فردوس عاشق اعوان کی جگہ عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر

جاسم محمد

محفلین
فردوس عاشق اعوان کی جگہ عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے

2036377-bajwaee-1587991350-221-640x480.jpg

سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: عاصم سلیم باجوہ کو فردوس عاشق اعوان کی جگہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹاکر عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے جب کہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بلکہ یہ کیا بات ہے ؟؟؟
-------------------------------------------------------------------------------------------------------
This Facebook post is no longer available. It may have been removed or the privacy settings of the post may have changed.

فردوس آپا کی کوئی پرانی ویڈیو تھی جس میں وہ ایک اجلاس کے دوران رو رہی تھیں
 
شمشاد خان

محفلین
فردوس آپا کی کوئی پرانی ویڈیو تھی جس میں وہ ایک اجلاس کے دوران رو رہی تھیں
وہ پی پی پی کے دور کی فوٹو ہے جب یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم تھے اور فردوس عاشق اعوان نے رو رو کر استعفیٰ دیا تھا کہ لوگ انہیں کام نہیں کرنے دیتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سیلیکٹڈ کو مبارک ہو کہ اب سیلیکٹر نے اس پر مکمل بد اعتمادی کا اظہار کردیا
تحریک انصاف کے اقتدار میں آتے ساتھ ہی جب فواد چوہدری پارٹی اور حکومت کی بہترین ترجمانی کر رہا تھا تو اسے پکڑ کر وزیر سائنس بنا دیا گیا۔ ظاہر ہے وہ فیصلہ بھی عمران خان نے نہیں جنرل باجوہ نے ہی لیا تھا۔ اس وقت جو خوشیاں منائی تھی وہی آج بھی منائیں۔ :)
 
آورکزئی

محفلین
اب سرکاری اداروں پہ ناگن طرح طرح بیٹھے تمام افسران کی لسٹ پیش کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاباش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہاہا
 
Top