حسان خان
لائبریرین
دلِ ما خون شود از غم اگر خونِ کسی ریزیدلِ ما خوں شود از غم اگر خونِ کسے ریزی
کہ می دانیم اے بدخو ہمیں با ما کنی آخر
قتیل لاہوری
جب بھی تُو کسی کا خون بہاتا ہے تو ہمارا دل غم سے خون ہو جاتا ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اے بدخو ہمارے ساتھ بھی آخر تُو یہی کچھ کرے گا۔
که میدانیم ای بدخو همین با ما کنی آخر
(قتیل لاهوری)
جب بھی تُو کسی کا خون بہاتا ہے تو ہمارا دل غم سے خون ہو جاتا ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اے بدخو ہمارے ساتھ بھی آخر تُو یہی کچھ کرے گا۔
(مترجم: محمد وارث)
ما = ہم
دلِ ما = ہمارا دل
شُدن = ہو جانا
خون شُدن = خون ہو جانا
شَو = شُدن کا بُنِ مضارع
شَوَد = ہو جائے، ہو جاتا ہے
دلِ ما خون شَوَد = ہمارا دل خون ہو جائے / ہو جاتا ہے
از = سے، کے باعث
از = غم سے، غم کے باعث
کَس = شخص
کَسی = کوئی شخص، ایک شخص
خونِ کَسی = کسی شخص کا خون
ریختن = بہانا
خون ریختن = خون بہانا
خونِ کَسی ریختن = کسی شخص کا خون بہانا
ریز = 'ریختن' کا بُنِ مضارع
ریزی = تم بہاؤ
اگر خونِ کَسی ریزی = اگر تم کسی شخص کا خون بہاؤ
که = کیونکہ
دانِستن = جاننا
دان = دانِستن کا بُنِ مضارع
دانیم = ہم جانیں
می = علامتِ استمرار و امتداد و تکرار
میدانیم (می + دانیم) = ہم جانتے ہیں
که میدانیم = کہ ہم جانتے ہیں، کیونکہ ہم جانتے ہیں
ای = اے
بدخُو = وہ شخص جس کی خُو (خِصلت و فِطرت) بد ہو
همین (تلفظ: هَمِن) = یہی
با = ساتھ
با ما = ہمارے ساتھ
کردن = کرنا
کُن = 'کردن' کا بُنِ مضارع
کُنی = تم کرو (یہاں پر مستقبل کے مفہوم میں استعمال ہوا ہے یعنی 'تم کرو گے')
همین با ما کُنی = یہی تم ہمارے ساتھ کرو [گے]
آخر = آخرِ کار، عاقبت الامر، انجامِ کار، بالآخر وغیرہ