فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

سید ذیشان

محفلین
تو x اور y جو ایکویشنز polar coordinates میں ہوں گی۔ یعنی
x = r sino
y =r cono
تو جب ہم سفیرکل coordinates میں جائیں تو x , y , z کی ایکویشنز کچھ ٹوٹلی ڈفرینٹ ہوں گی یا x, y کی یہی ہوں گی اور z کی کچھ اور؟
اسطرح ہوں گی
77d5da9c5e47a4900bd98799fbdbda53.png

c91f4eda9441c9df5163828ece8ed2a5.png

4089567e63cbef07b120c6fb8ddd4041.png

باقی ڈیٹیل ویکیپیڈیا پر موجود ہے۔
چونکہ یہ یونٹ سفیئر ہے تو r=1 ہو گا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جواب تو میں بعد میں بتاوں گا۔ لیکن پہلے یہ پوچھوں گا کہ ہاں کی وجہ کیا ہے؟ اور کیسے؟

کیونکہ میرا خیال ہے کہ ہم جیسے پانی کی مدد سے ٹربائنز سے بجلی پیدا کر سلتے ہیں بالکل اسی طرح برف کا پگھلا کر پیدا کر سکتے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
کیونکہ میرا خیال ہے کہ ہم جیسے پانی کی مدد سے ٹربائنز سے بجلی پیدا کر سلتے ہیں بالکل اسی طرح برف کا پگھلا کر پیدا کر سکتے ہیں۔
ٹربائن پانی کے اندر موجود پوٹینشل انرجی کی وجہ سے چلتے ہیں۔ اس میں کونسا پرنسپل لاگو ہوگا؟ اور برف آئے گی کہاں سے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک انتہائی مشکل سوال

300px-Comet_Kohoutek_orbit_p391.svg.png
اب اس میں سورج درمیان میں ہے اور ادھوری Curve جو ہے وہ ایک کومٹ یعنی دمدار ستارہ ہے۔ اب جوں جوں یہ سورج کے نزدیک جاتا ہے، اس کی رفتار بڑھتی جاتی ہے۔ سورج کی کشش اسے اپنی طرف کھینچتی ہے۔ تاہم اس کی رفتار اتنی ہے کہ یہ سورج میں عام طور پر گرنے سے بچ جاتا ہے لیکن چکر کاٹ کر واپسی کا رخ اختیار کرتا ہے۔ اب اس کا مدار دیکھیں تو عام طور پر یہ پلوٹو سے بھی کہیں زیادہ بڑا ہے۔ اتنی دور جب دمدار ستارہ پہنچ جاتا ہے تو سورج کی کشش اپنے انتہائی کمزور ترین ہوتی ہے۔ اب یہ کیسے چکر کاٹ کر واپس سورج کی طرف آتا ہے؟ بھٹک کر آگے خلاء میں کیوں نہیں چلا جاتا؟ ہیلی کا دمدار ستارہ اس کی ایک اچھی مثال ہے جو بار بار لوٹ کر آ رہا ہے
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
C2.png

بھیا دیکھیں مجھے ناں اس سرکٹ میں رزسٹنس 3 کا وولٹیج معلوم کرنا ہے۔ دراصل میرا جواب تھوڑا فرق آ رہا ہے سمجھ نہیں آرہا کیا مسئلہ ہے۔
چونکہ یہ thevenin's theorem سے حل کررہے ہیں تو لوڈ رزسٹنس کو ہٹا کر اوپن سرکٹ بنا لیں گے۔ یعنی ہمارے پاس صرف ادھر والا لوپ رہ جائے گا۔ اب ٹوٹل کرنٹ جو ہے وہ ایسے لیں گے ناں کہ تینوں رزسٹنس سیریز میں ہوں؟
اور دوسری بات یہ ہے کہ جب ہم نے ایکویلنٹ رزسٹنس معلوم کرنی ہے تو وولٹیج سورس کو شارٹ سرکٹ کردیں گے ناں تب پھر R1 اور R2 کو سیریز میں حل کرکے R3 کےساتھ پیرالل حل کریں گے ناں؟
میں اس طرح کررہی ہوں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ٹربائن پانی کے اندر موجود پوٹینشل انرجی کی وجہ سے چلتے ہیں۔ اس میں کونسا پرنسپل لاگو ہوگا؟ اور برف آئے گی کہاں سے؟

