زیک

مسافر
یوں آنسی میں ہمارا وقت ختم ہوا۔ آنسی شہر کے علاوہ ہم نے آنسی جھیل کے گرد دیگر شہر اور قصبے بھی دیکھے۔

اگلی صبح ہم ہوٹل میں ناشتے کے بعد پہاڑوں کی طرف روانہ ہوئے۔ کچھ ہی دیر کی ڈرائیونگ کے بعد ہمارے ارد گرد آلپس کے پہاڑ تھے۔ سوا گھنٹے بعد ہم شامونی پہنچے۔ وہاں ہوٹل ڈھونڈا اور چونکہ ابھی صبح تھی اس لئے چیک ان نہ کر سکتے تھے۔ وہاں گاڑی پارکنگ میں کھڑی کی اور سامان ہوٹل والوں کے حوالے کیا۔

ہم نے پہلے سے شامونی کا چار دن کا پاس خرید رکھا تھا جو مقامی بسوں، کیبل کارز اور چیئرلفٹس کے استعمال کے لئے تھا۔ پاس لینے کے لئے ہم ٹرین سٹیشن چلے جہاں ایک سیلف سروس کیوسک سے ہم نے پاس پرنٹ کئے۔

ٹرین سٹیشن سے ہم بس سٹاپ پر گئے اور لے پرا گئے۔ وہاں کیبل کار اوپر پہاڑ پر لے جا رہی تھی۔ کیبل کار سے اتر کر ہماری ہائیک کا آغاز تھا۔

 

زیک

مسافر
یہ ہائیک Grand Balcon Sud ٹریل پر تھی۔ اکثر پہاڑ اور وادی کا بہترین نظارہ تھا جب دھند اور بادل چھٹتے تھے۔ کچھ دیر بعد یہ گلیشیئر وادی کے پار نظر آیا۔

 
Top