تاسف فرزانہ صاحبہ کی صحتیابی کے لیے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم بوچھی

جی بالکل کچھ دیر پہلے ہی میری آج بالآخر بات ہو گئی فرزانہ سے :) اور اس سے پہلے کہ ٹوں ٹوں سُن سُن کے میں بھی ہسپتال جا پہنچتی فرزانہ کی آواز سُن لی ۔ کل تو میں تھک کے ٹیکسٹ ہی بھیج دیا تھا اور عقلمندی یہ کی کہ اپنا نام لکھنا یاد ہی نہیں رہا ۔ ابھی فرزانہ سے معلوم ہوا کہ نام کے بغیر ہی میسج تھا ، کوئی بات نہیں ایسی بَڑھیا قسم کی عقلمندیاں ہوتی رہتی ہیں مجھ سے اکثر و بیشتر :)

:D ماورہ بھی یہی کرتی ہے نئے نمبر سے ٹیکسٹ بھیج دیتی ہے نام لکھنا بھول جاتی ہے :D اکثر ہوجاتا ہے ایسا کوئی بات نہیں بات تو ہوگئی نا پتا چل گیا ہوگا بےنام کس کا ٹیکسٹ آیا تھا :lol:
شکر ہے میں نے نمبر ٹھیک لکھ بھیجا تھا مجھ سے ہمیشہ نمبرز لکھنے میں غلطیاں ہوتی ہیں آج تک اپنے گھر کا مجھے زبانی یاد نہیں :lol:
اسی لئے میں نے دوبارہ لکھکر بھیجا تھا کہیں ٹوں ٹوں نمبر غلط نہ ہونے کی وجہ سے ہی نہ ہو :)

ویلکم ،
 
تیشہ

محفلین
ماورہ ، فرزانہ کو تمھارا ٹیکسٹ ملا ، بہت اچھا لگا فرزانہ کو ، میری ابھی بات تو نہیں ہوئی مگر کچھ دیر پہلے میں فون پر کل کے میسیج سن رہی تھی تو پتا چلا فرزانہ نے کل بتانے کو کال کی تھی مگر میرا فون بزی تھا میسیج چھوڑا ہے کہ شگفتہ کی کال آئی ماورہ نے بہت اچھا سا ایس ایم ایس سینڈ کیا ، بہت خوشی ہوئی اور بہت بہت بہت سا پیار اور تھینکس ۔
 
ماوراء

محفلین
حالانکہ میں نے میسج میں کوئی خاص بات بھی نہیں لکھی تھی۔ اور فرزانہ سسٹر کہہ رہی تھیں کہ تمھارے میسج کی وجہ سے میں بہت خوش ہو گئی ہوں۔ :D
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے کیا کیا ہے؟ اب دیکھو نا تمہارا ایس ایم ایس پاکستان پہنچ جاتا ہے لیکن باجو کو نہیں ملتا، تو فرزانہ صاحبہ کو ملا تو واقعی میں یہ خوشی کی بات ہے ناں۔
 
ماوراء

محفلین
وہاں ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ نمبر بھی چلا جاتا ہے نہ۔ :p
ہاں البتہ وہاں ایس ایم ایس کے بجائے کال کر سکتی ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلو ٹھیک ہے اگر تمہیں تنخواہ مل گئی ہوئی ہے تو، ورنہ تمہاری بچت کا حساب کتاب گڑبڑ ہو جائے گا۔
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
حالانکہ میں نے میسج میں کوئی خاص بات بھی نہیں لکھی تھی۔ اور فرزانہ سسٹر کہہ رہی تھیں کہ تمھارے میسج کی وجہ سے میں بہت خوش ہو گئی ہوں۔ :D

فرزانہ کہہ رہیں کہ ماورہ نے لکھا تھا کہ میری دعا ہے آپ جلدی سے ٹھیک ہوجائیے بس یہی دعا سے اور تمھارے ٹیکسٹ سے وہ اتنی خوش ہوئیں کہ کل بہت فریش تھیں آواز بھی ہشاش بشاش :) اب اتنی ٹھیک ہوگئیں ہیں کہ اس آنے والے فرائیڈے کو فرزانہ ود فنکا ر کو آرہی ہیں ۔
 
ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:

اف۔۔ میرے میسج کی وجہ سے خوش، ہشاش بشاش اور تو اور پروگرام بھی کر رہی ہیں۔زبردست۔ :D
میں نے بالکل بچوں کی طرح لکھا تھا۔ کہ میں آپ کے لیے دعا کی ہے۔(اور واقعی کی تھی میسج بھیجنے سے کچھ دیر پہلے نماز پڑھی تھی) آپ انشاءاللہ ٹھیک ہو جائیں گی۔ :p
 
ماوراء

محفلین
کل میں دعا کرتے کرتے رکی۔۔ اور سوچا کہ سب کے لیے تو دعا میں نے کر لی ہے لیکن اپنے لیے کچھ مانگا ہی نہیں۔ :(
اگر میں باقیوں کے لیے دعا نہ کروں تو میں نماز کے بعد کبھی دعا ہی نہ کروں۔ (ویسے جو دعا کے لیے کہتا ہے اسی کے لیے کرتی ہوں۔) :p
 
الف عین

لائبریرین
ابھی میرے ای میل کا جواب بھی دے دیا ہے فرزانہ نے۔ یعنی اللہ کا شکر ہےکہ اب بہتر ہیں اور نیٹ پر بھی آنے لگی ہیں تو اب محفل کو بھی رونق ضرور بخشیں گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top