فانیش مسیح کی خود کشی محض جیل حکام کی خانہ پری کی کاروائی ہے، اور باغیرت مسلمان یقیناً اس معاملے کی تحقیقات کبھی نہیں چاہیں گے، کیونکہ یہ 'قومی مفاد' کے خلاف ہے۔ لیکن جس احمق عامر چیمہ کی خود کشی اس کے پوسٹ مارٹم سے بھی ثابت ہو گئی تھی اس کو ضرور قومی ہیرو کا درجہ دینا ضروری ہے۔
جناب !
1۔
فانیش مسیح نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق خود کشی کی ہے۔ جس کی اب عدالتی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اگر اسے ماورائے عدالت کیا گیا ہے تو میں سب سے پہلے اس بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرتا ہوں۔ جب تک کوئی ثبوت نہیں کہ کیا ہوا ہے اس وقت تک کسی پر کیچڑ اچھالنا اچھی بات نہیں ہے۔
2۔
عامر چیمہ نے توہین رسالت کرنے والے کو اس کے انجام تک پہنچایا ۔ اگر وہ بزدل تھا تو ایسی کاروائی ہی نا کرتا۔ اور خود کشی ہمیشہ بزدل لوگ کرتے ہیں۔ کیا جرم کرنے والوں کو پوسٹ مارٹم میں ردو بدل کی اجازت نہیں تھی۔
3۔
جرمنی میں مروا الشربینی شہید حجاب کو بھری عدالت مین قتل کر دیا گیا اس کے شوہر کو پولیس والوں نے گولیاں مار دیں۔ اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں رہی ۔ اس پر کسی میڈیا ۔۔۔۔۔ کسی با غیرت مہذب تہزیب والوں نے آواز نہیں اٹھائی۔
4۔
پاکستان میں مسیحیوں کے خلاف ہونے والئ پے درپے واقعات کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔ ان لوگوں کی سازش ہے جو آج کہہ رہے ہیں کہ توہین رسالت کا قانون ختم کیا جائے۔
کوئی بھی باغیرت مسلمان یہ گوارا نہیں کرتا ہے کہ اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خلاف کوئی نا زیبا الفاظ استعمال کرئے اور مومن خاموش رہے۔
جب ہر کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا اپنے والدین کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا تو پھر کیوں مسلمان یہ گوارا کریں کے ان کے ماں باپ سے بھی بڑھ کر متکرم شخصیت کے خلاف کوئی ایسے الفاظ استعمال کرنے کی جسارت کرے۔
یہ ساری سازش توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کے لئے کی جا رہی ہے۔ جب تک پاکستان میں مسلمان موجود ہیں۔ یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی چاہے کوئی جتنا بھی زور لگا لے۔ چاہے کتنی بھی میڈیا وار کر لیں ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