غم

شمشاد

لائبریرین
س۔ی۔۔ر غ۔۔مِ راح۔۔ل۔۔۔۔۔۔ہ و زاد س۔۔ے ت۔۔۔۔۔۔۔و
کوہ و دریا سے گزر سکتے ہیں مانندِ نسیم
(اقبال)
 

عیشل

محفلین
نہ حریفِ جاں نہ شریک ِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو
کسے بزمِ شوق میں لائیں ہم دلِ بے قرار کوئی تو ہو
کسے زندگی ہے عزیز اب،کسے آرزوئے شب ِ طرب
مگر اے نگارِ وفا طلب ترا اعتبار کوئی تو ہو​
 

شمشاد

لائبریرین
غم نہیں ہوتا ہے آزادوں کو بیش از یک نفس
برق سے کرتے ہیں روشن شمعِ ماتم خانہ ہم
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
سمیر صاحب میں آپ کو کیسے سمجھاؤں؟

آپ عنوان کا خیال نہیں رکھتے اور کہیں بھی کچھ بھی لکھتے جا رہے ہیں۔

جناب یہ شعر و شاعری کا دھاگہ ہے۔
 

SamirAhmed

محفلین
دیکھے ہوے کسی کو بہت دن گزر گئے
اس دل کی بےبسی کو بہت دن گزر گئے
مدت ہوئی کہ ٹوٹ کے رویا نہیں ہوں میں
اس چین کی گھڑی کو بہت دن گزر گئے
 

شمشاد

لائبریرین
سمیر صاحب کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلیں تو بہت مزہ آتا ہے۔

اس دھاگے پر ایسے اشعار لکھنے ہیں جن میں لفظ " غم " آتا ہو۔ آپ نے جو دو اشعار لکھے ہیں ان میں مطلوبہ لفظ نہیں ہے۔

برائے کرم محفل کے اصولوں کا احترام کریں۔
 
Top