میرا خیال ہے فیراڈے لاء پہ کام کرتی ہے ٹربائن بجلی پیدا کرنے کے لئے۔
اور برف تو آ جائے گی، میں تو ویسے ایک جنرل بات کر رہا ہوں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایک انتہائی مشکل سوال

300px-Comet_Kohoutek_orbit_p391.svg.png
اب اس میں سورج درمیان میں ہے اور ادھوری Curve جو ہے وہ ایک کومٹ یعنی دمدار ستارہ ہے۔ اب جوں جوں یہ سورج کے نزدیک جاتا ہے، اس کی رفتار بڑھتی جاتی ہے۔ سورج کی کشش اسے اپنی طرف کھینچتی ہے۔ تاہم اس کی رفتار اتنی ہے کہ یہ سورج میں عام طور پر گرنے سے بچ جاتا ہے لیکن چکر کاٹ کر واپسی کا رخ اختیار کرتا ہے۔ اب اس کا مدار دیکھیں تو عام طور پر یہ پلوٹو سے بھی کہیں زیادہ بڑا ہے۔ اتنی دور جب دمدار ستارہ پہنچ جاتا ہے تو سورج کی کشش اپنے انتہائی کمزور ترین ہوتی ہے۔ اب یہ کیسے چکر کاٹ کر واپس سورج کی طرف آتا ہے؟ بھٹک کر آگے خلاء میں کیوں نہیں چلا جاتا؟ ہیلی کا دمدار ستارہ اس کی ایک اچھی مثال ہے جو بار بار لوٹ کر آ رہا ہے

ہو سکتا ہے کہ دور دور تک کوئی کشش کی قوت نہ ہو سوائے سورج کے۔
 
سید ذیشان

محفلین

قیصرانی

لائبریرین
ہو سکتا ہے کہ دور دور تک کوئی کشش کی قوت نہ ہو سوائے سورج کے۔
یہی تو مسئلہ ہے کہ خلاء میں کیسے چکر کاٹ کر آ رہا ہے، کیونکہ ہر لمحہ اس کا فاصلہ سورج سے بڑھتا اور سورج کی کشش گھٹتی جا رہی ہے۔ پھر بھی انتہائی دور پر جا کر موڑ کاٹنا؟
 
ایک انتہائی مشکل سوال

300px-Comet_Kohoutek_orbit_p391.svg.png
اب اس میں سورج درمیان میں ہے اور ادھوری Curve جو ہے وہ ایک کومٹ یعنی دمدار ستارہ ہے۔ اب جوں جوں یہ سورج کے نزدیک جاتا ہے، اس کی رفتار بڑھتی جاتی ہے۔ سورج کی کشش اسے اپنی طرف کھینچتی ہے۔ تاہم اس کی رفتار اتنی ہے کہ یہ سورج میں عام طور پر گرنے سے بچ جاتا ہے لیکن چکر کاٹ کر واپسی کا رخ اختیار کرتا ہے۔ اب اس کا مدار دیکھیں تو عام طور پر یہ پلوٹو سے بھی کہیں زیادہ بڑا ہے۔ اتنی دور جب دمدار ستارہ پہنچ جاتا ہے تو سورج کی کشش اپنے انتہائی کمزور ترین ہوتی ہے۔ اب یہ کیسے چکر کاٹ کر واپس سورج کی طرف آتا ہے؟ بھٹک کر آگے خلاء میں کیوں نہیں چلا جاتا؟ ہیلی کا دمدار ستارہ اس کی ایک اچھی مثال ہے جو بار بار لوٹ کر آ رہا ہے
نظام شمسی کے اندر کے سیارے گول یا بیضوی مدار کے حامل ہوتے ہیں جبکہ کومٹ پرابولک یا ہائپر بولک مدار بناتے ہیں، تفصیل کے لیئے کونک سیکشن سے مدد ملے گی۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
نظام شمسی کے اندر کے سیارے گول یا بیضوی مدار کے حامل ہوتے ہیں جبکہ کومٹ پرابولک یا ہائپر بولک مدار بناتے ہیں، تفصیل کے لیئے کونک سیکشن سے مدد ملے گی۔

ریاضی کی سب سے گندی برانچ کونک سیکشن کی ہے،
اللہ بچائے اس سے۔
 
Top