محمود احمد غزنوی
محفلین
زبردست۔۔۔۔
بہت خوب!میری کچھ عرصہ قبل ایک مرتبہ ان سے فیس بک پر بات ہوئی تھی۔۔۔ انکی تعلیم اور پروفیشن فی الواقع وہی ہے جسکا کالم میں ذکر کیا گیا ہے، اس گفتگو میں انہوں نے اپنی تعلیم اور پروفیشن کے بارے میں بھی سرسری سا ذکر کیا تھا۔
اللہ تعالیٰ نظر بد سے محفوظ رکھے ۔۔۔۔ اپنی منشا کے مطابق آپ کی صلاحیتیں استعمال کرے ۔۔۔۔ دونوں جہاں کی ترقیاں آپ کو نصیب فرمائیں۔۔بہت شکریہ نیرنگ خیال و دیگر تمام دوستوں کا بھی شکریہ
گر نہ بخشد خدائے بخشندہ
ایں سعادت بزورِ بازو نیست
سر فاتح بھائی کے اس روپ سے آگاہی محفلین کے لیے واقعی حیرت کی بات ہے۔۔۔ یہ بات میرے لیے بھی حیرت کی بات ہے۔۔۔اردو محفل کےقدیم اور ہر دلعزیز رکن محترم فاتح الدین بشیر یعنی @ فاتح, کے بارے میں یہ گراں قدر معلومات میری طرح اور بھی کئی احباب کے لئے نئی ہوںگی۔ ہم تو انہیں آج تک ایک معیاری شاعر کے طور پر ہی جانتے تھے جو عمدہ شاعری کے علاوہ فن عروض پر بھی خوب دسترس رکھتے ہیں۔ لیکن @ نیرنگ خیال, جی کا شکریہ واجب ہے جن کے توسط سے ہمیں ان کے اصل کام اور تعلیم کی کامیابیوں کے بارے میں معلوم ہوا ۔ اور یہ اردو محفل کے لئے قابل فخر ہے۔
دلی دعا ہے کہ اللہ پاک ایسے مخلص پاکستانیوں ، جو وطن عزیز کی بے لوث خدمت کررہے ہیں، پر اپنی رحمتیں جاری رکھےاور انہیں ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین!!
گویا آپ کو ہم پر اعتبار نہیںبہت خوب!!
اگرچہ ہم فاتح بھائی کی طرف سے تصدیق کے انتظار میں ہیں۔ تاہم ہر دو صورتوں میں ہم انہیں علامہ ہی سمجھتے ہیں۔
سر فاتح بھائی کے اس روپ سے آگاہی محفلین کے لیے واقعی حیرت کی بات ہے۔۔۔ یہ بات میرے لیے بھی حیرت کی بات ہے۔۔۔