زیک

مسافر
ہم واپس نیچے آئے اور جھیل کے کنارے چلنے لگے۔ راستے کے ساتھ ساتھ پارک بھی تھے جس میں لوگ بیٹھے انجوائے کر رہے تھے

 

نیرنگ خیال

لائبریرین
چلیں جناب۔ صرف 2351 میٹر اونچی چوٹی ہے۔ ہاں چڑھائی کافی سخت ہے اور کئی جگہ scrambling بھی کرنی پڑتی ہے۔ chains اور ladders بھی ہیں ٹریل پر۔ اور بقول بیٹی کے بادلوں میں سے گزر کر جانا ہوا اور پتھر کافی پھسلن تھے۔
ترسا رہے ہیں ظالم۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
بیٹی لا ٹورنیٹ کی چوٹی سر کر کے واپس پہنچ چکی تھی۔ سمر سیشن کے دوران وہ ایک مقامی ہوسٹ فیملی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ انہوں نے ہمیں شام ڈنر کے لئے دعوت دی تھی۔ ہم ان کے گھر پہنچے۔ میاں بیوی کو انگریزی نہیں آتی تھی۔ میری فرنچ بھی کافی کمزور ہے۔ بیٹی کو فرنچ آتی ہے اور ایک دوسری طالبہ کو جو وہیں رہ رہی تھی فرنچ پر عبور حاصل تھا۔ یوں تین طالبات، ہوسٹ کپل، میں اور بیوی نے مل کر ڈنر کیا اور گفتگو جاری رکھی۔

ان کے ساتھ خوب مزا رہا۔ آخر رات گئے ہم وہاں سے نکلے۔ بیٹی وہیں رہی کہ اسے پیکنگ مکمل کرنی تھی۔ اگلے دن صبح ہوسٹ فیملی اسے سامان سمیت ہمارے ہوٹل لے آئے۔
 

زیک

مسافر
آج بارش ہو رہی تھی اس لئے ہمیں اپنا پلان بدلنا پڑا۔جھیل پر کشتی رانی ایسے موسم میں ممکن نہ تھی۔

بارش کی وجہ سے تصاویر بھی کم کم لیں۔ آغاز کرتے ہیں لنچ میں میٹھے سے۔

 

زیک

مسافر
ہائیک کرتے ہوئے جھیل سے دوسری طرف Château de Menthon-Saint-Bernard بھی نظر آیا



یہ بہت خوبصورت جگہ بنا ہوا ہے اور ہمارا ارادہ تھا کہ اگلے دن بیٹی کے ساتھ اسے دیکھیں گے۔
یہ شاتو دیکھنے گئے۔ ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی۔ شاتو سے شہر اور جھیل کا منظر

 

زیک

مسافر
شاتو کا ٹوئر فرنچ میں تھا۔ بیچ بیچ میں کچھ الفاظ اور جملے سمجھ آ جاتے تھے۔ لیکن انہوں نے ہمیں ایک انگریزی بکلیٹ دی تھی جس میں تمام معلومات تھیں۔

شاتو کا صحن
 

زیک

مسافر
اس پہاڑی پر پہلا فلعہ دسویں صدی عیسوی میں بنایا گیا تھا۔ شاتو کی موجودہ عمارات تیرھویں سے انیسویں صدی میں تعمیر ہوئیں

 
Top