زیارتِ خانهٔ خدا به جایِ ابوعلی ابنِ سینا
طبیبِ تاجیک سعیدجان نادری بعد از سالها پژوهشِ زندگی و آثارِ ابوعلی ابنِ سینا ماهِ سنتيبرِ سالِ جاری به جایِ او به زیارتِ خانهٔ خدا رفتهاست. این عملِ نادری را در دینِ مبینِ اسلام 'حجِّ بدل' میگویند. به باورِ طبیبِ تاجیک، ابوعلی ابنِ سینا از پُرکاری و سرسانیها نتوانستهاست، که در زمانِ زنده بودنش این فرض را به جا بیاورد.
سعیدجان نادری ۱۱ دیکبر در صحبت با آزادی گفت، "راستِ گپ، در ۷ طوافِ خود گریه کرده و گفتم، که اگر سینا خودش میآمد، به خدا چه راز میگفت؟ من رازِ او را نمیدانم. لیکن طلب کردم، که این قدر محنت کرده، بی زن و فرزند در غریبی دنیا را پدرود گفتهاست، همین زیارتِ حج را در نامهٔ اعمالِ او بنویسد."
ابوعلی ابنِ سینا، دانشمندِ بزرگِ علمِ طب نه تنها در قلمروِ کشورهای فارسیزبان، بلکه جهان است، که به نامِ اویتسینّا نیز معروف میباشد. خودِ او در یک شعرش گفتهاست، که راههای درمانِ بیماریهای زیادی را به جز اجل یافته بود. وی در سالِ ۹۸۰ در بخارا به دنیا آمده و در ۵۷ سالگی در همدانِ ایران درگذشتهاست.
نویسندگان: زرانگیزِ نوروزشاہ، شادمانِ یتیم
تاریخ: ۱۱ دسمبر ۲۰۱۵ء
خبر کا ماخذ
ابوعلی ابنِ سینا کی جگہ پر زیارتِ خانۂ خدا
تاجک طبیب سعیدجان نادری سالوں تک ابوعلی سینا کی زندگی اور تالیفات پر تحقیق کرنے کے بعد رواں سال کے ماہِ ستمبر میں اُن کی جگہ خانۂ خدا کی زیارت پر گئے تھے۔ نادری کے اس عمل کو دینِ مبین اسلام میں 'حجِّ بدل' کہا جاتا ہے۔ ان تاجک طبیب کا ماننا ہے کہ ابوعلی ابنِ سینا کاموں میں مشغولیت اور سرگردانیوں کی وجہ سے اپنی زندگی میں اس فرض کو بجا نہ لا سکے تھے۔
سعیدجان نادری نے ۱۱ دسمبر کو رادیوئے آزادی سے گفتگو کے دوران کہا، "سچ کہوں تو میں نے اپنے سات طوافوں میں گریہ کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اگر سینا خود یہاں آتے تو خدا سے کیا راز کہتے؟ میں اُن کے راز کو نہیں جانتا۔ لیکن میں نے طلب کی کہ اُنہوں نے اس قدر محنت کر کے زن و فرزند کے بغیر غریب الوطنی میں دنیا کو الوداع کہا تھا، لہٰذا اسی زیارتِ حج کو اُن کے نامۂ اعمال میں لکھ دیا جائے۔"
علمِ طب کے بزرگ دانشمند ابوعلی ابنِ سینا نہ صرف فارسی گو ممالک کی قلمرو میں، بلکہ دنیا بھر میں بھی اَوِیتسینّا کے نام کے ساتھ معروف ہیں۔ خود اُنہوں نے اپنے ایک شعر میں کہا ہے کہ اُنہیں موت کے سوا کئی بیماریوں کے علاج کی راہ مل گئی تھی۔ وہ سال ۹۸۰ء میں بخارا میں متولد ہوئے تھے اور ستاون سال کی عمر میں ایران کے شہر ہمدان میں وفات کر گئے تھے۔
جاری ہے۔۔۔