غیر حاضر اور خاموش محفلین

تجمل حسین

محفلین
کیوں نہیں ہوتی بھئی
کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دورمبارک میں اس کی قربانی کا کبھی ذکرنہیں ملتا۔ اس کے بجائے بکری، بھیڑ، اونٹ، گائے وغیرہ کا ذکر ملتا ہے۔
 
محمدظہیر

آج کل بیل بھی کاٹتے ہیں کیا اس کا ذکر ملتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں؟
 
نور بٹیا کچھ تو خوف خدا کیجیے، اب صبح صبح اٹھ کر ایسے مراسلے پڑھ کر کوئی بآواز بلند ہنسنے لگے تو پڑوسیوں کی نیند کے قتل کا ذمہ کون لے گا اور اگر ہنستے ہنستے بستر سے نیچے گر پڑے تو گھر والوں کو دماغی امراض کے ڈاکٹر کا نمبر ملا کر کون دے گا؟ :) :) :)
 
رانا

محفلین
بہت ہی عمدہ اور خوشگوار تحریر۔ زبردست نور بہنا۔ آج پتہ لگا کہ ایک تو نثرنگار اور اوپر سے شاعرہ بھی ہو، ایسی صورت میں جب ہلکی پھلکی مزاح کی چاشنی لئے تحریر نکلتی ہے تو واقعی رنگ رکھتی ہے۔
آپ کو گاہے گاہے اس صنف میں بھی طبع آزمائی کرتے رہنا چاہئے۔ اور جاسمن بہنا کی طرح آپ کا بھی یہ رنگ آج تک چھپا ہی رہا۔:)
اس جملے نے تو بہت لطف دیا کہ ۔۔۔۔یہ کہتے کہتے ان کی آنکھوں میں نمی مجھے اپنی آنکھوں میں محسوس کی۔:)
البتہ یہاں ابن سعید بھائی نے غلط بیانی کرکے آپ کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کی ہے، کہ ” حیات کی سختیوں نے عُمر عزیز کا وہ حصہ جو ''لو لیٹرز'' لکھ کر گزارنا تھا چھین لیا ہے“۔۔۔۔:)
جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ عمر عزیز کا وہ حصہ جو ”لو لیٹرز“ لکھ کر گزارنا تھا وہ ”ممتا لیٹرز“ لکھ کر گزار دیا۔ اور اسی کی سزا میں جلد شہادت کے رتبے پر فائز کرادئیے گئے کہ گھر والے جہاں بھی بات پکی کروانے لے جاتے اور مزاج سمجھنے سمجھانے کو ان کی ”اُن“ سے ملاقات کراتے تو اکثر گفتگو کا آغاز اس طرح ہوتا ”جی تو بٹیا! آپ کے کیا مشاغل ہیں؟“ گھروالے پریشان ہوئے کہ اس سے پہلے کہ حالت مزید بگڑے ان کو پہلی فرصت میں شہید کروادیا جائے۔:)
 
:):LOL::ROFLMAO:
 
ظالمو! آج "قہقہوں سے قتل" کے عنوان کے ساتھ عالمی ٹیلی ویژن پر کوئی سرکاری اعلان شائع ہوا ہے کیا؟ :) :) :)
 
نور وجدان

لائبریرین
نور بٹیا کچھ تو خوف خدا کیجیے، اب صبح صبح اٹھ کر ایسے مراسلے پڑھ کر کوئی بآواز بلند ہنسنے لگے تو پڑوسیوں کی نیند کے قتل کا ذمہ کون لے گا اور اگر ہنستے ہنستے بستر سے نیچے گر پڑے تو گھر والوں کو دماغری امراض کے ڈاکٹر کا نمبر ملا کر کون دے گا؟ :) :) :)

چلیں ! یہ تو اور اچھا ہوا کہ ہمیں آپ کی قہقوں کی بُلند بانگ آواز سُنائی دی ہے ۔ ہم نے اک لفظ ہائی لائیٹ کیا ہے ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ اس کو ہم کیا سمجھیں ! آپ ہی ہمیں سمجھا ڈالیں ! !! اور آپ نے سارا قصور مراسلے پر دے مارا ۔۔گویا واقعی مراسلے کا قصور ہو ۔ٹچ ٹچ ٹچ !

