مبارکباد فرحت کیانی @ 9999

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب۔۔۔!! :)
فرحت سس اتنے ڈھیر سارے مراسلوں کی بہت ڈھیر ساری مبارکباد قبول کیجیے۔۔!!
چند ایک معتدل مزاج محفلین میں آپ کا شمار ہوتا ہے اور آپ کے مثبت انداز فکر سے ہمیشہ متاثر ہونے کا موقع ملتا ہے۔۔۔!! ہمیشہ خوش رہیں۔۔!! کامیاب رہیں ۔۔۔!!

یوں تو میں متفق ہوں پر۔۔۔۔

سوچتا ہوں کہ کاش یہ تبصرہ میں نے کیا ہوتا۔ :)
 
آصف اثر

معطل
اردو سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ”ایڈوانس“ مبارک باد کی جگہ ”پیشگی مبارک باد“ دیں۔ لہذا ہماری جانب سے پیشگی مبارک باد!
 
محمداحمد

لائبریرین
فرحت صاحبہ! نو ہزار نو سو ننانوے مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد! محمد احمد بھیا آپ کو دس ہزاری منصب پر فائز کر کے ہی دم لیں گے، اس لیے جلد از جلد تشریف لے آئیے :)

ہمت تو ہم نے کر ہی لی ہے تاہم کوئی بعید نہیں کہ یہ دس سالہ پروجیکٹ ثابت ہو۔ :):D:p
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کہتے ہیں اچھے لوگ کمیاب ہوتے ہیں، مشکل سے ملتے ہیں۔ ملتے ہیں تو مصروفیت کا بہانہ بنا کر پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ اور نہیں تو 9999 پوسٹس کی تعداد پر پہنچ کر خود کو مصباح الحق ثابت کرنے پر تُل جاتے ہیں۔

کہتے ہوں گے۔ پہلی بات تو فرحت کیانی کے حق میں درست ہے۔ باقی کا فیصلہ آپ لوگ خود کر سکتے ہیں۔

محفل میں کم کم آنے والی فرحت کیانی 9999 پوسٹس کیے بیٹھی ہیں اور ہم سے انتظار نہیں ہو رہا کہ ہم مزید ایک پوسٹ ہونے پر مبارکبادی دھاگہ کھولیں۔

تو جناب ہم فرحت کیانی صاحبہ کو تہہ دل سے 10،000 پوسٹس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ :applause::applause::applause:

آپ بھی اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہیں تو ہمیں بے حد خوشی ہوگی۔ :) :) :)
جب تک فرحت یہاں آئیں کیا کوئی درست اندازہ لگا سکتا ہے کہ درج ذیل دو اراکین میں سے پہلے کون اس دھاگے پر پہنچے گا؟ :)

فرحت کیانی
نیرنگ خیال
 
مصباح الحق تو پھر کوئی نہ کوئی ہل جل کر لیتا ہے۔۔۔۔ یہ تمثیل غلط ہے۔۔۔ :p

کہتے ہوں گے۔ پہلی بات تو فرحت کیانی کے حق میں درست ہے۔ باقی کا فیصلہ آپ لوگ خود کر سکتے ہیں۔
متفق۔۔۔ بے شک

محفل میں کم کم آنے والی فرحت کیانی 9999 پوسٹس کیے بیٹھی ہیں اور ہم سے انتظار نہیں ہو رہا کہ ہم مزید ایک پوسٹ ہونے پر مبارکبادی دھاگہ کھولیں۔
اچھا کیا دھاگا کھول لیا۔۔۔ ورنہ یہیں بیٹھے رہتے۔۔۔ مجال ہے جو یہ ایک پوسٹ کبھی ہو پاتی۔۔۔

آپ بھی اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہیں تو ہمیں بے حد خوشی ہوگی۔ :) :) :)
بالکل۔۔۔ میری طرف سے بھی فرحت کیانی کو ان مراسلات کی بہت مبارک ہو۔

جب تک فرحت یہاں آئیں کیا کوئی درست اندازہ لگا سکتا ہے کہ درج ذیل دو اراکین میں سے پہلے کون اس دھاگے پر پہنچے گا؟ :)

فرحت کیانی
نیرنگ خیال
ظاہر کہ میں۔۔۔۔ ہمیشہ کی طرح۔۔۔ احساس ذمہ داری بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔۔۔۔ :D
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کہتے ہیں اچھے لوگ کمیاب ہوتے ہیں، مشکل سے ملتے ہیں۔ ملتے ہیں تو مصروفیت کا بہانہ بنا کر پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ اور نہیں تو 9999 پوسٹس کی تعداد پر پہنچ کر خود کو مصباح الحق ثابت کرنے پر تُل جاتے ہیں۔

کہتے ہوں گے۔ پہلی بات تو فرحت کیانی کے حق میں درست ہے۔ باقی کا فیصلہ آپ لوگ خود کر سکتے ہیں۔

محفل میں کم کم آنے والی فرحت کیانی 9999 پوسٹس کیے بیٹھی ہیں اور ہم سے انتظار نہیں ہو رہا کہ ہم مزید ایک پوسٹ ہونے پر مبارکبادی دھاگہ کھولیں۔

تو جناب ہم فرحت کیانی صاحبہ کو تہہ دل سے 10،000 پوسٹس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ :applause::applause::applause:

آپ بھی اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہیں تو ہمیں بے حد خوشی ہوگی۔ :) :) :)
واہ۔ مجھے واقعی اندازہ نہیں تھا کہ 9999 پوسٹس کو گئیں۔ اب ان کو 10000 کروانے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہےاحمد۔ حقیقتا شکر گزار ہوں خصوصا اس لیے کہ آپ کے اس لڑی کے کھولنے پر سوچا کہ اگلی پوسٹ کچھ کام کی ہونی چاہیے اس لیے کل اور آج کا دن لگا کر اگلے افسانے کی پروف ریڈنگ مکمل کر لی۔ شکریہ۔ یہ لڑی مہمیز بنی۔ اب سب دعا کریں کہ باقی کام بھی مکمل کر لوں۔

ایک بار پھر بہت شکریہ ورنہ ایک عام محفلین کا محفل پر 10000 مراسلے کرنا شاید بہت عام سی بات ہو۔
اور اس بات پر تو مزید شکریہ بنتا ہے کہ مصباح الحق سے ملا دیا۔ بس یہ ٹک ٹک کر کے سکور مکمل کرنا تو کسی کسی کی خوبی ہوتی ہے۔ اور 99 میں ایک کے اضافے پر پوری قوم جیسے شکر ادا کرتی ہے, اس کی الگ ہی بات ہے۔ بس میں نے مصباح الحق کی تقلید اسی لیے کی۔
اتنے اچھے گمان اور الفاظ کے لیے بھی ممنون ہوں۔ اردو محفل پر مجھے واقعی انتہائی نفیس اور قابل لوگوں کو دیکھنے/پڑھنے کا موقع ملا جو میرے لیے بہت بڑی بات یے۔
خوش رہیں ہمیشہ اور بہت سا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت آپی کے سرٹیفائڈ آلکسی ہونے کی بنیاد پر میں بھی 10000 کا انتظار نہیں کر سکتا.
لہٰذا آپی کو بہت بہت مبارکباد. :)
تابش بھائی اگرچہ آپ نے پیشگی مبارکباد دے دی لیکن چونکہ آپ نے میری تعریف کی پے تو آپ کو اعزازی رکنیت دی جاتی کے کوچہ آلکساں کی۔
Info: محمداحمد , نیرنگ خیال
 
فرحت کیانی

لائبریرین
Top