مشکل ہے بہت مگر بھلانا وہ غم جو ترے خیال کا تھا
شمشاد لائبریرین اکتوبر 28، 2007 #142 سنو یہ صرف مری بیکسی کا ذکر نہیں وہ غم ہے جس میں زمانہ کا غم سما جائے (سرور)
ع عیشل محفلین اکتوبر 28، 2007 #143 دکھ ہی کچھ ایسا تھا رویا تیرا محسن ورنہ اسے ہر غم چھپا کر ہنستے ہوئے اکثر دیکھا
شمشاد لائبریرین اکتوبر 28، 2007 #144 مٹ گئے کیسے سبھی ان کی غزل خوانی سے رنجِ دنیائے دنی، فکروغمِ حور و قصور (سرور)
عمر سیف محفلین نومبر 4، 2007 #145 ہنستے ہوئے چہروں کو نہ سمجھو غم سے آزاد ہیں ہزاروں دکھ چھپے ہوتے ہیں ایک ہلکی سی مسکان میں
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2007 #146 مختلف اپنی کہانی ہے زمانے بھر سے منفرد ہم غم حالات لیئے پھرتے ہیں (اعتبار ساجد)
نوید صادق محفلین نومبر 6، 2007 #147 کس بزمِ تیرگی میں جلایا نہیں ہے دل کس اشکِ غم کو ہم نے ستارا نہیں کیا شاعر: رام ریاض
شمشاد لائبریرین نومبر 6، 2007 #148 ذہن پے چھائی ہوئی غم کی گھٹا ہو جیسے درد میں ڈوبی ہوئی ساری فضا ہو جیسے (کرشن ادیب)
نوید صادق محفلین نومبر 9، 2007 #149 جلوہ گاہِ غم و شادی، دل و شادی کم یاب کیوں نہ ہو شکوہ سرا ایک زمانہ دل کا شاعر: شیفتہ
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2007 #150 جان کی پروا پھر کس کو ہو جب قاتل ہو یاروں سا باتیں ہو دلداروں جیسی، لہجہ ہو غم خواروں سا
نوید صادق محفلین نومبر 9، 2007 #151 کہتے ہیں لوگ شہر تو یہ بھی خدا کا ہے منظر یہاں تمام مگر کربلا کا ہے شاعر: اسعد بدایونی
نوید صادق محفلین نومبر 9، 2007 #152 پھر آنکھ کو بس اک ہی چہرہ ، اور ایک ہی نام نظر آیا اس عشق کے بعد بہت دن تک ہر غم آرام نظر آیا شاعر: اسعد بدایونی
پھر آنکھ کو بس اک ہی چہرہ ، اور ایک ہی نام نظر آیا اس عشق کے بعد بہت دن تک ہر غم آرام نظر آیا شاعر: اسعد بدایونی
شمشاد لائبریرین نومبر 9، 2007 #153 غم کے اندھیارے میں تجھ کو اپنا ساتھی کیوں سمجھو ُتو پرُتو ہے، میرا تو سایہ بھی میرے ساتھ نہیں (قتیل شفائی)
غم کے اندھیارے میں تجھ کو اپنا ساتھی کیوں سمجھو ُتو پرُتو ہے، میرا تو سایہ بھی میرے ساتھ نہیں (قتیل شفائی)
نوید صادق محفلین نومبر 27، 2007 #154 روزِ غم میں کیا قیامت ہے شبِ عشرت کی یاد اشکِ خوں سے آ گئیں رنگینیاں صحبت کی یاد شاعر: شیفتہ
عمر سیف محفلین نومبر 27، 2007 #155 دل میں چھپا لیا ہے تیرے غم کو اس لیے کہ یہ بھی نا بچھڑ جائے تیرے پیار کی طرح
شمشاد لائبریرین نومبر 28، 2007 #156 غم کا خرانہ تیرا بھی ہے میرا بھی یہ نذرانہ تیرا بھی ہے میرا بھی (شاہد کبیر)
نوید صادق محفلین دسمبر 6، 2007 #157 دیکھی نہ انبساط کی چھاؤں تمام عمر احمد غموں کی دُھوپ میں چہرہ جھلس گیا شاعر: سید آلِ احمد
شمشاد لائبریرین دسمبر 6، 2007 #158 تیرے غم میں پھٹ گئے سینے راہوں کے کیا بتلاؤں پیڑوں کا جو حال ہوا (رام ریاض)
ع عیشل محفلین دسمبر 7، 2007 #159 گھنی چھاؤں تلے سستا رہا ہوں تمازت کا مجھے کچھ غم نہیں ہے مرے پیشِ نظر ہے ماں کا چہرہ جو حجِ اکبری سے کم نہیں ہے۔
گھنی چھاؤں تلے سستا رہا ہوں تمازت کا مجھے کچھ غم نہیں ہے مرے پیشِ نظر ہے ماں کا چہرہ جو حجِ اکبری سے کم نہیں ہے۔
بلال محفلین دسمبر 7، 2007 #160 جینے کا مطلب پہلے محبت میںپا لیا جس کا بھی غم ہوا اسے اپنا لیا آپ رو کر بھی غم کو ہلکا نہ کر سکے میں نے ہنسی کی آڑ میںہر غم کو چھپا لیا
جینے کا مطلب پہلے محبت میںپا لیا جس کا بھی غم ہوا اسے اپنا لیا آپ رو کر بھی غم کو ہلکا نہ کر سکے میں نے ہنسی کی آڑ میںہر غم کو چھپا لیا