہم نے
ابن سعید خادم جون 21، 2012 #102 مقدس نے کہا: تو کیا ہوا کاپی پیسٹ کیا ہم نے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ یہ نہیں کہنا چاہا تھا ہم نے بلکہ ہم تو ٹوئن ہونے کا ثبوت ملاحظہ فرما رہے تھے۔ مزید گفتگو یہاں موضوع سے دور لے جائے گی اور یہ دھاگہ اچانک بہت ہی فعال ہو جائے گا۔
مقدس نے کہا: تو کیا ہوا کاپی پیسٹ کیا ہم نے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ یہ نہیں کہنا چاہا تھا ہم نے بلکہ ہم تو ٹوئن ہونے کا ثبوت ملاحظہ فرما رہے تھے۔ مزید گفتگو یہاں موضوع سے دور لے جائے گی اور یہ دھاگہ اچانک بہت ہی فعال ہو جائے گا۔
مقدس لائبریرین جون 21، 2012 #103 سر پٹک دشت کی ویرانی سے مر جائے بشیر کون لکھے گا غزل تجھ پہ، بتا، میرے بعد
فہیم لائبریرین جون 21، 2012 #104 مجھے تو یاد ہے، بس تم بھول نہ جانا غزل تم نے سالگرہ کا کیک ہے کھلانا
چھوٹاغالبؔ لائبریرین جون 22، 2012 #105 کچھ تو پڑھئیے کہ لوگ کہتے ہیں آج (چھوٹا) غالبؔ غزل سرا نہ ہوا غالبؔ
ص صائمہ شاہ محفلین جون 24، 2012 #106 اب ترا ذکر بھی شاید ہی غزل میں آئے اور سے اور ہوئے درد کے عنواں جاناں فراز
سارہ خان محفلین جون 24، 2012 #107 اُسی کا نام لیا جو غزل کہی میں نے تمام عمر نبھائی ہے دوستی میں نے چراغ ہوں میں اگر بُجھ گیا تو کیا غم کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے افتخار نسیم
اُسی کا نام لیا جو غزل کہی میں نے تمام عمر نبھائی ہے دوستی میں نے چراغ ہوں میں اگر بُجھ گیا تو کیا غم کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے افتخار نسیم
عمر سیف محفلین جون 26، 2012 #108 یہ سادگی ، یہ نغمگی، دل کی زبان میں وابستہ فکر وفن کی زیارت غزل سے ہے
جاسمن لائبریرین نومبر 6، 2020 #109 اس طرح مرے ساتھ چلی ہے مری غزل ہر شعر زندگی کا سفر نامہ ہو گیا ڈاکٹر کلیم عاجز
جاسمن لائبریرین نومبر 6، 2020 #110 جو قطرے لہو کے نہ آنکھوں سے ڈھلکے بنے ہیں وہ اشعار میری غزل کے ڈاکٹر کلیم عاجز
جاسمن لائبریرین نومبر 6، 2020 #111 چھپتے گئے دلوں میں وہ بن کے غزل کے بول میں ڈھونڈتا رہا مرے نالے کہاں گئے ڈاکٹر کلیم عاجز
جاسمن لائبریرین نومبر 6، 2020 #112 ہر دور میں ہماری غزل گائی جائے گی جیسی بھی دھوپ آئے یہ سایہ نہ جائے گا ڈاکٹر کلیم عاجز
جاسمن لائبریرین نومبر 6، 2020 #113 کہتا ہوں غزل اور پڑا رہتا ہوں سرشار میرا یہی مینا ہے، یہی جام ہے پیارے ڈاکٹر کلیم عاجز
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #114 ہر شعر غزل کا کہہ رہا ہے تجھ کو بھی بچھڑ کے دکھ ہوا ہے حافظ لدھیانوی
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #115 جس دن سے گیا وہ جان غزل ہر مصرعے کی صورت بگڑی ہر لفظ پریشاں دکھتا ہے، اس درجہ ورق نمناک ہوا!!!!!
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #116 مجھ کو اتار حرف میں جان غزل بنا مجھے!!! میری ہی بات مجھ سے کر میرا کہا سنا مجھے یاسمن حبیب
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #117 بے وجہ روٹھ گئیں مجھ سے نگاہیں تیری اے مری جان غزل کیسے مناؤں تجھ کو زاہد چیخ
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #118 اے میری جانِ غزل کیوں تیری چاہت نہ کروں سانس رکُ جائے اگر تجھ سے محبت نہ کروں!!!
ریحان احمد ریحانؔ محفلین نومبر 21، 2020 #119 پھول آنکھوں کو نہ چہرے کو کنول کہتے ہیں ہم تو زخموں کی نمائش کو غزل کہتے ہیں (معراج فیض آبادی)
شمشاد لائبریرین نومبر 24، 2020 #120 اب ترا ذکر بھی شاید ہی غزل میں آئے اور سے اور ہوئے درد کے عنواں جاناں احمد فراز