بہت ہی عمدہ اور خوشگوار تحریر۔ زبردست نور بہنا۔ آج پتہ لگا کہ ایک تو نثرنگار اور اوپر سے شاعرہ بھی ہو، ایسی صورت میں جب ہلکی پھلکی مزاح کی چاشنی لئے تحریر نکلتی ہے تو واقعی رنگ رکھتی ہے۔
آپ کو گاہے گاہے اس صنف میں بھی طبع آزمائی کرتے رہنا چاہئے۔ اور جاسمن بہنا کی طرح آپ کا بھی یہ رنگ آج تک چھپا ہی رہا۔:)
اس جملے نے تو بہت لطف دیا کہ ۔۔۔۔یہ کہتے کہتے ان کی آنکھوں میں نمی مجھے اپنی آنکھوں میں محسوس کی۔:)
البتہ یہاں ابن سعید بھائی نے غلط بیانی کرکے آپ کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کی ہے، کہ ” حیات کی سختیوں نے عُمر عزیز کا وہ حصہ جو ''لو لیٹرز'' لکھ کر گزارنا تھا چھین لیا ہے“۔۔۔۔:)
جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ عمر عزیز کا وہ حصہ جو ”لو لیٹرز“ لکھ کر گزارنا تھا وہ ”ممتا لیٹرز“ لکھ کر گزار دیا۔ اور اسی کی سزا میں جلد شہادت کے رتبے پر فائز کرادئیے گئے کہ گھر والے جہاں بھی بات پکی کروانے لے جاتے اور مزاج سمجھنے سمجھانے کو ان کی ”اُن“ سے ملاقات کراتے تو اکثر گفتگو کا آغاز اس طرح ہوتا ”جی تو بٹیا! آپ کے کیا مشاغل ہیں؟“ گھروالے پریشان ہوئے کہ اس سے پہلے کہ حالت مزید بگڑے ان کو پہلی فرصت میں شہید کروادیا جائے۔:)

اتنا تو مجھے کبھی کسی کے تبصرے نے نہیں ہنسایا ۔۔آپ نے تو بات سونے پر سہاگہ والا کام کردیا ہے ۔۔۔ تو گویا معزز ابن سعید کے شہید ہونے سے پہلے کی یہ کارستانی ہے ۔۔ ٹچ ٹچ ٹچ ! ہم تو پھر نمیدہ ہوگئے ہیں ۔۔۔ ''ممتا لیٹرز'' ۔۔۔ ! اوہ ! تو شادی سے پہلے ہی یہ حال تھا ۔۔۔ ! ہم تو سمجھے شہید ہونے کے ۔۔۔ اس لیے تو آپ کاملین ِشہداء محفلین میں سے ہیں ۔۔ آپ کو سلیوٹ ابن سعید

سچ پوچھیں رانا محترم ! ہم مزاجا تو ایسے ہی تھے جانے کس کی نظر لگی ہمیں ! ہم پر خود جوانی میں ہی بُڑھاپا طاری ہوگیا یہ اور بات ہے لڑکیاں کبھی بُڑھاپا اتنا عیاں ہو کر بتاتی نہیں جتنا مرد حضرات ہر مراسلے میں بتاتے ہیں اور نہ بیٹا بیٹا کہتی ہیں ۔۔ ورنہ دنیا میں صرف بیٹے اور بیٹیاں ہی رہ جائیں !
 
ہم نے اک لفظ ہائی لائیٹ کیا ہے ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ اس کو ہم کیا سمجھیں ! آپ ہی ہمیں سمجھا ڈالیں !
تھا تو وہ در حقیقت ٹائپو، لیکن اس سے کوئی بات نکلتی نظر آ رہی ہو تو ضرور نکالی جائے۔ کیا خبر یہ "دماغی" اور "لاغر" کا ملغوبہ ہو یا پھر "دماغی" "جادو گری" کا مرکب۔ ویسے تو مرکبات کئی طرح کے ہوتے ہیں مثلاً مرکب اضافی یا مرکب توصیفی، پر یہ کچھ ہوا بھی تو مرکب لا یعنی جیسا کچھ ہوگا۔ :) :) :)
 
آوازِ دوست

محفلین
دوستو روز و شب کی یکسانیت سے اُکتا گیا تھا.سوموار سے بقیہ دنوں کی چھٹیاں لے کر آوارہ گردی پر نکلا ہوا ہوں.سلو سپیڈ انٹرنیٹ اور موبائل فون کا محدود سا کی بورڈ سابےمزہ کر دیتا ہے بہرحال رابطہ ہے سو یہی غنیمت ہے.☺
 
باباجی

محفلین
واہ جی واہ
ہلکی تو نہیں لیکن "پُھلکی" تحریر ضرور ہے
بے لاگ اور بے تکان تبصرہ شائستہ اور پر مزاح انداز میں کرنا انہی موصوفہ کا خاصہ ہے
لطف آگیا پڑھ کے
خوش رہیں
 
Top