تاسف فرزانہ صاحبہ کی صحتیابی کے لیے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
باجو کے ایک خط سے معلوم ہوا ہے کہ اس محفل کی ایک بہت ہی اہم رکن فرزانہ صاحبہ کی طبعیت ناساز ہے اور وہ کل علاج کے لیے ہسپتال داخل ہو رہی ہیں۔

آپ سب اراکین سے التماس ہے کہ ان کی صحتیابی کے لیے انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اللہ کریم انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اللہ تعالی فرزانہ صاحبہ، کوصحت و تندرستی عطاء کرے اورہرقسم کی بیماری سے نجات دے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
امن ایمان

محفلین
او۔۔اللہ خیر کرے۔۔۔شمشاد چا آپ کا اگر باجو یا فرزانہ جی کے کسی بھی جاننے والے سے رابطہ ہے تو پلیزززز یہ پتہ کریں کہ ان کے ساتھ کیا مسئلہ ہوگیا ہے۔۔۔ اللہ تعالی انھیں اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔

پلیزز جلدی جواب دینے کی کوشش کیجیئے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:

بھئی رابطہ تو محفل کے توسط سے ہی ہے۔ اب باجو آئیں تو کچھ بتائیں۔ ہمیں تو ان کی صحتیابی سے غرض ہے۔
 
تیشہ

محفلین
امن ایمان نے کہا:
او۔۔اللہ خیر کرے۔۔۔شمشاد چا آپ کا اگر باجو یا فرزانہ جی کے کسی بھی جاننے والے سے رابطہ ہے تو پلیزززز یہ پتہ کریں کہ ان کے ساتھ کیا مسئلہ ہوگیا ہے۔۔۔ اللہ تعالی انھیں اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔

پلیزز جلدی جواب دینے کی کوشش کیجیئے گا۔

امن ، میں جانتی ہوں کہ فرزانہ کو کیا ہوا ہے ، اک درد ہے ، اور وہ ٹھیک نہیں ہو پارہا ، اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہاسپیٹل ایڈ میٹ ہوں تو کچھ کیا جائے ، ورنہ فرزانہ کہاں آرام سے بیٹھتی ہیں ؟
دعا ہے جلدی سے ٹھیک ہوجائیں ۔ شاید اک ، دو دن میں میں جاؤں گی ہوسپیٹل ، ذرا دیکھ کر آؤں گی کہ کیا ٹریٹمنٹ چل رہا ہے ، اور کیسی طبعت ہے اب فرزانہ کی ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یا اللہ خیر۔ ایک کے بعد دوسرا دوست بیماری کی لپیٹ‌ میں ‌آ رہا ہے۔ اللہ تعالی فرزانہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور انہیں جلد صحت یابی عطا فرمائے، آمین۔
 
اللہ تعالیٰ آپ کو تمام جسمانی ۔ روحانی ۔ نفسیاتی ۔ معاشی ۔ معاشرتی بیماریوں سے ہمیشہ محفوظ رکھے ۔ اور اگر ان میں سے کبھی کسی کا غلبہ ہو بھی تو اس کے بدلے میں آپ کے درجات آخرت میں بلند فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اس تکلیف کو آسان کردے اور آپ کواس سے صبر اور حوصلے سے نمٹنے کی توفیق عطا کردے ۔ اور آپ کو اپنی رضا اور صحت کاملہ عطا فرمائے ۔

آپ آتی نہیں ہیں اس میں ابھی
رنگ محفل میں کم سا لگتا ہے
آپ آئیں تو پھر گلاب کھلیں
آپ “نَے“ ہیں وہم سا لگتا ہے
سچ کہوں جو رنگ محفل ہوں
آپ کا “دم بدم“ سا لگتا ہے

آداب ہے
 
شمشاد

لائبریرین
فیصل عظیم نے کہا:

فیصل بھائی اپنے ظفری بھی علیل ہیں، ان کے لیے بھی دعائے خیر کر دیں ۔
 
امن ایمان

محفلین
باجو نے کہا:
امن ، میں جانتی ہوں کہ فرزانہ کو کیا ہوا ہے ، اک درد ہے ، اور وہ ٹھیک نہیں ہو پارہا ، اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہاسپیٹل ایڈ میٹ ہوں تو کچھ کیا جائے ، ورنہ فرزانہ کہاں آرام سے بیٹھتی ہیں ؟
دعا ہے جلدی سے ٹھیک ہوجائیں ۔ شاید اک ، دو دن میں میں جاؤں گی ہوسپیٹل ، ذرا دیکھ کر آؤں گی کہ کیا ٹریٹمنٹ چل رہا ہے ، اور کیسی طبعت ہے اب فرزانہ کی ۔

بوچھی باجو۔۔اب فرزانہ آپو کیسی ہیں۔۔؟ آپ جب بھی ان کی خیریت پوچھنے جائیں تو پلیزز ہم سب کی جانب سے بھی ضرور پوچھیے گا۔۔۔اور اُن سے یہ بھی کہیے گا کہ امن کہہ رہی تھی کہ جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔۔۔۔ابھی میں نے اُن کو بہت سارا تنگ کرنا ہے۔۔۔جس کی اجازت وہ مجھے دے چکی ہیں۔

اور یہ اب ظفری بھائی کو کیا ہوگیا۔۔؟؟ :( ۔۔اللہ سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top