تاسف فاتح صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم

محفلین
ظفری بھائی اب وزیرستان کی سیٹ کی خوشخبری سنائیں گے تو اچھا خاصا تندرست آدمی بیمار پڑ جائے گا۔ آپ ایسا کیجئے کہ کوئی چیچوکی ملیاں یا پنڈ دادنخان والی سیٹ چھوڑیں پھر دیکھئے جادو۔
فاتح بھائی اللہ کریم سے آپ کے لئے شفائے کاملہ عاجلہ کی دعا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
بھئی جلدی سے اپنی طبعیت صحیح کرو ، مجھے تم سے بہت سے کام لینے ہیں ۔ میں اپنی وزیرستان کی قومی اسمبلی والی نشت، خالی کرنے والا ہوں ۔ تم کو وہی سنبھالنی ہے ۔ سو جلدی سے صحت یابی کی نوید سناؤ تو دونوں ملکر مال سمٹیں ۔ ;)

میں بیمار ہی بھلا۔۔۔۔ کم از کم زندہ تو ہوں;)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح یار یہ بیمار پڑنے کے دن نہیں میا‌ں اب چارپائی چھوڑو اور کسی اور بیمار پڑنے کا موقع دو۔

ویسے اتنا لمبا بخار تشویشناک ہے دعا ہے کہ جلد از جلد صحت یاب ہو جاؤ اور ان بخاروں سے دور ہی رہو۔

آمین! دعاؤن کے لیے بہت شکریہ لیکن میں تو یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ حضور آئیے آپ لے لیجیے یہ موقع:)
 
فاتح

لائبریرین
ظفری بھائی اب وزیرستان کی سیٹ کی خوشخبری سنائیں گے تو اچھا خاصا تندرست آدمی بیمار پڑ جائے گا۔ آپ ایسا کیجئے کہ کوئی چیچوکی ملیاں یا پنڈ دادنخان والی سیٹ چھوڑیں پھر دیکھئے جادو۔
فاتح بھائی اللہ کریم سے آپ کے لئے شفائے کاملہ عاجلہ کی دعا ہے۔

بالکل درست کہا آپ نے محسن صاحب!:grin:
دعاؤں کے لیے بہت شکریہ
 
حسن نظامی

لائبریرین
اللہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔۔ باقی میرا خیال ہے سگریٹ کا بخار سے کوئی سمبندھ نہیں ہے ۔۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی اب وزیرستان کی سیٹ کی خوشخبری سنائیں گے تو اچھا خاصا تندرست آدمی بیمار پڑ جائے گا۔ آپ ایسا کیجئے کہ کوئی چیچوکی ملیاں یا پنڈ دادنخان والی سیٹ چھوڑیں پھر دیکھئے جادو۔
فاتح بھائی اللہ کریم سے آپ کے لئے شفائے کاملہ عاجلہ کی دعا ہے۔
بھئی میں نے اپنی یہ سیٹ اس لیئے دی تھی کہ میرا خیال تھا کہ وزیرستان کا سن کر بیمار آدمی بھی دوڑنے لگ جاتا ہے ۔ اگر ایسی بات تو ہے میں چیچوکی ملیاں والی سیٹ دیدتا ہوں ۔ میں وہاں سے بھی کھڑا ہوا تھا مگر یہ اور بات ہے کہ میں وہاں سے جیت نہیں سکا ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
میں بیمار ہی بھلا۔۔۔۔ کم از کم زندہ تو ہوں;)

ہا ہا ہا ۔ ۔۔ بہت ہنسی آئی یہ فقرہ پڑھ کر ۔۔۔۔ میں تو لاجواب ہوگیا ۔:)
اللہ آپ کو جلد از جلد صحتیاب کرے ۔ اور آپ اردو محفل اور اپنی فیملی میں اسی طرح قہقہے بکھرتے رہیں ۔ آمین
 
فاتح

لائبریرین
آپ بسم اللہ کیجیئے فاتح، خونِ دو عالم مری گردن پر ;)

وارث صاحب! ابھی 'یو ٹیوب پر پابندی' والے دھاگے پر مشقِ ناز کا نتیجہ تو دیکھ ہی لیا ہو گا آپ نے;) لہٰذا اب بہتری اسی میں جانی ہے کہ 'پھر ہمیں قتل ہو آئیں یارو چلو'۔
 
فاتح

لائبریرین
ہا ہا ہا ۔ ۔۔ بہت ہنسی آئی یہ فقرہ پڑھ کر ۔۔۔۔ میں تو لاجواب ہوگیا ۔:)
اللہ آپ کو جلد از جلد صحتیاب کرے ۔ اور آپ اردو محفل اور اپنی فیملی میں اسی طرح قہقہے بکھرتے رہیں ۔ آمین

آمین!
ظفری بھائی یہ تو بتائیے گا کہ لاجواب ہو کر جواب کیسے دیا؟:rolleyes:
 
اچھا تو بیماری کے بہانے یہاں داد سمیٹی جا رہی ہے ;)

یہ بیماری میں گناہ چھڑ رہے ہیں کہ شگوفے کھل رہے ہیں ویسے لگتا ہے بیماری میں جوہر پوری طرح سے کھل کر سامنے آ رہے ہیں میں تو ذرا پچھلے قدموں پر جا رہا ہوں کہ عافیت اسی میں ہے ذرا تمہاری طبیعت سنبھلے تو ہم بھی کوئی نیا تیر نکالیں ترکش سے :)۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ بہن! ماہا تو اتنی پیاری ہے کہ جب اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھ سر پر رکھ کر کہتی ہے میں دبا دیتی ہوں تو سارا درد غائب ہو جاتا ہے۔

بالکل فاتح بھائی بچے واقعی اتنے معصوم اور اتنے پیارے ہوتے ہیں ہمارے گھر میں بھی ہر وقت رونق لگی رہتی ہے بھتیجگان کی موجودگی سے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top